سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہندوستانی سائنسدانوں نے اگلی نسل کا پروبائیوٹک تیار کیا ہے جو لمبی عمر اور صحت مند بڑھاپے کی امید فراہم کرتا ہے

Posted On: 11 FEB 2022 1:16PM by PIB Delhi

 

· اگلی نسل کے پروبائیوٹک بیکٹیریم ’لیکٹوبیسیلس پلانٹیرم جے بی سی‘5 کی نشاندہی کی گئی ہے۔

· نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ایلی میچن کوف کی تجویز کے بعد، سائنسدانوں نے خمیرشدہ ڈیری مصنوعات میں صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے صحت مند بیکٹیریا کی تلاش کی۔

· پروبائیوٹک بیکٹیریم کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا دہی، بزرگوں کی صحت اور لمبی عمر کو بہتر بنا سکتا ہے

ہندوستانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے حال ہی میں دودھ کی مصنوعات سے اگلی نسل کے پروبائیوٹک بیکٹیریم لیکٹوبیسیلس پلانٹیرم جے بی سی 5 کی شناخت کی ہے جس نے صحت مند بڑھاپے کو بہتر بنانے میں زبردست اثر ظاہر کیا ہے۔ ٹیم نے اس پروبائیوٹک بیکٹیریم کا استعمال کرتے ہوئے ایک دہی بھی تیار کیا ہے جسے استعمال کرکے صحت کے یہ تمام فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

طبی سائنس میں حالیہ پیشرفت نے متوقع عمر میں اضافہ کیا ہے اور عمر رسیدہ آبادی میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2050 تک ہر گیارہ میں سے ایک شخص 65 سال سے زیادہ عمر کا ہو جائے گا۔ تاہم، عمر بڑھنے کا تعلق عام طور پر عمر سے متعلقہ صحت کے مسائل کے زیادہ خطرے سے ہوتا ہےجس میں موٹاپا، نیوروڈی جینریٹو امراض (پارکنسنز، الزائمر)، قلبی امراض، ذیابیطس، کینسر، خود کار قوت مدافعت کی بیماریاں، اور آنتوں کی سوزش کی بیماری جیسی بیماریاں شامل ہیں ۔ اسی وجہ سے یہ بھارت جیسے بہت زیادہ آبادی والے ممالک میں تشویش پیدا کرتا ہے اور صحت مند عمر بڑھانے کے لیے سائنسی طریقوں کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ایک خود مختار ادارے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ( آئی اے ایس ایس ٹی)، گوہاٹی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے، نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ایلی میچنکوف کی تجویز کے بعد خمیر شدہ ڈیری مصنوعات میں صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے صحت مند بیکٹیریا کی تلاش کی ہے۔

انہوں نے ڈیری پروڈکٹ سے اگلی نسل کا پروبائیوٹک بیکٹیریم لیکٹوبیسیلس پلانٹیرم جے بی سی5 دریافت کیا جو کہ  کینورہابڈٹس ایلیگنس نامی ایک ارگیزم یعنی ایک آزاد زندہ، شفاف نیماٹوڈ رہنے والے معتدل مٹی کے ماحول میں، صحت مند عمر بڑھنے کو فروغ دینے میں زبردست اثر ظاہر کرتا ہے۔

 ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر مجیب آر خان اور ڈائریکٹر پروفیسر آشیس کے مکھرجی، کی سربراہی میں، گوہاٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ایم سی کلیتا اور ریسرچ اسکالرز، مسٹر ارون کمار اور محترمہ تلسی جوشی کے تعاون سے کی گئی اس تحقیق میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ لیکٹوبیسیلس پلانٹیرم جے بی سی5، اینٹی آکسیڈیٹیو، پیدائشی قوت مدافعت اور سیروٹونن سگنلنگ پاتھ ویز کینورہابڈائٹس ایلیگنز میں ترمیم کرکے، لمبی عمر اور صحت مند عمر میں اضافے کو بہتر بناتا ہے۔ یہ حال ہی میں جریدے ' اینٹی آکسیڈنٹ ' میں شائع ہوا تھا۔

ڈاکٹر ایم آر خان نے کہا کہ بیکٹیریم نے ماڈل کینورہابڈٹس ایلیگنس آرگنزم کی عمر میں 27.81 فیصد اضافہ ظاہر کیا جس کے ساتھ صحت مند بڑھاپے کی علامتیں ہیں جو روگجنک انفیکشن کے خلاف بہتر قوت مدافعت فراہم کر کے سیکھنے کی صلاحیت اور یادداشت میں اضافہ کرتی ہیں، آنتوں کی سالمیت اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو برداشت کرتی ہیں۔ اس کے برعکس، اس نے جسم میں چربی کے جمع ہونے اور سوزش کو نمایاں طور پر کم بھی کیا ہے۔

آئی اےایس ایس ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر مکھرجی نے رائے دی کہ پروبائیوٹک، عمر سے وابستہ بیماریوں کے آغاز میں تاخیر کا وعدہ کرتا ہے،  جن میں موٹاپا، علمی افعال میں کمی، اور بزرگوں میں قوت مدافعت جیسے مسائل شامل ہیں۔

ٹیم نے اس پروبائیوٹک بیکٹیریم کا استعمال کرتے ہوئے ایک دہی بھی تیار کیا ہے جسے استعمال کرکے صحت کے یہ تمام فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے لئےایک پیٹنٹ دائر کیا گیا ہے (انڈین پیٹنٹ درخواست نمبر: 202231001501)۔ پروفیسر مکھرجی کو امید ہے کہ جلد ہی پروبائیوٹک کو کمرشلائز کیا جائے گا تاکہ لیبارٹری سے تیار کردہ ٹیکنالوجی عام لوگوں تک پہنچ سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001975H.png

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.3390/antiox11020268

پیٹنٹ کی تفصیلات:

خان ایم آر، جواشی ٹی کے، کمار اے، بھٹاچارجی جے، بھٹاچاریہ اے، مکھرجی اے کے (2022) اینٹی ایجنگ پراپرٹی اور ہائی شیلف لائف کے ساتھ فنکشنل دہی کی تیاری کا طریقہ۔ پیٹنٹ درخواست نمبر: 202231001501

مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ڈاکٹر مجیب آر خان (mojibur.khan@iasst.gov.in) سے رابطہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1498



(Release ID: 1797736) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil