عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اودھم پور کا دریائی دیویکاپروجیکٹ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا


وزیراعظم نریندر مودی نے ‘‘نمامی گنگے’’ پروجیکٹ کی طرز پر 2019 کے اوائل میں جموں کے اپنے دورے کے دوران دیویکاپروجیکٹ کی شروعات کی تھی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں کشمیر کےا ودھم پورمیں دِشا ضلعی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 13 FEB 2022 8:12PM by PIB Delhi

عملے ،عوامی شکایات اور پنشنز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا  کہ تاریخی دیویکادریاپروجیکٹ 190 کروڑروپے  کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے، جو رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔شمالی ہندوستان کے پہلے دریائی احیاء پروجیکٹ ، جدید ترین   شمشان  گھاٹ   ہونے کے علاوہ زائرین سیاحوں کے ساتھ ساتھ تفریحی سیاحوں کے لئے ایک منفرد  مقام پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ پروجیکٹ  ہندوستان کے نقشے  پر نمایاں  طور پر اودھم  پور کولائے گا۔

مرکزی حکومت کے سرخیل ‘‘ نمامی گنگے ’’پروجیکٹ   کے ساتھ اس کا موازنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیویکا پروجیکٹ  کی منظوری کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں  نے  2019  کے اوائل میں  اپنے جموں دورے کے دوران   باقاعدہ طور پر اس کا شروعات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب  ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ رواں سال جو ن  تک کسی بھی قیمت پر اس پروجیکٹ کو  پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S7HO.jpg

اس پروجیکٹ میں  8  ایم ایل ڈی  4 ایم ایل ڈی  اور 1.6  ایم ایل ڈی  صلاحیت کے تین  سیوریج کی صاف صفائی کے پلانٹ   ، 129.27 کلومیٹرکا سیوریج  نیٹ ورک ،  دو شمشان گھاٹوں کی ترقی  ، حفاظتی باڑھ لگانے  اور لینڈ اسکیپنگ  ،  چھوٹے پن بجلی پلانٹ اور تین شمسی توانائی کے پلانٹ کی تعمیر شامل ہے۔ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد دریاؤں میں آلودگی میں کمی  اور پانی کے معیار میں  بہتری  نظر آئے  گی۔

ڈی آئی ایس ا یچ  اے  اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   ملک کا پہلا شاہراہ گاؤں  این ایچ  اے آئی کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے اور اودھم پور قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے  اس  کو لانے کا  کام کیا  جارہا ہے اور مرکز کی اعانت سے چلنے والا میڈیکل کالج  نیٹ  کے انتخاب کے ذریعہ اگلے سال  اپنے کلاسز کی شروعات کرے  گا۔

اودھم پور ، کٹھوعہ ،ڈوڈا  ،ممکنہ طورپر ملک میں   واحد  ایسا لوک سبھا حلقہ ہے ،  جسے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی کوششوں سے  اودھم ، کٹھوعہ اور ڈوڈا میں بالترتیب   مرکز کی مددسے  میڈیکل کالج ملے ہیں۔

ڈی آئی ایس ایچ کے تحت آنے  والے ضلع اودھم پور میں نافذ کئے جارہے پروگراموں   / اسکیموں   کی فزیکل  / مالی  کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  اودھم پور کے کانفرنس ہال  میں  ڈی سی آفس کمپلیکس میں   ایک ضلعی ترقیاتی ربط وضبط  اور نگرانی کی کمیٹی کے  اجلاس کی صدارت کی ۔

اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلع  شعبہ جاتی   افسران  کے علاوہ  ڈی ڈی سی کے صدر  ،  اودھم  پور ، لال چند  ،  ڈی ڈی سی کی  نائب صدر جوہی منہاس   ،  پٹھانیہ  ،  ڈپٹی کمشنر ،  اودھم پور اندو  کمل چب ،  ایس ایس  پی ،  ونود کمار ،بی ڈی  سیز ،  ایم سی کے صد ر  ڈاکٹر جوگیشور گپتا ، ایم سی رام نگر  ،  ایم سی چنئی ،  ڈی ڈی سیز   اور ڈی آئی ایس  ایچ اے  کمیٹی کے دیگر نامزد ممبران  یعنی ایس ٹی  ،ایس سی ،این جی او پی آر آئی  ،  خواتین   نمائندگان  اجلاس میں شامل ہوئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FV5.jpg

