وزارت اطلاعات ونشریات

برلن میں منعقدہ 72ویں یورپی فلم مارکیٹ 2022 میں انڈیا پویلین کا افتتاح

Posted On: 10 FEB 2022 8:42PM by PIB Delhi

برلن میں سالانہ فلم مارکیٹ میں ہندوستان کی شرکت کا ورچوئل افتتاحی سیشن، جسے ای ایف ایم یا یورپی فلم مارکیٹ کہا جاتا ہے جس  کا اہتمام برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر کیا جاتا ہے،جمعرات کو منعقد کیا گیا۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت(ایم آئی بی)، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری  (سی آئی آئی )کے زیر اہتمام  منعقد کئے جانے والے افتتاحی سیشن میں ورچوئل انڈیا پویلین کی نقاب کشائی کی گئی جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ، ہندوستان کی آزادی کے 75 سال-آزادی کا امرت مہوتسوکی نمائش بھی کی گئی۔

نمایاں فلمی شخصیتوں  کی موجودگی والے  افتتاحی اجلاس میں سکریٹری، اطلاعات و نشریات کی وزارت، مسٹر اپوروا چندرا نے ہندوستان کی فلمی صنعت کو دنیا، جہاں ہر سال 3000 فلمیں تیار کی جاتی ہیں ،دنیا کی  سب سے بڑی صنعت قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان کے اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس انڈسٹری کی قابلیت کی تعریف کی اور اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے بعد ہندوستان کی اگلی بڑی ترقی کی کہانی قرار دیا۔

جرمنی میں ہندوستان کے سفیر مسٹر پرواتھنینی ہریش نے پچاس کی دہائی کے اوائل میں ہمانشو رائے کے دور سے ہی فلم سازی میں ہند-جرمن تعاون کی گراں مایہ تاریخ کے بارے میں بات کی۔

برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ میریٹ ریسن بیک نے آزادی کے 75 سال منانے پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ہندوستان کے ان سات نوجوان باصلاحیت فنکاروں کا خصوصی ذکر کیا۔ جنہیں اس سال برلینال ٹیلنٹ کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

جناب سدھارتھ رائے کپور، شریک چیئرمین،  سی آئی آئی  نیشنل کمیٹی آن میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اور صدر - پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، رائے کپور فلمز نے  اجلاس کی نظامت  کے فرائض انجام دیئے اور پس منظر میں جاتے ہوئے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے حجم کو تقریباً 3 بلین  یوروز    پر  مشتمل  قرار دیا ۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس کا ایک بھرپور جائزہ بھی پیش کیا۔ جو ایم آئی بی کے فلم فیسیلیٹیشن آفس (ایف ایف او) کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

مسٹر برین گھوس، وائس چیئرمین، سی آئی آئی  ذرائع ابلاغ اور تفریق  کے متعلق قومی کمیٹی اور ہندوستان میں ملکی سربراہ ، ٹیکنیکلر نے اس بامعنی تبدیلی کے بارے میں بات کی جس سے  فلم  سازی  پچھلے کئی برسوں کے دوران گزری ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے فلم سازوں کو مدعو کیا کہ وہ پوسٹ پروڈکشن اور ورچوئل پروڈکشن کے لیے ہندوستان کو اپنی منزل مقصود بنائیں۔

سیشن کی خاص بات مسٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی دو ہندی فلموں - گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے ٹریلرز کی نمائش تھی، جس کا ورلڈ پریمیئر 18 فروری کو برلن گالا میں ہونے جا رہا ہے اور جو اس کے بعد 25 فروری کو بھارت میں ریلیز ہونے جا رہی ہے ; اور سردار ادھم سنگھ،  جومسٹر شوجیت سِرکار کی  ہدایت میں  تیار  کی گئی  اور اس سال  ای ایف ایم پر نمائش کے لئے پیش  کی جا رہی ہے۔

مسٹر سِرکار نے  ایم آئی بی اور این ایف ڈی سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک ہندوستانی آزادی پسند کی کہانی کو برلینال تک پہنچایا اور اسے ایک باوقار بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کیا۔ فلم کے مرکزی اداکار، مسٹر وکی کوشل نے بھی  اس طرح کا موقع فراہم کرنے کے لیے وزارت کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور سبھی کو انڈین پویلین میں فلم دیکھنے کی دعوت دی۔

انڈیا پویلین ہندوستان کے سنیما گھروں اور ان خوبصورت مقامات کا نظارہ کرنے کی پیشکش کرتا ہے جو فلم سازوں کو ہندوستان آنے کی طرف راغب کرتے ہیں۔ پویلین کے پروگرام 17 فروری تک  براہ راست  نشر کئے جائیں گے۔کانفرنس  کے اجلاس اور فلم کی نمائش روزانہ کی جائے گی ۔

ستیہ جیت رے کے سو سال کی یاد بھی انڈیا پویلین میں ماہر فلم ساز کی پسند کی فلموں اور ان کی زندگی پر کچھ دستاویزی فلموں کی خصوصی نمائش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ انڈیا پویلین میں مختلف علاقائی زبانوں میں آٹھ دیگر ہندوستانی فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ ان میں آسام کی ڈیماسا بولی میں سیمخور ، مراٹھی میں بٹرسویٹ اور گوداوری; تمل میں کووجھانگل; بنگالی میں کالکوکھا ; تیلگو میں ناٹیم؛ ہندی میں الفا بیٹا گاما اور کنڑ میں ڈولوشامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران، سی آئی آئی اور ایم آئی بی بھارت کی نائٹنگل، بھارت رتن پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے، جو آٹھ دہائیوں تک بھارتی سنیما کی موسیقی کی دنیا پر راج کرنے کے بعد 6 فروری کو 92 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔

انڈیا پویلین اور فلم کی نمائش تک درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے https://indiapavilionatberlinale2022.webconevents.com

**********

 

 

ش ح ۔ س ب ۔رض

 

U. No.1469



(Release ID: 1797510) Visitor Counter : 436


Read this release in: Marathi , Hindi , Punjabi , English