وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمہ کے نئے ای۔ فائلنگ پورٹل پر 6.2 کروڑ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرنس (آئی ٹی آر)اور تقریباً 21 لاکھ اہم ٹیکس آڈٹ رپورٹس (ٹی اے آر) داخل کی گئیں

Posted On: 11 FEB 2022 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 فروری 2022:

انکم ٹیکس محکمہ کے نئے ای۔ فائلنگ پورٹل پر 10 فروری 2022 تک، 6.2 کروڑ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرنس (آئی ٹی آر) اور تقریباً 21 لاکھ اہم ٹیکس آڈٹ رپورٹس (ٹی اے آر) داخل کی گئیں۔

جائزہ برس 2021۔22 کے لیے داخل کی گئیں 6.2 کروڑ آئی ٹی آر  میں سے،48 فیصد  آئی ٹی آر۔ 1 (2.97 کروڑ)، 9 فیصد آئی ٹی آر ۔ 2 (56 لاکھ)، 13 فیصد آئی ٹی آر ۔3 (83 لاکھ)، 27 فیصد آئی ٹی آر ۔4 (1.66 کروڑ)، آئی ٹی آر۔5 (11.3 لاکھ)، آئی ٹی آر۔6 (5.2 لاکھ) اور آئی ٹی آر۔7 (1.41 لاکھ)  شامل ہیں۔

مالی برس 21۔22 میں 1.91 لاکھ سے زائد فارم 3 سی اے۔ 3 سی ڈی اور 17.26 لاکھ فارم 3 سی بی۔ 3 سی ڈی داخل کیے گئے۔ 10 فروری 2022 تک 1.84 لاکھ سے زائد دیگر ٹیکس آڈٹ رپورٹس (فارم 10 بی، 29 بی، 29 سی،3 سی ای بی، 10 سی سی بی، 10 بی بی) داخل کی گئیں۔

محکمہ ای میل، ایس ایم ایس اور ٹوئیٹر کے ذریعہ ٹیکس دہندگان کو یاددہانی کے پیغامات ارسال کر رہا ہے اور انہیں اور چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ حضرات کو مزید تاخیر کے بغیر آخری لمحات تک انتظار نہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ای۔ فائلنگ سے متعلق کسی بھی طرح کی شکایت کے ازالے کے لیے ٹیکس فائل کرنے والوں کی مدد کرنے کے لیے  دو نئی ای میل آئی ڈی - TAR.helpdesk@incometax.gov.inاورITR.helpdesk@incometax.gov.in فراہم کی گئی ہیں۔ وہ تمام ٹیکس دہندگان  /ٹیکس پیشہ واران جنہوں نے جائزہ برس 2021۔22 کے لیے ابھی تک اپنی ٹیکس آڈٹ رپورٹیں یا انکم ٹیکس ریٹرنس داخل نہیں کیے ہیں، ان سے آخری لمحات  کی جلد بازی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی ٹی ای آر / ریٹرنس داخل کرنے کی درخواست ہے۔

***

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1528


(Release ID: 1797865) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Telugu