شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی

Posted On: 10 FEB 2022 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 فروری   ،2022

 

حکومت ہند نے گزشتہ پانچ برسوں میں شمال مشرقی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے متعدد پروجیکٹوں کا نفاذ کیا ہے۔جن کا مقصد فضا،ریلوے ،سڑک  ،آبی گزرگاہوں ،بجلی اور ٹیلی کوم کنیکٹیویٹی کو بہتری بنانا ہے۔ ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. فضائی کنیکٹیویٹی:کُل ملاکر 28 پروجیکٹوں کو 2016-17سے لے کر 2021-22 تک مکمل کیا گیا ،جن کی منظورشدہ لاگت 975.58 کروڑ روپے ہے اور تکمیل کی لاگت 979.07 کروڑ روپے ہے۔2212.30 کروڑ روپے کی لاگت کے 15 پروجیکٹس ابھی جاری ہیں اور ان پروجیکٹوں کو مارچ 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
  2. ریل کنیکٹیویٹی: ریلوے پروجیکٹوں کو ریاست توں کے لحاظ سے  نہیں بلکہ زونل ریلوے کے لحاظ سے منظور کیا جاتا ہے اور ریاستی حدود  تک ان  کی توسیع کا امکان ہے۔ 01.04.2021، تک 74485 کروڑ روپے کی لاگت والے 20 پروجیکٹوں کو شمال مشرقی خطے میں 2011 کلومیٹر کی لمبائی  کےلئے منصوبہ بندی/منظوری/ عمل درآمدگی کے مختلف مراحل کے تحت  چلایا جارہا ہے،جن میں 321 کلومیٹر کی لمبائی مارچ 2021 تک  مکمل ہوچکی ہے اور اس پر 26874 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ان میں56553 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے   1181 کلومیٹر کی لمبائی والے  چودہ  نئی لائن والے پروجیکٹ شامل ہیں؛جن میں سے  23994 کروڑ روپے کی لاگت والی 253 کلومیٹر کی لمبائی   کا کام مارچ 2021 تک مکمل ہوچکا ہے؛830 کلومیٹر کی لمبائی والے  ڈبلنگ /ملٹی ٹریکنگ  کے چھ پروجیکٹس ،جن پر 17932 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے،جس میں  68 کلومیٹر کی لمبائی  کا کام 2880 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ  مارچ 2021 تک مکمل ہوچکا ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں مکمل کئے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات جدول ایک میں دی گئی ہیں۔
  3. روڈ کنیکٹیویٹی:شمال مشرقی خطے میں 58385 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ   کُل ملا کر 4016.22 کی لمبائی  کا کام  جاری ہے۔یہ منصوبے  گزشتہ پانچ برسوں میں شروع کئے گئے تھے۔شمال مشرقی خطے میں 15570.44 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 3099.50 کلومیٹر کی لمبائی  والے پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے۔مکمل شدہ اور جاری  روڈ پروجیکٹوں کی تفصیلات  جدول دوم  میں دی گئی ہیں۔جو منصوبے جاری ہیں انہیں مئی 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
  4. پاور کنیکٹیویٹی: حکومت شمال مشرقی خطے میں مختلف پروجیکٹوں اور منصوبوں کے ذریعہ پاور کنیکٹویٹی کو  مضبوطی دے رہی ہے،جن میں  دین دیال اپادھیائے  گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) اور دیہی علاقوں میں بجلی کاری سمیت بنیادی ڈھانچے کی تقسیم اور سب ٹرانسمیشن کی مضبوطی کےلئے انٹیگریٹیڈ پاور ڈولپمنٹ اسکیم (آئی پی ڈی ایس)،چھ ریاستوں (آسام ،منی پور،میگھالیہ،میزورم،تریپورہ اور ناگالینڈ) کےلئے ’نارتھ ایسٹ ریجن پاورسسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ’(این ای آر پی ایس آئی پی)جس سے نظام کی تقسیم کے ساتھ بین ریاستی ٹرانسمیشن  کو مضبوطی دی جاسکے(33 کلو واٹ اور اس سے زیادہ)  اور اروناچل پردیش اور سکم میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔ سوبھاگیہ اسکیم  کا آغاز اکتوبر 2017 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں میں تمام بغیر بجلی والے کنبوں اور شہری علاقوں میں تمام غریب کنبوں  کو بجلی کے کنکشن فراہم کرنے کے لیے یونیورسل گھریلو بجلی  کاری حاصل کرنا تھا۔ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت، 31.03.2021 تک، شمال مشرقی خطے   میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے 26,14,659 کنبوں  کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔
  5. ٹیلی کوم کنیکٹیویٹی: شمال مشرقی خطے سمیت ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پی) کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے بھارت نیٹ پروجیکٹ کو مرحلہ وار لاگو کیا جاتا ہے۔ پروجیکٹ کا دائرہ کار حال ہی میں GPs سے آگے تمام آباد دیہاتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کی ٹائم لائن اگست، 2023 ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں شمال مشرقی خطے کےلئے اس اسکیم کے تحت 640.01 کروڑ روپے کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