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم  ، این آر ایل ایم  ،  پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا ، قو می سماجی امدادی پروگرام  ، پردھان منتری گرام  آواس یوجنا،  سووچھ  بھارت مشن  ( ایس  بی ایم )پردھان منتری کرشی  سنچائی یوجنا ،  پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، پی ایم کے ایس وائی  ،  مٹی کا صحت  کارڈ  ،پردھان منتری آواس یوجنا شہری (پی ایم اے والی یو) ، پردھان منتری گرامین آوا س یوجنا( پی ایم اے وائی جی ) ،  14 ویں  ایف سی ،  منگیلا  ،  آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، چنئی –شدھ مہادیو  ( این ایچ -244 ) کی صورتحال   ، میڈیکل کالج  کی حالت  ،  ڈگری کالجز کی حالت  ،  پی ڈبلیو ڈی   ، سی  ایس ایس  کے تحت  مالیاتی صورتحال   ( ضلعی کاپیکس  بجٹ  22-2021) ، پی  ایم جی ایس وائی  ،  پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا ، مٹی کی صحت  کارڈ کی تقسیم   ،  پردھان فصل بیمہ یوجنا ، پی ایم کے ایس وائی  ،  جاری پروجیکٹوں کی حالت  ،  ڈی آئی ایل  آر ایم  پی  ،  پی ایم ایم  وی وائی  ، پوشن ابھیان  ، تعلیم  ، ایف سی ایس اور سی اے  ،  نیٹ ورک کے مسائل  ،  قومی شاہراہوں اورسرنگوں کی  تزئین کا ری   ،  پی ایم جی ایس وائی  / سی آر ایف  سڑکیں  ،  قومی شاہراہوں  اور مقامی روزگار ، جل جیون مشن  ،  نئے اقدامات میں اضافہ   بجلی کی مناسب فراہمی   وغیرہ   جیسے  ضلع کے  مختلف شعبوں میں نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شروعات میں اوھم پور  کے ڈپٹی کمشنر  اندو کنول   چب نے  ڈاکٹر جتیندرسنگھ  کا  پرتپاک خیرمقدم کیا اور میگا پروجیکٹوں کے علاوہ  ضلع  میں دشا کے تحت   نافذ کئے جارہے مختلف اہم پروگراموں / اسکیموں  کے مطابق  سال  22-2021  میں   حاصل کی گئی  فزیکل / مالی  ترقی  پر سیکٹر کے لحاظ سے اہم  تفصیلی  پرزنٹیشن   پیش  کی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع میں   مختلف محکموں کے ذریعہ شروع کی گئی تمام اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ محتلف محکموں  کے ضلع  سربراہان نے   شروع کی گئیں مختلف اسکیموں کی صورتحال اور آج تک کی ان کی  کارگزاری  کے بارے میں  مرکزی وزیر کو آگاہ  کیا۔ وزیرموصوف نے  متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ  تمام اسکیموں کے تحت  100فیصد اہل استفادہ کنندگان   تک  رسائی  اور تمام اسکیموں کے موثر نفاذ کے لئے  اپنے لوگوں اور مشینری کو  متحرک کریں تاکہ  کوئی بھی اہل  افراد   اس سے استفادہ    حاصل کرنے سے چوک نہ جائے ۔ وزیر موصوف نے تمام افسران کو زمینی سطح  پر  بہترین نتائج کے لئے   مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں  نے افسران کو  لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنے،دورافتادہ علاقوں میں   مستقل  دورے  اور کیمپوں کے انعقاد کی ہدایت کی  تاکہ  لوگ  ان اسکیموں کے فوائد کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں  ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  بتایا کہ  پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  ( پی ایم- جے  اے  وائی ) ‘‘ صحت  ’’ سب سے بڑی صحت  بیمہ اسکیم ہے ،جس کا مقصد ہندوستان میں سرکاری  اور پربائیویٹ اسپتالوں میں  ہرسال  ہر کنبے کو ثانوی  اور تیسری  سطح  پر ،اسپتالوں میں علاج کے لئے  5 لاکھ روپے کا صحت  بیمہ فراہم کیا جاسکے ۔مرکزی وزیر  نے  ضلع میں  تیزی سے کام کرنے کی متعلقہ محکمے کو ہدایت کی  تاکہ  تمام  اہل استفادہ کنندگان اس  اسکیم کا فائدہ حاصل کرسکیں ۔ دیویکا پروجیکٹ  کی  پیش رفت کا جائزہ لیتے وقت   یو ای ای ڈی  کے چیف انجنئیر نے  مرکزی وزیر  کو  آگاہ کیا کہ  پیکج -1 ، دیویکا  گھاٹ  کی ترقی کا کام  مکمل ہوچکا ہے اور متعلقہ  حکام کو سونپ دیا گیا ہے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ڈی ڈی سی  کونسلر  / این سی کے صد ر   ، اودھم  پور سمیت   تمام متعلقہ  اہلکاروں کے ساتھ مستقل میٹنگس کرے گا تاکہ  کام میں تیزی لائی جاسکے  اور وقت  مقررہ کے اندر  پروجیکٹ  کی تکمیل  ہوسکے۔

