کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

چھوٹی پیاز کی برآمدات 487 فیصد اضافے کے ساتھ 2013 سے اب تک کی بلند ترین سطح پر


انناس کی برآمدات میں 2013 کے بعد سے 100 فیصد اضافہ

ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات جنوری 2022 میں تقریباً 336 بلین امریکی ڈالر تک پہنچیں

برآمدات میں تیزی سے اضافے کے لئے حکومت کے کئی اختراعی اقدامات

Posted On: 14 FEB 2022 4:31PM by PIB Delhi

ہندوستان سے چھوٹی پیازوں کی برآمدات میں 2013 سے اب تک 487 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ 2013 میں برآمدات اپریل تا دسمبر  جہاں 2 امریکی  ملین ڈالر تھی وہیں 2021 میں یہ اپریل تا دسمبر بڑھ کر 11.6  امریکی ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اپریل تا دسمبر 2021 کے دوران بڑی برآمدات  کی  سری لنکا (35.9 فیصد)، ملائیشیا (29.4 فیصد)، تھائی لینڈ (12 فیصد)، متحدہ عرب امارات (7.5 فیصد) اور سنگاپور (5.8 فیصد) کو کی گئیں۔

 

ہندوستان کی انناس کی برآمدات بھی اپریل تا دسمبر 2013 کے دوران  1.63 امریکی ملین ڈالر کے مقابلے میں اپریل تا  دسمبر 2021 کے دوران تقریباً 100 فیصد بڑھ کر 3.26 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

اپریل تا دسمبر 2021 کے دوران انناس کی برآمدات  متحدہ عرب امارات کو (32.2 فیصد)، نیپال کو (22.7 فیصد)، قطر کو (16.6 فیصد)، مالدیپ کو (13.2 فیصد) اور امریکہ کو   (7.1 فیصد ) کی گئیں۔

ہندوستان سے برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2022 میں ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات  جنوری 2021 میں 27.54 بلین امریکی ڈالر سے 23.69 فیصد بڑھ کر 34.06 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں۔ اس طرح جنوری 2020 میں 31.75 فیصد یعنی زائد از 25.85 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپریل تا جنوری2021-22 میں ہندوستان سے تجارتی سامان کی برآمد 2020-21 (اپریل-جنوری) میں 228.9 بلین امریکی ڈالر سے 46.53 فیصد بڑھ کر 335.44 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں۔ اس طرح اپریل-جنوری 2019-20  میں زائد از 264.13 بلین امریکی ڈالر یعنی 27.0 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومت برآمدات کو بڑھانے کے لئے ایک سے زیادہ سر گرم اقدامات کرنے میں لگی ہے۔ بر آمدات کے شعبے کو خاص طور پر عالمی وبا کے دوران درپیش خلل، رکاوٹوں اور تنگیوں کو دور کرنے میں مدد کے لئے ایک ایکسپورٹ مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

ازکار رفتہ اور فرسودہ شقوں کو دور کرنے کے لئے  محکمہ تجارت کے تحت مختلف ضابطوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کئی دوطرفہ تجارتی معاہدوں پر بھرپور طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے۔ حکومت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ  جیسے اقدامات کے ذریعے ہندوستان کے ہر ضلع کو برآمدی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے۔ پہلے اور آخری میل کے رابطے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پے لوڈ لے جانے والے ڈرون کے استعمال جیسے اختراعی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کام کاج کو بے خلل رکھنے کیلئے معقول طریقہ اختیار کیا جارہا ہے اور ہر غلطی کو جرم پر محمول نہ کرنے کے علاوہ اور بھی کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کاروبار میں آسانی کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

برآمد کنندگان کو برآمد کنندگان پر مبنی مختلف اسکیموں کے ذریعے بھی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت ہندوستانی برآمدات کی برانڈنگ کی قدر کو بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ ایک قابل اعتماد سپلائر کے طور پر ہندوستان کی عالمی حیثیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

ساتھ ہی قوم کو عالمی ویلیو چین کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے فعال اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

برآمد کنندگان کو لائسنس فراہم کرنے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک آئی ٹی پر مبنی پلیٹ فارم بھی سر گرم عمل ہے۔

*****

 

U.No:1612

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1798376) Visitor Counter : 160