شمال مشرقی خطے کے آسام ،منی پور،میزورم،ناگالینڈ،تریپورہ ،سکم اور اروناچل پردیش (صرف قومی شاہراہیں) ریاستوں کے وہ گاؤں جن کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے  ،میں موبائل خدمات کی فراہمی کےلئے اسکیم کے تحت  قومی شاہراہ کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کوریج کو قابل عمل مقامات کی تنصیب کا کام مکمل  کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت  گزشتہ پانچ برسوں میں  633.88کروڑ روپے کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔

میگھالیہ کے  وہ گاؤں  جن کا ابھی تک احاطہ نہیں کیا گیا ہے،میں 4جی  موبائل خدمات کی فراہمی اور قومی شاہراہ کے ساتھ ہموار کوریج کی اسکیم کی منصوبہ بندی کی ٹائم لائن جون 2022 ہے۔ اس اسکیم کے تحت ابھی فنڈالاٹمنٹ کیاجانا ہے۔

اروناچل پردیش کے وہ گاؤں جن کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے اور آسام کے 2 اضلاع (کاربی اینگلونگ اور دیما ہساؤ) میں 4جی  موبائل خدمات کی فراہمی کی اسکیم کی پروجیکٹ کی ٹائم لائن اپریل 2023 ہے۔ اس اسکیم کے تحت فنڈز کی تقسیم ابھی باقی ہے۔

  1. آبی گزرگاہوں کی  کنیکٹیویٹی:1988 میں ڈھوبری (بنگلہ دیش سرحد) سے لے کر سعدیہ تک (891 کلومیٹر) تک دریائے برہم پترا  کو  قومی آبی گزرگاہ- 2 (این ڈبلیو- 2) قراردیا گیا تھا۔ آبی گزرگاہ کو مطلوبہ گہرائی اور چوڑائی کے فیئر وے کے ساتھ،دن اور رات کی نیوی گیشن سہولیات  کے ساتھ تیار کیا جارہا  ہے۔ان سہولیات  کی تخلیق اور منصوبہ بندی  اسٹینڈنگ فنانس کمیٹی (ایس ایف سی) کی جانب سے منظور شدہ این ڈبلیو 2   سفارشات کے مطابق   پانچ برسوں (2020-2025)کے دوران 461 کروڑ روپے کی لاگت  کے ساتھ کی جارہی ہے۔ دریائے بارک کو سال 2016 میں قومی آبی گزرگاہ-16 (این ڈبلیو- 16) کے طور پر قرار دیا گیا تھا۔ یہ آسام کی وادی کاچھر میں سلچر، کریم گنج اور بدر پور کو بھارت -بنگلہ دیش پروٹوکول (آئی بی پی) روٹ کے ذریعے ہلدیہ اور کولکاتہ  کی بندرگاہوں سے جوڑتا ہے۔ ان سہولیات  کی تخلیق اور منصوبہ بندی  اسٹینڈنگ فنانس کمیٹی (ایس ایف سی) کی جانب سے منظور شدہ این ڈبلیو 16 اور بھارت بنگلہ دیش   پروٹوکول (آئی بی پی) روٹ  کی سفارشات  کے مطابق  پانچ برسوں (2020-2025)کے دوران 145 کروڑ روپے کی لاگت  کے ساتھ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ شمال مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت مختلف اسکیموں کا نفاذ کررہی ہے جن میں نان لیپسیبل  سینٹرل پُول  آف ریسورس اسٹیٹ (ایل ایل سی پی آر - اسٹیٹ)اسکیم؛ شمال مشرقی خطے خصوصی بنیادی ڈھانچے  کی ترقی کی  اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) ؛ آسام کےلئے خصوصی پیکج (بوڈولینڈ ٹیری ٹوریل کونسل(بی ٹی سی)؛ دیما ہساؤ آٹونومس  ٹیری ٹوریل کونسل  (ڈی ایچ اے ٹی سی) اور کاربی اینگلونگ  آٹونومس  ٹیری ٹوریل کونسل (کے اے اے ٹی سی))؛ پہاڑی علاقوں کی ترقی کا پروگرام (ایچ اے ڈی پی)؛شمال مشرقی خطے   کی ترقی کے لئے سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ (ایس آئی ڈی ایف)۔ان اسکیموں کے تحت گزشتہ پانچ برسوں میں پروجیکٹوں کے الاٹمنٹ اور پروجیکٹوں کی تکمیل ،اوران  پروجیکٹوں کےلئے مختص کئے  گئے فنڈز  کے سلسلے میں  تفصیلات جدول سوم  میں دی گئی ہیں۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک  کی مدد سے نارتھ ایسٹرن اسٹیٹس روڈ انویسٹمنٹ پروجیکٹ (این ای ایس آر آئی پی) کے تحت کل 411.78 کلومیٹر سڑک مکمل کی گئی ہے اور 1739.24 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔20.3 کلومیٹر کی سڑک کا کام جاری ہے۔اس کے علاوہ  ،این ای سی کی اسکیموں کے تحت،2016-17  سے لے کر 2020-21 کے دوران بنیادی ڈھانچے کے 215 پروجیکٹوں کےلئے  1267.48 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ان میں سے ،93.83 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے  15 پروجیکٹ اور 1173.65کروڑ روپے کی لاگت سے بنے  200 پروجیکٹ  نفاذ کے  مختلف مراحل میں  ہیں۔

