کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی کی صنعت کی خدمات کی برآمد

Posted On: 11 FEB 2022 3:38PM by PIB Delhi

         

کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت  محترمہ  انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند  نے ملک میں اطلاعاتی ٹکنالوجی اور اطلاعاتی ٹکنالوجی سے چلنے والی خدمات ( آئی ٹی / آئی ای ایس) کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ کچھ اقدامات کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی) اسکیم: سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی)، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک خود مختار سوسائٹی ہے جو کہ  سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو کہ کمیونی کیشن  لنکس یا فزیکل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ خدمات کی برآمد سمیت   کمپیوٹر سافٹ ویئر کے فروغ اور برآمد کے لئے ایک 100 فیصد برآمد پر مبنی اسکیم ہے۔ سال  21۔2020 کے لیے ایس ٹی پی آئی  رجسٹرڈ آئی ٹی / آئی ای ایس یونٹوں کے ذریعہ  5.02 لاکھ کروڑ  روپے کی  برآمدات  کی گئی۔
  2. اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ): ایس ای زیڈ  ایکٹ، 2005، ایس ای زیڈ  رولز  سمیت 10 فروری 2006 کو نافذ کی گیا، جس  میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے متعلق معاملات پر سنگل ونڈو کلیئرنس  کے لئے اور  طریقہ کار کو آسان بنانے  لئے ضابطے تیار کئے گئے۔ ایس ای زیڈ  ایکٹ کے اہم  مقاصد درج ذیل  ہیں:
  • فاصل  اقتصادی سرگرمی تیار کرنا
  • سامان اور خدمات کی برآمدات کو فروغ دینا
  • ملکی اور غیر ملکی ذرائع سے سرمایہ کاری کا فروغ
  •  روزگار کے مواقع پیدا کرنا
  •  بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی

سال 21۔2020 کے لیے ایس ای زیڈ  میں آئی ٹی / آئی ای ایس یونٹوں کے ذریعہ  5.1 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات کی گئی۔

  1.  سافٹ ویئر پروڈکٹس پر قومی پالیسی-2019: حکومت ہند نے سافٹ ویئر پروڈکٹس  پر قومی پالیسی -2019  منظوری کی ہے جس کا مقصد  بھارت کو اختراع، بہتر تجارت کاری، پائیدار دانشورانہ املاک (آئی پی ) سے چلنے والے  ایک عالمی سافٹ ویئر پروڈکٹ ہب کے طور پر تیار کرنا ہے، جو کہ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس اور آئی سی ٹی پر مبنی شعبے کی ترقی کے  واسطے اسپیشلائزڈ  مہارت کے سیٹ کو فروغ دے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ایسا زبردست انڈین سافٹ ویئر پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ایکو سسٹم  تیار کرنا ہے جس کے نتیجے میں عالمی سافٹ ویئر پروڈکٹ بازار میں  بھارت کے  حصے میں دس گنا اضافہ ہو اور 2025 تک 3.5 ملین لوگوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کیا جا سکے۔
  2.  نیکسٹ جنریشن انکیوبیشن اسکیم (این جی آئی ایس):  سافٹ ویئر پروڈکٹ ایکو سسٹم کوتعاون دینے اور سافٹ ویئر پروڈکٹ پر قومی پالیسی (این پی ایس پی  2019) کے ایک اہم حصے کو حل کرنے کے لیے منظور کی گئی ہے۔ اس کا مقصد مسلسل ترقی، نئے روزگار اور مسابقت کی صلاحیت  کو بڑھانے کے لیے مضبوط آئی ٹی انڈسٹری کی تکمیل کے واسطے  ایک شاندار سافٹ ویئر پروڈکٹ ایکو سسٹم تیار کرناہے۔
  3. آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کچھ دیگر اقدامات میں چمپین سیکٹر سروسز اسکیم (سی ایس ایس ایس) کے تحت فیوچر اسکلز پرائم، نورڈکس اور افریقہ خطے میں مارکیٹ ڈیولپمنٹ انیشیٹو، مارکیٹ آؤٹ ریچ انیشیٹو وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-0000

                          


(Release ID: 1797773) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Bengali , Tamil