صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے مہاراشٹر کے رتن گری میں امباڈاوے گاؤں میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر میمورئیل کا دورہ کیا

Posted On: 12 FEB 2022 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 فروری 2022:

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے آج (12 فروری 2022 کو) مہاراشٹر کے رتناگری ضلع کے امباڈاو ےگاؤں (ڈاکٹر بی آر  امبیڈکر کا آبائی گاؤں) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے استھی کلش کی پوجا کی اور بھگوان بدھ، ڈاکٹر امبیڈکر، محترمہ رمابائی امبیڈکر اور رام جی امبیڈکر  کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر کے اسکولوں میں 7 نومبر کو یوم طالب علم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن بابا صاحب نے سال 1900 میں اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب سے وابستہ ہر پروگرام ہمیں رحم دلی اور مساوات پر مبنی سماج کے خواب کو پورا کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت اور اس کے تئیں بابا صاحب امبیڈکر کی لگن کو یاد کرتے ہوئے ہم پورے ملک میں 7 نومبر کو یوم طالب علم کے طو رپر منانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ امباڈاوے گاؤں کو ’اسفورتی بھومی‘ کا نام دیا گیا ہے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب کے آبائی گاؤں کو ’اسفورتی بھومی‘ کہنا مناسب ہے، کیونکہ انہوں نے تاحیات پوری توانائی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون دیا ۔ ’اسفورتی بھومی‘ کے نظریہ کے مطابق ہر گاؤں میں ہم آہنگی، ہمدردی اور مساوات جیسے اقدار پر مبنی ایک سماجی نظام ہونا چاہئے جو بابا صاحب کو ہمیشہ عزیز تھا۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) نے  کھادی ولیج انڈسٹری کارپوریشن، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر تکنیکی یونیورسٹی اور بینک آف بڑودہ کے تعاون سے جون 2020 میں سمندری طوفان نِسگر سے متاثر دیہی عوام کے لیے راحتی کام انجام دینے کے علاوہ، امباڈاوے گاؤں کو آتم نربھر بنانے کے لیے مختلف پہل قدمیاں انجام دیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مواضعات میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دے کر لوگوں کو آتم نربھر بنانے کی یہ اجتماعی کوشش انقلابی ثابت ہوگی اور گاؤں کے لوگوں کی زندگی میں کافی تبدیلی رونما ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دیگر حصوں میں دیہی علاقوں میں بھی اسی طرح کی ترقی اور آتم نربھرتا کو فروغ حاصل ہونا چاہئے۔ جب ہمارے مواضعات آتم نربھر ہوں گے تبھی آتم نربھر بھارت بنانے کا عزم حقیقی معنوں میں مکمل ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بابا صاحب ازخودروزگار  کے حامی تھے۔ انہوں نے اسٹاک اور شیئروں کے کاروبار میں مشیر کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک فرم قائم کی تھی۔ انہوں نے 1942 میں وائسرائے لن لتھگو کو ایک میمورنڈم سونپا تھا، جس میں سی پی ڈبلیو ڈی کے ٹینڈرس میں محرومین کی حصہ داری کا مطالبہ کیا تھا۔اپنی وسیع سماجی اور سیاسی ذمہ داریوں کی وجہ سے، بابا صاحب اپنی صنعت کارانہ صلاحیت کے لیے وقت نہ دے سکے۔ بابا صاحب کے ذریعہ تیار کیے گئے آئین میں ہر طبقے کے نوجوانوں کو ہر شعبے میں مواقع دستیاب ہیں۔

***

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1556



(Release ID: 1798218) Visitor Counter : 148