محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے آج مانیسر میں 500 بستروں والے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا


گروگرام اور پڑوسی اضلاع مہندر گڑھ، نوح اور ریواڑی کے تقریباً چھ لاکھ مزدوروں کو اس اسپتال میں علاج کی سہولیت دستیاب ہوگی

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن - ای ایس آئی سی کی ڈسپنسریاں اور اسپتال ملک بھر میں یوگا کیمپ منعقد کریں گے: شری بھوپندر یادو

ای ایس آئی سی کے ڈاکٹروں کے لیے یکساں پے اسکیل پالیسی اپنائی جائے گی

Posted On: 13 FEB 2022 6:20PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار ، جنگلات ، ماحولیات اور آب و ہوامیں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندریادو نے آج ہریانہ ، منیسر میں  امپلائیز اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)  کے 500 بستروں والے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ محنت اور روزگار کے مرکزی وزیرمملکت  جناب رامیشور تیلی ہریانہ کے وزیراعلی جناب منوہرلال  اورنائب وزیراعلی جناب دشینت چوٹالہ بھی دیگر معزز شخصیات کےساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے، جناب بھوپندر یادو نے کہا کہ وزارت محنت اور روزگار ترجیحی بنیادوں پر غریبوں کی خدمت کرنے کے وزیر اعظم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ای  ایس آئی سی کے تحت نئی ڈسپنسریاں یا اسپتال قائم کرنے کے لیے دوری اور بیمہ شدہ افراد کی تعداد کی بنیاد پرپھر سے غور کیاجائےگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزاور ریاست میں قائم ای ایس آئی سی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے ڈاکٹروں کے لیے مساوی تنخواہ کی پالیسی اپنانے کا بھی اعلان کیا۔ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں نرسنگ عملے کی ضرورت کے مدنظر محنت کے وزیر نے مانیسر میں نرسنگ کالج کھولنے کا اعلان کیا۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے اس نرسنگ کالج کے لیے 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔

جناب بھوپندر یادو نے بتایا کہ الور میں ای ایس آئی سی کے تحت ایک اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔ وزیرموصوف نے بتایا کہ ای ایس آئی سی اسپتال، نوکری یا پیشے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لیے تیار کئے جائیں گے۔ محنت  کے وزیر نے کہا کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے بیمہ شدہ افراد کا ای ایس آئی سی اسپتالوں میں مرحلہ وار طبی معائنہ کیا جائے گا۔ جناب یادو نے بتایا کہ ای ایس آئی سی ڈسپنسریاں اور ہسپتال جون کے مہینے میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں یوگا کیمپس کا انعقاد کریں گے۔ جناب یادو نے کہا کہ کامگاروں کے لیے بیمے کو یقینی بنانے کے لیے 4 ماہ کے اندر 25 کروڑ ای-شرم کارڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی ہدایت پر مہاجر اور گھریلو ملازمین کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ان کا جائزہ شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ اسپتال 500 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 ایکڑ کے رقبے میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس اسپتال کے ذریعے گروگرام اور پڑوسی اضلاع مہندر گڑھ، نوح اور ریواڑی کے تقریباً چھ لاکھ مزدوروں کو علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اس اسپتال میں مزدوروں اور دیگر شہریوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔ اس ای ایس آئی سی اسپتال میں ایمرجنسی، او پی ڈی، آئی سی یو، گائناکالوجی، پیڈیاٹرکس، آرتھوپیڈکس اور کینسر کے علاج کی سہولیات بھی دستییاب ہوں گی۔ اسپتال میں بلڈ بینک بھی قائم کیا جائے گا۔

جناب یادو نے مانیسر ای ایس آئی سی اسپتال کے ڈیزائن کے لیے آرکیٹیکچر کے طلباء کے لیے ایک اوپن مقابلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پہلے انعام کے لیے 2 لاکھ روپے، دوسرے انعام کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ تیسرے انعام کے لیے 1 لاکھ روپے نقد کا بھی اعلان کیا۔ پروگرام میں کورونا بیماری سے مرنے والوں کے خاندانوں کو منظوری نامہ، ای شرم کارڈ، ای ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ش ر۔ ف ر

 

U. No.1592


(Release ID: 1798210) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Punjabi