سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے "اسمائل" اسکیم کا آغاز کیا
اسمائل کی دو ذیلی اسکیمیں – 'ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود کے لیے جامع بحالی کے لیے مرکزی اسکیم' اور 'گداگروں کی جامع بحالی کی مرکزی اسکیم – ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور گداگروں کے لیے جامع بہبود اور بحالی کے اقدامات فراہم کرتی ہیں
ایک ترقی پسند اور ترقی پذیر معاشرے کے طور پر یہ ہمارا فرض ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کی شناخت اور وقار کا احترام کریں: ڈاکٹر ویریندر کمار
مرکزی وزیر نے کہا "وزارت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی اورگداگری کے عمل میں مصروف افراد کی ہر ضرورت کو بہترین پیشہ ورانہ طریقے سے خیال رکھا جائے"
دس شہروں – دہلی، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، اندور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، پٹنہ اور احمد آباد میں جامع بحالی پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
Posted On:
12 FEB 2022 8:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 12 فروری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج نئی دہلی کے 15، جن پتھ روڈ پر واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے بھیم آڈیٹوریم میں مرکزی سیکٹر اسکیم "اسمائل: روزگار اور کاروبار کے لیے پسماندہ افراد کی امداد" کا آغاز کیا۔ محکمہ برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی امبریلا یوجنا ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور گداگری کے کام میں مصروف لوگوں کی بہبود اور ان کی بحالی فراہم کرنے کے لیے ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا، “ایک ترقی پسند اور ترقی پذیر معاشرے کے طور پر ہمارا یہ فرض ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کی شناخت اور وقار کا احترام کریں۔ وزارت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور گداگری کے عمل میں مصروف افراد کی ہر ضرورت کابہترین پیشہ ورانہ طریقے سے خیال رکھا جائے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا، "قومی پورٹل اور ہیلپ لائن کی فراہمی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اورگداگری کے کام میں مصروف لوگوں کے مسائل کے لیے ضروری معلومات اور حل فراہم کرے گی۔"
اسمائل کی دو ذیلی اسکیمیں– 'ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود کے لیے جامع بحالی کے لیے مرکزی اسکیم' اور 'گداگروں کی جامع بحالی کی مرکزی اسکیم'– ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور گداگروں کے لیے جامع بہبود اور بحالی کے اقدامات فراہم کرتی ہیں۔
یہ اسکیم شناخت، حفظان صحت ، تعلیم، پیشہ ورانہ مواقع اور پناہ گاہ کے متعدد جہتوں کے ذریعہ ضروری سماجی تحفظ کو ذہن میں رکھتی ہے۔ وزارت نے 2021-22 سے 2025-26 تک اس اسکیم کے لیے 365 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
اس ذیلی اسکیم - 'ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود کے لیے جامع بحالی کی مرکزی اسکیم' - میں مختلف اجزاء شامل ہیں۔ یہ نویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر طلباء کو پوسٹ گریجویشن تک اسکالرشپ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ اس کے علاوہ اس میں پردھان منتری دکش یوجنا کے تحت ہنرمندی کی ترقی اور ذریعہ معاش کے انتظامات ہیں۔ یہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے ساتھ ہم آہنگی میں ایک جامع طبی صحت کے ذریعہ یہ منتخب ہسپتالوں میں صنفی تصدیق کی سرجری کے لیے ایک جامع پیکیج فراہم کرتا ہے۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور گداگری کے کام مصروف لوگوں کے لیے 'گریما گرہ' کی شکل میں رہائش کی سہولت ، خوراک، کپڑے، تفریحی سہولیات، ہنر مندی کے مواقع، تفریحی سرگرمیاں اور طبی امداد وغیرہ کو یقینی بناتی ہے۔اس میں ہر ریاست میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سیل کا ضابطہ شامل کیا گیا ہے۔ یہ جرائم کے معاملوں کی نگرانی کرے گا اور بروقت جرائم کا اندراج ، تفتیش اور کارروائی کو یقینی بنائے گا۔وہیں ضرورت پڑنے پر نیشنل پورٹل اور ہیلپ لائن کی سہولت ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور گداگری کے عمل میں مصروف لوگوں کو ضروری معلومات اور حل فراہم کرے گی۔
اسمائل کی ذیلی اسکیم - 'گداگری کے عمل میں مصروف افراد کی جامع بحالی' - سروے اور شناخت، موبلائزیشن، بچاؤ /شیلٹر ہوم اور جامع بحالی و بازآباد کاری پر توجہ مرکوز کرے گی۔
اس کے علاوہ دس شہروں یعنی دہلی، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، اندور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، پٹنہ اور احمد آباد میں جامع بحالی پر پائلٹ پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1565
(Release ID: 1798087)
Visitor Counter : 159