نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فٹ انڈیا کوئیز، فٹ انڈیا تحریک کو مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم:کھیل کود کی سکریٹری
Posted On:
11 FEB 2022 6:37PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- فٹ انڈیا کوئز، آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے اور اس کا مقصد طلباء کو فٹنس اور کھیلوں کے بارےمیں اپنے علم کے اظہار کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
- کوئز میں 3.25 کروڑ روپئے کی انعامی رقم ہے جو کوئز کے مختلف مرحلوں میں جیتنے والےاسکولوں اور طلباء کو دی جائے گی۔
- کوئز کے ابتدائی مرحلے میں 13502 اسکولوں سے مجموعی طورپر 36299 طلباء نے حصہ لیا۔
فٹ انڈیا کوئز-ہندوستان کا پہلے اسکول فٹنس اور کھیل کوئز ستمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا، جو کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق فٹنس اور کھیلوں کو نوجوانوں میں ایک طریقہ بنانے اور ہندوستان کی شاندار کھیل کود کی تاریخ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تھا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے شروع کردہ یہ ملک گیر کوئز ، اب ریاستی ادوار میں شامل ہے۔ فٹنس اور کھیلوں سے متعلق اپنی نوعیت کے پہلے کوئز میں 25 جنوری کو ختم ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں ، ملک بھر سے 12502 اسکولوں کے 36299 طلباء نے حصہ لیا۔ نوجوانوں اور کھیل کود کی وزارت کے کھیل کود کے محکمے کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی نے آج نئی دلّی میں میڈیا کو اس بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ہندوستان کی کھیل کود کی اتھارٹی کے ڈی جی جناب سندیپ پردھان، کھیل کود کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب اتل سنگھ اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔
کوئز کے بارےمیں بات کرتے ہوئے محترمہ چترویدی نے کہا ’’فٹ انڈیا کوئز ، فٹ انڈیا تحریک کو مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ اس اوّلین فٹ انڈیا کوئز کا کلیدی مقصد، بچوں میں فٹ انڈیا مومینٹ کے پیغام کو پھیلانا اور ہندوستان کی شاندار کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں طلباء میں بیداری پیدا کرنا ہے‘‘۔محترمہ چترویدی نے مزید کہا ’’ فٹ انڈیاکوئز، مرکزی حکومت کے ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ اقدام کا حصہ ہے جو آزادی کے 75 سال منانے کے لیے آزادی کے امرت مہوتسو کی پہل ہے۔ اس کا مقصد طلباء کو فٹنس اور کھیل کودکے بارےمیں اپنے علم کے اظہار کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرناہے۔ یہ حکومت کی طرف سے سب سے پہلا اور سب بڑا اقدام ہے‘‘۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور نوجوانوں کےامور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نستھ پرامانک کے ساتھ ، دلّی کے مشہور دھیان چند اسٹیڈیم سے، ہندوستان کے پہلے فٹ انڈیا کوئز کا آغاز کیا، جہاں وہ ورچوئل طورپر موجود تھے۔ ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور پی وی سندھو کے ساتھ چند اسکول کے طلباء تھے، جنھوں نے اس اقدام کی پہل کرنے کے لیے ایک فوری کوئز میں حصہ لیا۔
کوئز کے لیے 3.25 کروڑ روپئے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، جو کوئز کے مختلف مراحل میں جیتنے والے اسکولوں اور طلباء کو دی جائے گی۔کوئز کے ابتدائی مرحلے میں ملک بھر کے 13502 اسکولوں کے کل 36299 طلباء نے حصہ لیا اور اس میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی بھی یکساں شرکت دیکھی گئی۔ کوئز کا بنیادی مقصد طلباء میں ہندوستان کی شاندار کھیلوں کی تاریخ کے بارےمیں بیداری پیداکرنا اور انھیں ہندوستان کے صدیوں پرانے مقامی کھیلوں اور ملک کے قومی اور علاقائی کھیلوں کے ہیروز کے بارےمیں مزید معلومات فراہم کرانا ہے۔
محترمہ سجاتا چترویدی نے مزید کہا ’’میں ، ملک بھر کے بہت سے طلباء کی اس مہم میں بڑے پیمانے پر شرکت کے بارےمیں جان کر خوش ہوں اور اس سے ہمیں ہندوستان کے کھیلوں کو ، ایک بڑی قوم کے طور پر دیکھنے کے وزیر اعظم کے وژن کے قریب جانے کے لیے بڑی تقویت حاصل ہوتی ہے۔فٹ انڈیا کوئز کا قومی راؤنڈ، اسٹار اسپورٹس چینل پر بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا اور اس طرح ملک میں ہر کوئی اسے دیکھ سکتا ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع۔ر ا۔
U-1533
(Release ID: 1797911)
Visitor Counter : 176