پردھان منتری آواس یوجنا  ( پی ایم اےوائی )، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ  ( ایم جی نریگا)،14ویں  ایف سی ، ایس بی ایم  - جی  کا جائزہ لیتے وقت   ڈاکٹر سنگھ  نےمتعلقہ افسران کو وقت مقررہ کے اندر تمام  کاموں کی تکمیل کو یقینی  بنانے کے لئے  کہا۔مرکزی وزیر نے  ضلع کی  پوری آبادی کے لئے  تمام اہل  استفادہ کنندگان اور  گولڈن کارڈ س   کی 100فیصد کو ریج کو یقینی بنانے کی   تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ۔

میٹنگ کے دوران  اس بات پر خوشی ظاہر کی گئی کہ جل جیون مشن   کے تحت عوام تک  پانی کے 100فیصد کنکشن کے  لئے مشن موڈ  میں  کام کیا جائے گا۔ جل شکتی کے محکمہ   نےاودھم پور  میں تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی  ۔ عزت مآب  صدر نے  مختلف  بی ڈی سیز  کے صدور  کے مطالبے کے مطابق   بسنت  گڑھ   کی  بالائی  پہنچ   اور  مونگیری ،  پنچاری کے دوردراز علاقوں میں  بلارکاوٹ  بجلی کی مناسب  سپلائی کے سلسلے میں ہدایات  جاری کیں۔ اس سلسلے میں  پی ڈی ڈی  محکمہ  / ضلع انتظامیہ   ، بنیادی  ڈھانچے کے فرق  کی تکمیل کرکے    بجلی کے شعبے میں بہتری کے لئے   مالی اعانت  کے   التزامات کی دریافت کرے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ  قومی  شاہراہ  پر ٹکری  اور جاخنی  پر  پیدل  پُل کی تجویز کو  قومی شاہراہ  اتھارٹیز کو  سونپا جائے گا  تاکہ اس کی تعمیر جلد عمل میں لائی جاسکے   ،جس کا  بی ڈی سیز کے صدور اور میونسپل کاؤنسل   ، اودھم  پور کے صدور  کا  مطالبہ تھا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی شاہراہوں    یعنی  این ایچ  -44  اور این ایچ  -254  کو گرین علاقوں ، پارکس  ، بہترین نظارے   ،  یادگاری   مقامات  میں  اضافہ کرکے  تزئین کاری کی جائے گی۔صدر نے  پی ایم جی ایس  وائی نیٹ ورک کے تحت  نئے سڑک  پروجیکٹوں کی نشاندہی کرکے   پی ایم جی ایس وائی   اور پی ڈبلیو ڈی  کو ہدایات جاری کی ہیں ۔ اسی  طرح    بی ڈی  سیز اور ڈی ڈی سیز  کے ذریعہ  پی آر آئی  اور سی آر اے ایف   سڑکوں کے ممبران کی جانب سے جانچ  پڑتا ل کی جائے گی۔مزید یہ  کہ  پی ایم جی ایس وائی اور  پی ڈبلیو  ڈی کے افسران کو   معیار کے مطابق تمام پروجیکٹوں  میں معیاری کام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی  ہے۔ کسی  طرح کی دشواری  پیش آنے  پر  پی آر آئی اور  یو ایل  بی کے منتخبہ ممبران   اس معاملے کو   ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں  لائیں  گے۔

ڈی ڈی سی  کے صدر لال چند   ، نائب صدر ،  بی ڈی سیز  اور پی آر آئی  نےزمینی سطح  پر  ضلع   میں  مرکزکی اعانت سے جاری مختلف اسکیموں کے موثر نفاذ کے لئے  ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی ۔انہوں  نے غوروفکر کے لئے چیئر مین کے سامنے متعدد مطالبات  پیش کئے۔ عزت مآب  چئیر مین نے ان کے مطالبات کو غور سے سنا اور  ان کی طرف سے  پیش  کئے گئے جائز مطالبات   پر   مناسب کارروائی کو یقینی بنانے   اور  وقت  مقررہ   پر اس  کی تکمیل کے لئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-1591



(Release ID: 1798241) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Punjabi