سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مدھیہ پردیش کے نیواری علاقے میں دویانگ جنوں کو امدادی آلات فراہم  کرنے کے لیے  سماجک ادھیکاریتا شویر کا انعقاد

Posted On: 15 FEB 2022 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 فروری، 2022/ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جنوں کو امدادی آلات فراہم کرنے کےلیے ایک ساماجک ادھیکاریتا شویر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اہتمام معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے اے ایل آئی ایم سی او اور مدھیہ پردیش میں ضلع نیواری کے شاسکیہ اُچّتر مادھیمک ودیالیہ نمبر  2، میں نیواری اسٹیڈیم کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل  کر کیا ۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے جو اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے اس کیمپ کا افتتاح  کیا۔ کیمپ میں 45 لاکھ روپے مالیت کے مختلف زمروں کے معذور افراد کو 737 امدادی آلات اور سامان فراہم کیا گیا۔ یہ آلات اور سامان مرکزی حکومت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں نیواری ضلعے کے پہلے سے شناخت شدہ 409 معذور افراد کو مفت فراہم کیا گیا۔

اس موقعے پر  مرکزی وزیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی مرکزی حکومت کی رہنمائی میں مختلف فلاحی اسکیموں پر عمل درآمد کیا گیا ہے تاکہ ایک سب کی شمولیت والا سماج تشکیل دیا جا سکے اور معذور افرد  کو بااختیار بنایا جاسکے۔ اپنی وزارت کے کام کی جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پسماندہ معذور افراد اور سماج کے دیگر غریب طبقوں کو بااختیار بنانے کی  پابند ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ آتم نربھر بھارت  کے خاکے پر عمل کرتے ہوئے اے ایل آئی ایم سی او نے جو ان کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس یو ہے جو  نابینہ افراد کے لیے  ایک جدید بید سوگمیہ کین  ملک ہی میں تیار کی ہے۔ اس بید کی شروعات  ٹیکم گڑھ میں منعقدہ کیمپ کے دوران وزیر موصوف نے  14 فروری 2022 کو کیا تھا۔ سوگمیہ کین آلہ ایک امدادی آلہ ہے جس میں ایک سینسر لگا ہوا ہے اور یہ سفید رنگ کی ایک معمولی بید ہے جسے موڑ کر چھوٹا کیا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے سواولمبن کیندر کے حالیہ آغاز کے بارے میں بھی بتایا جو ضلعے کی سطح پر ہنر مندی کے فروغ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ان کے محکمے کی ایک نئی پہل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مرمت کی خدمات کا بھی آغاز کیاگیا تھا جس سے نوجوانوں خاص طور پر معذور افراد کے لیے خود روزگاری کے نئے موقعے پیدا ہوں گے۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ اسی طرح کے سواولمبن کیندر مستقبل قریب میں نیواری ضلعے میں بھی قائم کیے جائیں گے۔

مختلف قسم کے امدادی آلات جنہیں شناخت شدہ معذور افراد میں تقسیم کیا جانا ہے ، اس طرح ہیں 183 تی پہیہ گاڑی ، 60 وھیل چیئر س، 202 بیساکھیاں ، 78 والکنگ اسٹک، 02 رولیٹر، 09 اسمارٹ فون، 26 سوگمیہ کین، 08 سی پی چیئر، 06 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، 30 سماعتی آلات، 133 مصنوعی عضاء وغیرہ۔

جناب انل جین ، ایم ایل اے نیواری، جناب رنجن سہگل ، سی ایم ڈی، اے آیل آئی ایم سی او، جناب نریندر کمار سوریہ ونشی، کلکٹر، ضلع نیواری اور نیواری کی ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران نیز اے ایل آئی ایم سو او کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1653



(Release ID: 1798642) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil