سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذورافراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کل مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں دیویانگ جن اور معمر شہریوں کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے ایک ‘سماجک ادھیکاریتا شیور’ کا اہتمام کرے گا
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس شیور میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے
اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار مستفید ین کے لئے این ایچ ایف ڈی سی اور اے ایل آئی ایم سی او-اے ایس ایس آراے کے سواولمبن کیندرنیز رجسٹریشن اور آلات خدمات مرکز کا بھی افتتاح کریں گے
مجموعی طور پر 6561 امدادی اور معاون آلات جن کی مالیت 2.32کروڑ روپے ہے، 1092 معذورافراد اور 479 معمر شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے
Posted On:
13 FEB 2022 6:45PM by PIB Delhi
سماجی ا نصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹرویریندرکمار مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں واقع راجندرپارک میں 14فروری 2022کو دوپہر12بجے اور اے ایل آئی ایم سی او اور ٹیکم گڑھ کی ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کے ذریعہ منعقدہ ایک ‘‘سماجک ادھیکاریتاشیور’’ میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔
اس شیورمیں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت ، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگجن ، نیز ‘‘راشٹریہ وایوشری یوجنا ’’ (آروی وائی اسکیم ) کے تحت بزرگ شہریوں کو امدادی اورمعاون آلات کی تقسیم کی جائیگی ۔
ڈاکٹرویریندرکمار مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں نیشنل ہینڈی کیپڈ فائننس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ایف ڈی سی )یعنی معذورافراد کے لئے قومی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کے سواولمبن کیندرکے ساتھ ساتھ دیویانگ جن مستفیدین کے لئے اے ایل آئی ایم سی او اے ایس ایس آراے (اے ایل آئی ایم سی او – اتھارائزڈ سیل اینڈ سروسیز ریپیئرایجنسی سینٹر) کا بھی افتتاح کریں گے ۔
کووڈ -19وباء کے تناظرمیں معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمے کے ذریعہ تیارکردہ معیاری طریقہ کار(ایس اوپی ) کی تعمیر کرتے ہوئے بلاک /پنچایت سطح پر 1092دیویانگ جن اور 479معمرشہریوں کو 2.32کروڑروپے کی مالیت کے مجموعی 6561امدادی اورمعاون آلات تقسیم کئے جائیں گے۔
اس موقع پر اے ایل آئی ایم سی او کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر جناب راجن سہگل ، اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ کے سینئر عہدیداران بھی موجود ہوں گے ۔
*****
ش ح ۔م ع ۔ ع آ
U-1593
(Release ID: 1798223)
Visitor Counter : 123