سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

چنئی سے تعلق رکھنے والی خاتون سائنسدان کو، دواؤں کے لحاظ سے اہم مرکب تیار کرنے والی گرین ٹیکنالوجی کے لیے پیٹنٹ دیا گیا۔

Posted On: 11 FEB 2022 1:18PM by PIB Delhi

 

· آسٹیوپوروسس، دمہ کے لیے ادویات کی ایک رینج میں موجود کمپاؤنڈ کے لیے سبز مرکب کا طریقہ تیار کرنے کے لیے سنگل پیرنٹ نے مشکلات کو شکست دی

· مرکب کی واحد قدمی ترکیب، دھماکے ہونے کے خطرے کو کم کرتی ہے، عوامل کی لاگت کو کم کرتی ہے اور موجودہ طریقہ کار میں شامل زہریلے اقدامات کو روکتی ہے۔

· نیا طریقہ، پانی کے وسیلے، کمرے کے درجہ حرارت کا استعمال کرتا ہےجس میں کوئی بو نہیں ہوتی اور یہ کھلی ہوا میں کیا جاتا ہے۔

چنئی کے  شہر مدراس کے ٹیکنالوجی کے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ کے کیمسٹری کے محکمے میں اکیلی سرپرست اور خاتون سائنسداں ڈاکٹر ای پونگوزہالی کو بینزو[بی] تھیوفین نامی  اہم مرکب تیار کرنے کے لیے ، ایک سبز طریقہ کار وضع کرنے کے لیے پیٹنٹ دیا گیا ہے۔

یہ مرکب دواؤں کی ایک سلسلہ میں موجود ہے جس میں رالوگزفین (آسٹیوپوروسیس میں استعمال کیا جاتاہے)،زیلیوٹن (دمے میں استعمال کیا جاتاہے)، اور سرٹاکونازول (فنگل سے بچنے والی دوائی) شامل ہے اور دو متبادل بینزو [بی] تھیوفین کی واحد قدمی ترکیب، خطرناک کمپاؤنڈ جاتی صنعتی پیداوار  کی جگہ لے سکتی ہے۔

اس وقت، مرکب کے دستیاب ترکیبی طور طریقے، جیسے کہ فرائیڈل- کرافٹ ایکیلیشن، مرکاپٹوایسیٹیٹ ردعمل اور اس کے بعد میں اضافہ اور آکسیڈیشن وغیرہ۔ یہ سب  اچھی سے بہترین تک کی پیداوار دیتے ہیں۔ البتہ یہ  ماحول دوست نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں،  اس میں بہت زیادہ درجہ حرارت کااستعمال شامل  ہے۔نقصانات میں گندھک کا اخراج، ناخوشگوار بو اور مہنگا آغازی مواد وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، رد عمل بند برتنوں میں کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران دھماکے کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔ رد عمل میں درکار او ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال سے اس عمل کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس میں شامل مختلف مراحل پر کڑی نگرانی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ اس کے لیے جس دھاتی عمل کی ضرورت ہوتی ہے وہ نوعیت کے اعتبار سے فطرتاً زہریلا ہوتاہے۔

ڈاکٹر پونگوزہالی نے تانبے کے جز اور ٹیٹرابوٹی لیمونیم کلورائیڈ کیٹلیٹک نظام کی موجودگی میں ، تجارتی طور پر دستیاب ابتدائی مواد کو طبی لحاظ سے اہمیت کے حامل 2-ایسلی بینزو[بی] تھیوفین میں پانی کے درمیانی اور کمرے کے درجہ حرارت میں ، کھلی فضاء میں کامیابی کے ساتھ منتقل کیا ہے۔ انھوں نے یہ کام حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے (ڈی ایس ٹی) کی خواتین سائنسداں اسکیم (ڈبلیو او ایس-اے) پروگرام کے تحت کیا ہے۔

نئے طریقہ کار میں پانی کا درمیانہ، کمرے کے درجہ حرارت، بغیر بو کے زانتھیٹ، کھلی ہوا کا ماحول،مفت دستے تجارت طور پر دستیاب ابتدائی مواد اور کیٹلسٹ کو ایک برتن میں حل کرنا شامل ہے۔ انھوں نے  2-ایسلی بینزو[بی] تھیوفین کی بہترین پیداواری کے لیے اسے اچھی طرح پیش کیا۔