 

شمال مشرقی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق راجیہ سبھا کے بغیر اسٹار والے سوال نمبر 975 مورخہ 10.02.2022 کے حصہ (اے ) اور (بی )کا ضمیمہ

ضمیمہ ایک

 

شمال مشرقی ریاستوں میں پچھلے پانچ سالوں میں پوری طرح /جزوی طور پر  مکمل کئے گئے ریلوے پروجیکٹوں کی تفصیلات

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

لمبائی

(کلومیٹر میں)

متوقع لاگت

(لاگت کروڑ مین)

 

نئی لائن

 

 

1

ڈبرو گڑھ، شمالی  اور جنوبی  بینک لائنوں  کے درمیان جوڑنے والی لائنوں کے ساتھ بوگیبیل۔

73.00

5920.00

2

اگرتلاسبروم

112.00

3904.61

3

نیا میناگڑیجوگی گھوپا نیو لائن پروجیکٹ

284.75

4541.38

 

گیج کنورژن

 

 

1

لمڈنگ  - سلچر بشمول مائیگرینڈیسا - ڈٹوکچیرا (198 کلومیٹر) بدر پور سے توسیع - بیراگرام (44 کلومیٹر) اور بائرگرام - دلاوچیرا کے گیج کی تبدیلی کے لیے نئی مٹیریل ترمیم کریم گنج (29.4 کلومیٹر) اور کریم گنج - میشاسن (10.30 کلومیٹر) پر بائی پاس کے ساتھ

420.90

8359.20

 

ڈبلنگ

 

 

1

ہوجائی لمڈنگ پیچ ڈبلنگ پروجیکٹ

44.92

398.93

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جدول دوم

 

 

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت جاری روڈ وے پروجیکٹوں کی تفصیلات

نمبر شمار

ریاست

پروجیکٹوں کی تعداد

لمبائی کلومیٹر میں

لاگت (کروڑ میں)

1

اروناچل پردیش

34

749.42

8973.11

2

آسام

29

418.53

10527.12

3

منی پور

33

628.20

7833.592

4

میگھالیہ

18

237.46

3193.41

5

میزورم

23

599.87

10616.58

6

ناگالینڈ

39

803.55

9205.96

7

سکم

17

197.44

3963.918

8

تریپورہ

20

382.02

4071.31

کُل

213

4016.48

58,385

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پچھلے 5 سالوں میں مکمل شدہ روڈ ویز منصوبوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-

 

ریاست

گزشتہ پانچ سالوں میں مکمل ہوئے پروجیکٹوں کی تعداد

لمبائی کلومیٹر میں

لاگت (کروڑ میں )

آسام

83

1237.61

3274.72

اروناچل پردیش

23

534.086

5011.12

منی پور

18

283.525

1362.56

ناگالینڈ

38

360.497

2575.46

میزورم

36

253.86

651.19

ناگالینڈ

26

264.7

1086.14

سکم

6

107.36

1276.75

تریپورہ

7

57.86

332.5

کُل

237

3099.50

15570.44

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جدول سوم

01/04/2016 - 07/02/2022 کے درمیان منظور شدہ پروجیکٹس

 

 

(لاگت کروڑ روپے میں )

نمبر شمار

اسکیم

منظور شدہ پروجیکٹ

مکمل پروجیکٹ

مختص فنڈ

پروجیکٹوں کی تعداد

لاگت

پروجیکٹوں کی تعداد

لاگت

1.

این ایل سی پی آر-اسٹیٹ

76

1878.37

8

81.69

1162.11

2.

این ای ایس آئی ڈی ایس

110

2563.14

0

0

1464.32

3.

آسام کےلئے خصوصی پیکج (بی ٹی سی; ڈی ایچ اے ٹی سی اور کے اے اے ٹی سی)

26

324.02

0

0

211.18

4.

ایچ اے ڈی پی

41

90

6

7.67

58.26

5.

ایس آئی ڈی ایف

14

213.4

4

76.61

202.4

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی  نے آج راجیہ میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:1474

 



(Release ID: 1797580) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Manipuri