زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹکنالوجی کو اپنانا

Posted On: 11 FEB 2022 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11فروری

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت ایک ریاستی موضوع ہے، البتہ بھارت سرکار مرکز کی اسپانسر والی اور مرکزی سیکٹر کی کئی اسکیموں کے ذریعہ ریاستی سرکاروں کی مدد کرتی ہے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرتی ہے، تاکہ زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں چھوٹے اور حاشیہ پر رہنے والے کسانوں سمیت دیگر کسانوں میں جدید زرعی ٹکنالوجی کو فروغ دیا جاسکے۔ کچھ بڑی اسکیموں کا مقصد زرعی ٹکنالوجی، بندوبست ایجنسی اسکیم، زرعی توسیع کے لئے ماس میڈیا کا تعاون، کسان کال سینٹروں، زرعی کلینکس اور زرعی میکانائزیشن سے متعلق سب مشن، زرعی بزنس سینٹرس اور پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور دلی کے علاوہ قومی زرعی ای- مارکیٹ پلیٹ فارم کے قیام، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم پر ڈراپ مور کروپ: باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن سمیت، کسانوں میں جدید زرعی ٹکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

مذکورہ باتوں کے علاوہ اب تک زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کی نگرانی میں ملک بھر میں مختلف ضلعوں میں 729 کرشی وگیان کیندر قائم کئے گئے ہیں، جہاں سائنسداں اور متعلقہ معاملوں کے ماہرین، کسانوں کو جدید زرعی ٹکنالوجی کو عام کرنے میں مصروف ہیں، نیز وہ چھوٹے اور منجھولے کسانوں میں بھی جدید زرعی ٹکنالوجی کو پیش کرنے اور اسے پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔ سائنس داں اور کرشی وگیان کیندروں کے ماہرین لگاتار مختلف آئی سی اے آر میں تربیت دی جاتی ہے، جہاں جاری تحقیقی عمل کے نتیجے میں نئی ٹکنالوجیوں، فصلوں کی اقسام اور زرعی طور طریقوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ اس کے بدلے سائنسداں اور کرشی وگیان کیندروں کے متعلقہ ماہرین ، کھیت میں کام کرنے والے کسانوں کو ٹکنالوجیوں، فصلوں کی اقسام اور زرعی طور طریقے سکھاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ش ح ۔ح ا ۔ع ر۔

U-1601



(Release ID: 1798238) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Bengali