سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارتی سائنسدانوں کے ذریعہ تیار کی گئی آموزش اور یادداشت سے متعلق نظام کو سمجھنے کے نئے آلات

Posted On: 15 FEB 2022 4:30PM by PIB Delhi

ترقی کے حالیہ واقعا ت میں بھارت  کےسائنسدانوں نے  چوہوں کے بھیجے سے اعصابی اشاروں  کو سمجھ کر ، بھیجے میں طویل مدتی  یادداشت  کو جمع کرنے کے عمل کو سمجھنے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا آلہ تیار کیا ہے۔

آموزش او ریادداشت ، بھیجے کے بنیادی عمل ہیں اور یہ اعصابی علوم  کے میدان میں  ایسے موضوعات ہیں، جن کا سب سے زیادہ مطالعہ کیا گیا ہے۔ آموزش  کا سہرا  ،نئے حاصل شدہ  اعداوشمار اور یادداشت  کے سرجاتا ہے۔ موصولہ اعدادوشمار  برقرار رہنے سے طویل مدتی یادداشت   تشکیل پاتی ہے۔

یہ نیا آلہ ، رویہ جاتی تجزیوں  کے ذریعہ ، طویل مدتی یادداشت  کی جامعیت کا مطالعہ کرنے کا ایک  انوکھا آلہ ہے، جو رویہ جاتی   ٹیگنگ طریق کار کا استعمال کرتا ہے۔اسی طرز  پر‘‘ اِن ویوو الیکٹرو فزیالوجی ’’ نام کی  ایک تکنیک  کے ذریعہ یادداشت کو جمع کرنے کے  طریقے  تلاش کرنے کے لئے اب حیاتیاتی  اشاروں کو ہی استعمال کیا جارہا ہے،جسے  تجرباتی حالات میں   چوہوں کے بھیجے سے اعصابی اشاروں کو سمجھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ انوکھا آلہ بھارت میں  ایسا  پہلا ٹول ہے ،جسے  نئی دلی کے جامعہ ہمدرد  (تسلیم کی جانے والی یونیورسٹی )  کے اسکول آف کیمیکل اور  لائف  سائنسز میں ، ٹاکسیکو لاجی کے محکمے میں پروفیسر سہیل  پرویز اور ان کے گروپ نے تیار کیا ہے۔جنہوں نے  دماغ  میں طویل مدتی یادداشت جمع ہونے کے عمل کو سمجھنے کے لئے رویہ جاتی  ٹیگنگ ماڈل قائم کیا ہے۔ یہ تحقیقی مقالہ حال ہی میں ‘ تھیرانوسٹکس  ’ اور ‘  ایجنگ ریسرچ ریویوز ’ جریدوں  میں شائع ہوئی ہے۔

پروفیسر پرویز اور ان کے گروپ کی یہ ٹیم  یادداشت کی تشکیل اور یادداشت کے کم ہونے کے نظام  کے درمیان معلومات کے فرق کو ختم کرنے کی لگاتار  کوششیں کررہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BWGU.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00279SS.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038HR6.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XEOC.jpg

نئی دلی کے جامعہ ہمدرد میں پروفیسر سہیل پرویز اپنی ٹیم کے ساتھ

(بائیں سے دائیں)  ڈاکٹر پوجا کوشک، مبشر علی ، میدھا کوشک ، پروفیسر سہیل پرویز، نیہا اور پنکی

مزید تفصلات کے لئے پروفیسر سہیل پرویز سے اس لنک پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

(sparvez@jamiahamdard.ac.in)

*************

ش ح۔اس ۔رم

U-1659

 



(Release ID: 1798726) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil