کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے آئی آئی ٹی طلبہ سے کہا ہے کہ وہ تمام کوششوں میں اسکیل،معیار اور روزگار پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں
’’کسانوں، دستکاروں اور بنکروں کے لئے اختراعی طور طریقے وضع کئے جائیں اور آتم نربھر بھارت کے مقاصد کے حصول میں مدد دی جائے‘‘۔ جناب گوئل کی آئی آئی ٹی کانپور کو صلاح
’’ڈیجیٹل پلیٹ فارمز(سنگل ونڈو، پی ایم گتی شکتی،او این ڈی سی ) پر تحقیق ومطالعہ کرکے خیالات پیش کریں‘‘۔ جناب گوئل کی طلبہ سے اپیل
’’ہندوستان کے دور دراز ترین علاقوں تک خوشحالی لے جانے کے لئے ٹیکنالوجی ایک بڑا رول ادا کرسکتی ہے‘‘۔جناب پیوش گوئل
’’وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو ہماری سب سے بڑی طاقت قرار دے کر پرانی سوچ کو یکسر بدل دیا ہے‘‘۔جناب گوئل
جناب گوئل نے آئی آئی ٹی کانپور کے پالیسی کنکلیو 2022 سے خطاب کیا
Posted On:
13 FEB 2022 5:10PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہندوستان کے دوردراز ترین علاقوں تک خوشحالی لے جانے میں بہت بڑا رول ادا کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہماری بنیادی سہولیات کو جمہوری طرز دے سکتی ہے، مثلا ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ صحت نگہداشت، ایڈٹیک کے ذریعہ تعلیم۔
آئی آئی ٹی کانپور کے زیر اہتمام پالیسی کنکلیو 2022 سے خظاب کرنے کے بعد طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ مثال کے طور پر او این ڈی سی ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹ ورک کیوں بنا رہے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ چھوٹے خردہ فریق کو بھی تحفظ دیا جائے۔ہم زیادہ وسیع ای کامرس کے حق میں بھی ہیں جو قوم کی معیشت میں اہم حصہ دار ہے۔ لیکن کیا چھوٹے خردہ فروشوں کو مغربی ملکوں کی طرح ختم کردیا جانا چاہئے؟یا ہمیں ان کے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے؟
جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 135 کروڑ شہریوں کی بہبود کا خیال کرتے ہوئے ہمیں ہندوستان 2047 کا ویژن دیا ہے جسے امرت کال کہا جاتا ہے۔
جب تک آپ کے جرأت مندانہ نشانے نہ ہوں، آپ بڑے خواب نہ دیکھیں، آپ کی بڑی توقعات اور امیدیں نہ ہوں، جب تک آپ کی بڑی خواہشات، بڑی امنگیں نہ ہوں، آپ عظمت حاصل نہیں کرسکتے۔ ایک وقت تھا جب ہماری آبادی کو ایک عذاب سمجھا جاتا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پوری سوچ کو بدل دیا ہے کیونکہ وہ ہماری نوجوان آبادی کو ہماری سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہیں۔ ہماری آبادی ہمیں زبردست مواقع فراہم کرتی ہے اور ملک کے لئے ایک روشن مستقبل کا دروازہ کھولتی ہے۔
جناب گوئل نے ہندوستان کے تابناک دور کے آغاز کے لئے آئی آئی ٹی طلبہ کو پانچ نکاتی لائحہ عمل دیا:
- اپنی تمام کوششوں میں اسکیل، معیار، اور روزگار پیدا کرنے پر تمام تر توجہ مرکوز کی جائے۔
- کسانوں، دستکاروں، بنکروں او ر چھوٹے خردہ فروشوں کے لئے اختراعی طریقے وضع کئے جائیں تاکہ آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔
- ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (سنگل ونڈو پی ایم گتی شکتی ، او این ڈی سی ) پر تحقیق ومطالعہ کرکے سہولیات بڑھانے کے خیالات پیش کئے جائیں۔
- دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لئے ایجنڈا/تھیم طے کرنے میں مدد کی جائے ۔
- سیو اور سمرپن کو اپنا نصب العین بنائیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور ہندوستان اور دنیا کا سرمایۂ افتخار ہے اور یہ وہ ادارہ ہے جہاں پہلی مرتبہ کمپیوٹر سائنس اسٹریم لائی گئی اور یہاں کے ممتاز فارغین میں جناب نرائن مورتی (انفوسس کے بانی) اروند کرشنا ( سی ای او۔ آئی بی ایم) اور مکیش بنسل (منترا کے بانی اور سی ای او۔ کیورفٹ) شامل ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ سٹلائٹ سٹی کانپور تاریخ اور ثقافت کے اعتبار سے مالا مال ہے۔
انھوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کے رامائن لکھنے سے عالمی معیار کے انجینئر سامنے لانے تک، کانپور ہندوستان کی ترقی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
*****
U.No:1580
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1798171)
Visitor Counter : 190