شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ناری شکتی:شمال مشرقی خطے کی وزارت کے این ای سی کے تحت رجسٹرڈ سوسائٹی –این ای آر سی آر ایم ایس کی محترمہ یوبینا لنگدوہ مارشی لونگ کی تحریک دینے والی کہانی

Posted On: 10 FEB 2022 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11فروری   ،2022

محترمہ یوبینا لنگدوہ مارشی لونگ  میگھالیہ کے مغربی کھاسی ہلس  کے جاکھنوگ  گاؤں  کی رہنے والی ہیں۔ایک بہت ہی دور دراز کے علاقے سے آنے  والی ،محترمہ یوبینا  میں اپنے زرعی  مصنوعات  کو بازار میں فروخت کرنے کا حوصلہ نہیں تھا۔جس کی وجہ سے ان کا ایک کامیاب کاروباری بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔سال 2001  میں  ،حکومت ہند نے شمال مشرقی خطے  کے کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی) کے تحت  یوبینا  کے گاؤں کا رخ کیا ۔

این ای آر سی او آر ایم پی،حکومت ہند کی شمال مشرقی کونسل کے شمال مشرقی خطے کے کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی  (این ای آر سی آر ایم ایس ) کے ذریعہ معاش سے جڑی ایک پہل ہے۔یہ مشترکہ طورپر انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈولپمنٹ (آئی  ایف اے ڈی) کے ساتھ کام کرتی ہے ،جس کا ہیڈکوارٹر روم میں ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت محترمہ یوبینا  سیلف ہیلپ گروپ (ایس  ایچ جی) ‘ کا بیوٹ کا لانگ کا بور’ (علم ہی  مضبوطی ہے) کی رکن بنیں۔اِس ایس ایچ جی کی تشکیل 16 اپریل 2002 کو کی گئی تھی۔ اس کے بعد جلد ہی وہ قیادت اور انتظامیہ سے متعلق ہنرمندیوں کے پیش نظر  گروپ کی صدر بن گئیں۔

این ای آر سی او ایم پی پورے گاؤں کے لئے فائدے مند رہا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت کھلے میں رفع حاجت  کے مسئلے کو دور کرنے کےلئے ابتدائی  پہل  کے طورپر سَستی رفع حاجت سہولیات کا قیام کیا گیا تھا۔اس پہل کا گاؤں والوں نے خیر مقدم کیا اور انہوں نے اس کے مطابق صاف صفائی اور صحت مند رہنے کے طریقوں  کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

اس پروجیکٹ کے ذریعہ حمایت یافتہ ایک دیگر پہل ایس ایچ جی کےلئے ریوالونگ (مسلسل جاری ہونے والے) فنڈ تھے۔ابتدا میں اس ایس ایچ جی کو ایک لاکھ روپے کا کُل فنڈ مدد کے طورپر حاصل ہوا۔ محترمہ یوبینا نے ایس ایچ جی کے  ریوالونگ  فنڈ سے 14000 روپے کا قرض لیا اور گاؤں  میں ایک کرانے  کی دکان کھولی۔اس پروجیکٹ کے تحت حاصل صلاحیت کی تعمیر کے ذریعہ  انہوں نے اپنے صنعت کاری کے ہنر  میں اضافہ کیا اور کاروبار کو مزید آگے بڑھایا ۔رفتہ رفتہ انہوں نے گاؤں میں ہی  کرانے کی  ایک اور دکان کھول لی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HTW2.jpg

گاؤں میں کرانے کی دو دکانیں کامیابی کے ساتھ کھولنے کے بعد انہوں نے اپنی  زرعی پیداوار کو میرانگ اور شیلانگ  جیسے شہری مراکز میں فروخت کرنے کا بھی کام شروع کردیا۔ ان سب کے ساتھ ساتھ وہ ایک کامیاب کاروباری کے طورپر  ابھر کر سامنے آئیں۔

اب ایس ایچ جی کے دیگر اراکین  کے ساتھ محترمہ یوبینا  میرانگ اور شیلانگ  میں اپنے  مال کی فروخت کرتی ہیں۔اپنی زرعی  پیداوار کی فروخت براہ راست  شہری مراکز میں کرنےسے گروپ اب ہرروز  دس ہزار سے پندرہ ہزار روپے کما رہا ہے۔ انہوں نے دیگر  لوگوں کی  بھی حوصلہ افزائی کی اور نئے گروپ بھی تشکیل دئے ۔ ان میں تقریباً 70 ممبر ہیں۔

این ای آر سی او آر ایم پی نے ان کے ساتھ ساتھ دیگر ایس ایچ جی ممبران  کی زندگی میں بھی تبدیلی رونما کی ہے۔اس سے ان کی زندگی کی سطح  میں وسیع طورپر اصلاح کا کام کیا گیا ہے۔

محترمہ یوبینا  لنگدوہ مارشی لونگ نے جاکھونگ گاؤں کے لوگوں کو خود اعتمادی  کے نئے مفہوم  کو سمجھنے میں  مدد کرنے کےلئے حکومت ہند  کی این ای سی کے این ای آر سی  آر ایم ایس کے تئیں  شکریہ کا اظہارکیا ہے۔

***********

 

ش ح ۔ا م۔

U:1473



(Release ID: 1797499) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Manipuri