سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کا محکمہ کل تیسری صنف کی کمیونٹی اور بھکاریوں کی بہبود کے لئے ایس ایم آئی ایل ای (اسماعیل) کا آغاز کرے گا


تیسری صنف کی کمیوٹی کے افراد کی بہبود کے لئے جامع بازآبادکاری کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم

بھکاری کے کام میں مشغول افراد کی جامع باز آبادکاری

Posted On: 11 FEB 2022 4:53PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ  کل نئی دلی کے 15 جن پتھ روڈ پر ڈاکٹر امبیڈکرانٹرنیشنل سینٹر کے  بھیم آڈیٹوریم میں  روزی روٹی اور روز گار کے علاوہ صنعت کے لئے محروم افراد کی مدد کے لئے سینٹرل سیکٹر کی اسکیم اسماعیل کا آغاز کررہا ہے۔سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر کی جانب سے  ریاستوں کے وزراء کی موجودگی میں اس اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ  امبریلا اسکیم  بھکاری کے کام میں مشغول افراد اور تیسری صنف کی کمیونٹی کی فلاح کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کے تحت  دو ذیلی اسکیمیں شامل ہیں ، جن میں  تیسری صنف کے افراد کی فلاح کے لئے جامع بازآبادکاری کے لئے  مرکزی سیکٹر کی اسکیم  اور بھیک مانگنے والے افرادکی جامع  باز آًباد کاری کے لئے سینٹر ل سیکٹر کی اسکیم شامل ہے۔ یہ اسکیم  حقو ق کی رسائی میں توسیع  اور  استحکام  لائے گی ،جس میں  ضروری قانونی تحفظ نشانزد گروپ کو فراہم کیا جائے گا اور ایک محفوظ زندگی کا وعدہ  کیا جائے گا۔ اس میں  سماجی سکیورٹی کو ذہن میں رکھا گیا ہے، جو کہ طبی دیکھ بھال ،تعلیم ، پیشہ ورانہ مواقع اورشناخت کے علاوہ سینٹر کے کثیررخی ڈائمینشن کےلئے  ضروری ہے۔ وزارت نے 22-2021 سے  26-2025 تک کے لئے اس اسکیم کے لئے  365  کروڑروپے منظور کئے ہیں۔

ذیلی اسکیم  - تیسری صنف کی افراد کی فلاح  کے لئے جامع باز آبادکاری کے لئے مرکز کی اسکیم میں حسب ذیل اجزاء شامل ہیں۔

1-تیسری صنف کے طلبا کے لئے اسکالر شپ  ۔ نویں اور پوسٹ گریجویٹ تک پڑھنے والے طلبا کے لئے اسکالر شپ جس سے وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں ۔

2- ہنرمندی کا فروغ اورروزی روٹی  : محکمے کی پی ایم  - ڈی اے کے ایس  ایچ اسکیم کے تحت  ہنرمندی کا فروغ اورروزی روٹی۔

3- جامع طبی  صحت : منتخب کئے گئے اسپتالوں کے ذریعہ  پی ایم جے وائی کے اصولوں  پر عمل کرتے ہوئے ایک جامع  پیکج  ، جو صنفی تصدیق سے متعلق سرجریوں  کو تقویت دے گا۔

4- گریما گرہ کی شکل میں  مکان :  شیلٹر ہومس ، گریما گرہ ، جہاں کھانا ، کپڑے  ،ری کریئشنل سہولتیں ،  ہنر مندی کے فروغ  کے مواقع ، ری کریئشنل سرگرمیاں اور طبی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

5- تیسری صنف کے تحفظ کے سیل کی گنجائش : ہرریاست میں  تیسری صنف کے تحفظ کا قیام ،تاکہ جرائم کے معاملوں کی نگرانی کی جاسکے اور  جرائم کے بروقت رجسٹریشن  ، تفتیش اور مقدمے کو یقینی بنایا جاسکے ۔

6- ای –خدمات (نیشنل پورٹل اور ہیلپ لائن اور اشتہار ) اور دیگر فلاحی اقدامات ۔

ذیلی اسکیم کی توجہ ، بھیک مانگنے کے کام میں مصروف  افراد کی جامع بازا ٓبادکاری حسب ذیل ہے۔

1-سروے اور شناخت : نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے مستفیدین کی شناخت اورسروے کا کام انجام دیا جائے گا۔

2- موبیلائزیشن : آؤٹ ریچ  ورک  بھی کیا جائے گا تاکہ  بھیک مانگنے کے کام میں مشغول  افراد کو   بروئے کار لایا جاسکے ،جس سے کہ وہ شیلٹر ہومس میں دستیاب خدمات کا فائدہ اٹھاسکیں۔

3- بچاؤ /شیلٹر ہومس : شیلٹر ہومس  بھیک مانگنے کے کام  میں مصروف بچوں  کے لئے تعلیم کی سہولت کے لئے راہ ہموار کرے گا اور  بھیک مانگنے کے کام میں مصروف افراد کے  بچوں کی تعلیم کے کام میں بھی راہ ہموار کرے  گا۔

4- جامع باز آبادکاری ۔

اس کے علاوہ  ، 

  1. گنجائش  ،صلاحیت اور اہلیت کے علاوہ  خواہشات  پوری کرنے  کے لئے  ہنر مندی کے فروغ اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ  خود روزگار میں  مشغول رہ کر وقار کی زندگی بسر کرسکیں  اور  عملی زندگی گزارسکیں ۔
  2. دلی ، بنگلور ،چنئی ، حیدرآباد ، اندور ، لکھنؤ، ممبئی ،  ناگپور، پٹنہ اور احمد آباد جیسے 10 شہروں میں جامع بازآبادکاری سے متعلق  پائیلٹ پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس طرح کی اسکیمیں   ایک مناسب ٹیم کے ساتھ  قومی  رابطہ  کاروں  پر مشتمل ایک فریق کے ذریعہ نافذ کی  جائیں  گی اور یہ ٹیم  وزارت میں  تشکیل دی جائے گی۔نیشنل کوآرڈی نیٹر کی اہلیت   ، تنخواہیں ،  اختیارات اور کام کاج  اور لائن آف کمانڈ محکمے کے ذریعہ  طے کیا جائے  گا اس کے علاوہ  ان اجزاء   کی  سماجی انصاف اورتفویض  اختیارا ت کی وزارت کے ذریعہ  مقرر کردہ  یونٹ  ،  کسی دوسری ایجنسی یا پروجیکٹ  مانیٹرنگ  یونٹ سمیت وزارت کے ذریعہ وقفے وقفے سے نگرانی کی جائے گی۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

 

U-1626



(Release ID: 1798438) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Punjabi