صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آپ اب اپنے آروگیہ سیتو ایپ سے اپنا آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) نمبر حاصل کریں
اب 21.4 کروڑ وسے زائد آروگیہ سیتو یوزرز ایپ کے ذریعہ سے 14 –ڈیجٹ کا یونک اے بی ایچ اے نمبر حاصل کرسکیں گے
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) نے اس وقت 16.4 کروڑ اے بی ایچ اے نمبر جنریٹ کئے ہیں۔ آروگیہ سیتو اسے اور بڑھانے میں مدد کرے گا
Posted On:
11 FEB 2022 6:42PM by PIB Delhi
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی اپنی فلیگ شپ اسکیم کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ انتہائی مقبول ہیلتھ ایپ آروگیہ سیتو کے ساتھ انضمام کا اعلان کیا۔ اس انضمام کے ذریعہ 14 -ڈیجٹ کے یونک اے بی ایچ اے (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاونٹ) نمبر آروگیہ سیتو یوزرز کو مزید فائدہ پہنچائے گا اور اسے آگے تک لے جائے گا۔
اے بی ڈی ایم کے تحت، ایک یوزر اپنا یونک اے بی ایچ اے نمبرجنریٹ کر سکتا ہے۔ وہ ڈاکٹر کے نسخے، لیب رپورٹس، ہسپتال کے ریکارڈ وغیرہ سمیت اپنے موجودہ اور نئے میڈیکل ریکارڈ کوجوڑنے کے لئے اے بی ایچ اے نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں اور ان ریکارڈز کو رجسٹرڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے ساتھ مشترک کرسکتے ہیں اور میڈیکل ہسٹری کے ایک کامن پول کو بنائے رکھتے ہوئے دیگر ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
انضمام کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے ، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر-سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا، "آروگیہ سیتو نے کووڈ-19 وبا کے بیچ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس موبائل ایپلیکیشن کا وسیع پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔ چونکہ ٹیکہ کاری ہمیں اس وبا سے لڑنے میں مدد کرتی ہے، اس لیے اس وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ڈیجیٹل پبلک ایپ کو دوبارہ استعمال کرنا ضروری تھا۔ اے بی ڈی ایم کے ساتھ آروگیہ سیتو کے انضمام سے ، ہم اب اے بی ڈی ایم کے فوائد آروگیہ سیتو کے یوزرز کو دستیابکرانے میں اہل ہوں گے اور انہیں ان کی مناسب رضامندی سے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم میں شامل ہونے کے قابل بنائیں گے۔ اے بی ایچ اے بنانا ایک شروعات ہے، اور ہم جلد ہی آپ کے ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز کو بھی دیکھنےکی صلاحیت کا آغاز کریں گے۔"
آروگیہسیتو ایپ کا ایک بہت بڑا فعال یوزرز بیس ہے اور اس کا استعمال پہلے ہی کووڈ-19 سے متعلق رابطے میں آنے کی جانکاری حاصل کرنے سے لے کر خطرے کے عوامل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کا استعمال انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ-آئی سی ایم آر گائیڈ لائن پر مبنی سیلف اسیسمنٹ، کووڈ -19 ویکسین کی بکنگ، سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ اور اسٹیٹسکی جانچ، ای پاس بنانے کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔ کووڈ-19 جانچ کی سہولیات ، ہیلپ لائن رابطے اور دیگر کووڈ19 کے اعداد وشمار اور اپ ڈیٹ فراہم کرنے والی آئی سی ایم آر سے منظور شدہ لیبارٹریز کی تلاش بھی اس ایپ سے کی جا رہی تھی۔ اے بی ڈی ایم کے ساتھ یہ انضمام ایپ یوزرز کے لئے اے بی ایچ اے نمبر جنریٹ کرنے کی ایک اور خصوصیت کا اضافہ کرے گا۔
انضمام کے بارے میں، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی نے کہا، "آروگیہ سیتو نے شہریوں کے لیے ایک اہم رضامندی پر مبنی متبادل کو فعال کیا ہے جو انہیں نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ سے اپنے ذاتی صحت کے ریکارڈ اور مفید خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔"
اے بی ایچ اے نمبر جنریٹ کرنا کافی آسان ہے۔ یوزرز اپنے آدھار نمبر اور کچھ بنیادی ڈیموگرافک تفصیلات جیسے نام، سال پیدائش (یا پیدائش کی تاریخ)، صنف اور پتہ ( یوزرز کے ذریعہ آدھار او ٹی پی کے توسط سے تصدیق ہونے کے بعد آٹو-پاپیولیٹ) کا استعمال کر کے اپنا اے بی ایچ اے نمبر جنریٹ کرسکتے ہیں ۔ اگر ئوزرز اپنا آدھار کااستعمال نہیں کرنا چاہتا تو وہ اے بی ایچ اے نمبر جنریٹ کرنے کے لئے اپنا ڈرائیونگ لائسنس یا موبائل نمبر کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یوزرز اپنا اے بی ایچ اے نمبر :https://abdm.gov.in/یا اے بی ایچ اے ایپ (https://play.google.com/store/apps/details?id=in.ndhm.phr)یا اے بی ڈی ایم کے ساتھ انٹیگریٹڈ دیگر ایپس سے جنریکٹ کرسکتے ہیں۔
اے بی ڈی ایم کے بارے میں مزید معلومات کے لیےیہاں کلک کریں: https://abdm.gov.in/
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:1574)
(Release ID: 1798151)
Visitor Counter : 269