ڈاکٹر ای پونگوزہالی اور پروفیسر جی سیکر نے کمرشیل طور پر دستیاب2-آیوڈوبینزادیلیڈ فینیکل برومائیڈ اور زینتھیٹ سلفر کے ماخذ کو تانبے کے جز اور ٹیٹرابوٹی لیمونیم کلورائیڈ کیٹلسٹ کی موجودگی میں ، کمرے کے درجہ حرارت پر 2-ایسلی بینزو[بی] تھیوفین فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ تھیولائٹ بائی پروڈکٹ کے استعمال کی جستجو کی جارہی ہے۔ دیگر باقی ذیلی مصنوعات کو ان کی حل پذیری کی خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے بازیافت کیا جاسکتا ہے اور انھیں صاف کرنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نیاطریقہ، دھماکے کے خطرے کو بھی کم کرتاہے، عمل کی لاگت کو گھٹاتا ہے اور اس میں شامل زہریلے اور خطرناک مادّوں کو روکتاہے۔

اس طریقہ کار کے پیچھے سائنس کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر پونگوزہالی نے کہا کہ کیونکہ پانی ایک وسیلہ ہے، اس لیے اس میں نامیابی سالوینٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ علاوہ ازیں، اس میں کوئی فضائی آلودگی بھی نہیں ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت توانائی بچاتا ہے اور تجارتی طور پر دستیاب ابتدائی مواد کو دواؤں کے لیے ضروری تعمیری بلاکس میں ایک تعمیری براہ راست منتقل کرنے سے افرادی قوت ، توانائی اور جگہ کی بچت ہوتی ہے۔تھیولائٹ ذیلی مصنوعات کا استعمال زیر عمل ہے۔ ایک ہی وقت میں دوسری طرف کی مصنوعات (کے آئی اور کے بی آر) اور کیٹلسٹ (تانبے کا جز اور ٹیرابوٹی لیمونیم کلورائیڈ) کو ایک ہی رد عمل اور مختلف طرح کی ایپلی کیشن کے لیے، دوبارہ استعمال کیا جاسکتاہے۔

ڈاکٹر پونگوزہالی نے کہا کہ ’’میرے خاندان میں یہ ضرر رساں طریقوں کو تبدیل کرنے کے لیے، سبز طریقہ کار ایجاد کرنے کی ترغیب دی گئی۔ جب میں نے جی ایس ڈی کی مدد سے اپنے تحقیقی کیریئر کا آغاز کیا تو میں نے پروفیسر جی سیکر اور پروفیسر رمیش ایل گرداس کی مدد سے، سبز طریقہ کار کو ڈیزائن کیا اور دواؤوں کے لحاظ سے اہم مرکبات کی ترکیب میں کامیاب ہوگئی‘‘۔

ڈاکٹر پونگوزہالی نے مزید کہا ’’میری زندگی، میرے بیٹے اور میرے تحقیق کے اردگرد گھومتی ہے۔ مجھے اب تک جن مشکلات کا سامنا ہوا ہے، میرے بیٹے تعاون نے مجھے ان پر قابو پانے اور اپنی تحقیق کے لیے وقت گزارنے میں میری مدد کی ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OBL8.png

 

Description: D:\EPoo\NITT\POO passport photo.jpg

پیٹنٹ کی تفصیلات

پیٹنٹ گرانٹ نمبر:- 384111؛ گرانٹ کئے جانے کی تاریخ 10 دسمبر 2021 (پیٹنٹ درخواست نمبر: 201941035045 مورخہ 30 اگست 2019)

پیٹنٹ تفویض کردہ: انڈین انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی، مدراس

موجدین: 1. گوندسامے سیکر؛ 2۔  ایلم وزوتھی پونگوزہالی

مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر ای-پونگوزہالی (epoonguzhali8[at]gmail[dot]com) سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1499



(Release ID: 1797780) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil