سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے 696 کروڑ روپے کی بہار کے مونگیر میں قومی شاہراہ 333بی پر دریائے گنگا کنیکٹیوٹی پروجیکٹ کے تحت 14.5 کلو میٹر طویل ریل –سڑک پل کا افتتاح کیا
Posted On:
11 FEB 2022 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11فروری 2022/
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 696 کروڑ روپے کی لاگت سے بہار کے مونگیر میں قومی شاہراہ 333 بی پر گنگا ندی رابطہ پروجیکٹ کے تحت 14.5 کلو میٹر طویل ریل کم سڑک پل کا افتتاح کیا۔ ٹوئٹ کی ایک سیریز میں جناب گڈکری نےکہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزیراعلی جناب نتیش کمار کی قیادت میں ہم بہار کے ہر شہر، ہر گاؤں کو بہتر کنیکٹیویٹی سے لیس کرکے انہیں مضبوط بنانےکے لئے پابند عہد ہیں۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے کہاکہ بہار کے اہم سیاحتی تیرتھ استھلوں(مقدس مقامات) میں سے ایک مونگیر شہر اپنی مالا مال قدیم تاریخ ثقافت ، قالین اور تجارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پل کے بننے سے کھگڑیا کے درمیان فاصلہ 100 کلو میٹر سےبھی کم ہوگا اور مونگیر سے بیگوسرائے کے درمیان فاصلہ 20 کلو میٹر سےبھی کم ہوگا۔ مونگیر سے کھگڑیا-سہرسہ جانے میں تین گھنٹے اور مونگیر سے بیگوسرائے اور سمستی پور جانے میں 45 منٹ کی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس ریل پمپ سڑک سے ٹریفک جام سے چھٹکارا ملے گا۔ ایندھن کی بچت ہوگی اورنقل و حمل میں تیزی آئے گی۔
جناب گڈکری نے کہاکہ سیاحت سے زراعت میں اضافہ ہوگا جس سے روزگار کےمواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروجیکٹ اس پورےعلاقے میں ترقی اور خوشحالی لائے گا ، جبکہ ریاست بہار اور ملک کی ترقی میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1509
(Release ID: 1797828)
Visitor Counter : 179