اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میگنیز اور انڈیا لیمٹیڈ (مائیل ) کیو3 کا نیٹ پروفٹ 305 فیصد بڑھا،آپریشنل محصولات میں 33 فیصد کا اضافہ، کمپنی نے پیداوار میں 16 فیصد کا اضافہ درج کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2022 4:24PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے تحت میگنیز انڈیا لیمٹیڈ(مائیل) نے سابقہ سال میں 60.59 کروڑ روپے کے مقابلے میں 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے9 مہینے میں اپنے 305 فیصد کے اضافے کے ساتھ 245.91 کروڑ روپے کا منافع بڑھایا۔مائل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں 31دسمبر2021 کو ختم ہونے والے سہ ماہی اور 9 مہینے کیلئے کمپنی کے مالی نتائج کو منظوری دی گئی۔

مذکورہ میٹنگ میں انہوں نے سال2021-22 کے لئے 30 فیصد یعنی 3.0 روپے فی شیئر کی شرح سے عبوری منافع کی ادائیگی کی بھی سفارش کی۔کمپنی نے پچھلے سال 2.50فی شیئر کی شرح سے عبوری منافع دیا تھا۔

کووڈ-19 کی دوسری اور تیسری لہر کے منفی اثر کے باوجودکمپنی کی آپریشن سرگرمیاں متاثر ہوئیں لیکن اس کے باوجود مائل نے پیداوار کی بہتر منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ حکمت عملی کے ساتھ شاندار کارکردگی کا ریکارڈ بنایا۔مذکورہ 9 مہینے کی مدت کے دوران کمپنی نے اپنی سرگرمیوں سے 968.41 کروڑ روپے کا مالیہ حاصل کیا ہے جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 727.26 کروڑ روپے تھا۔کمپنی نے پیداوار میں 16 فیصد کا اضافہ بھی درج کیاجبکہ اسی مدت کے دوارن میگنیز خام کی پیداوار 7.41 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 8.57 لاکھ ٹن ہوگئی۔

کمپنی نے پچھلے چار مالی سالوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ کاروبار اور کُل آمدنی حاصل کی ہے۔کمپنی کے ذریعہ حاصل کئے گئے 123.88 کروڑ روپے کا نیٹ مالی فائدہ مالی سال 2019-20  کا سب سے زیادہ سہ ماہی منافع ہے۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.1591


(ریلیز آئی ڈی: 1798208) وزیٹر کاؤنٹر : 178