وزارت دفاع

سی آر این این او کا دورہ ہندستان (13-17فروری2022)

Posted On: 14 FEB 2022 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14فروری 2022/ رائل نیوی آٖف عمان  (سی آر این او) کے کمانڈر ریئر ایڈمرل  سیف بن ناصر بن محسن الرہابی  ہندستان کے خیر سگالی دورہ  پر ہیں۔ اس دورہ کا مقصد ہندستانی بحریہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا اور ہندستان کے ساتھ  دفاعی تعاون کے لئے نئی راہیں  تلا ش کرنا ہے۔

سی آر این او نے 14 فروری 2022 کو قومی جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرکے اپنے دورہ کا آغاز کیا۔ سی آر این او کا استقبال بحریہ کےسربراہ ایڈمرل آر  ہری کمار نے شاندار ساؤتھ بلاک لان میں کیااور انہیں 50 جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  بحریہ کے  دونوں سربراہان نے بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے   راستے تلاش کرنے کے لئے   تبادلہ کیا۔

سی آر این او ممبئی میں  ہندستانی بحریہ کی  مغربی نیول کمان  کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ  فلیگ آفیسر  کمانڈنگ ان چیف ، ویسٹرن نیول کمان   سے بات چیت کریں گے  اور نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں آئی این جہازوں کا دورہ کریں گے۔

موجودہ  سی آر این او کا ہندستان کا یہ پہلا دورہ ، ہندستانی بحریہ  اور عما ن کی  رائل نیوی کے درمیان  بڑھتے ہوئے تعاون کی  ترجمانی کرتا ہے   جس میں عمل تبادلہ خیال آپریشن انٹریکشن انٹرنیشنل، تربیت اور موضوع کےماہرین  کا تبادلہ خیال شامل ہے۔دونوں بحریہ 1993 سے ہر دو سال  میں بحری مشق ’نسیم البحر‘ میں حصہ لے رہی ہیں۔  یہ مشق  آخری مرتبہ   2020 میں گوا کےساحل سے دور منعقد کی گئی تھی اور اگلا ایڈیشن اس سال کے  آخر میں شیڈول ہے ۔آئی این ایس سدرشنی نے 31 دسمبر کو  مسقط کا دورہ کیا تھا اور سمندری تجربہ کے لئے  آر این او  سی رائیڈرس کا  آغاز کیا تھا۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1618



(Release ID: 1798403) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Tamil