شہری ہوابازی کی وزارت
ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈے بنائے جائیں گے
Posted On:
10 FEB 2022 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10فروری 2022
حکومت ہند نے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ کی پالیسی، 2008 بنائی ہےجو ملک میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے لئے رہنما خطوط، طریقہ کار اور شرائط فراہم کرتی ہے۔ ملک بھر کے 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں میں سے گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، شرڈی اور سندھو برگ، کال برگی، بیجا پور ، ہاسن، شموگا، مدھیہ پردیش میں، دتیا(گوالیار) اترپردیش میں کشی نگر اور نوائیڈ (جیور) دھولیار اور گجرات میں ہراسر ، پڈوچیری میں کرائیکل، آندھراپردیش میں دگارتھی ، بھوگاپورم اور اوراکل، مغربی بنگال میں درگاپور ، سکم میں پاکونگ، کیرالہ میں کنور، اورآندھراپردیش میں ہولانگی، (ایٹانگر)ہوا اڈے شامل ہیں۔ موپا، نوی ممبئی، شرڈی، نوائیڈا (جیور) ڈھویلارا، ہراسر، بھوگاپورم، کنور، اور کشی نگر میں جن ہوائی اڈوں کو اصولی طورپر منظوری دی گئی ہے ، وہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہیں، اور باقی گھریلو ہوائی اڈےہیں۔ ان میں سے 8 ہوائی اڈےیعنی درگاپور، شرڈی، سندھوبرگ، پاکوینگ، کنور، کلابرگی ، اوراواکل، اور کشی نگر ہوائی اڈوں نے کام کرنا شروع کردیا۔
حکوت ہند نے حکومت اترپردیش (جی او پی) کو جیور ، نیوائیڈا میں ایک نیا گرین فیلڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومت اتررپردیس میں یمنا ایکسپریس انڈسٹریل اتھارٹی (وائی ای اے ڈی) )کو پی پی نوٹ کے تحت پروجیکٹ میں عمل دراآمد کرنے والی ایجسنی کے طورپرقائم کیا ہے۔
حکومت اترپردیش نے ہوائی اڈہ کی ترقی کے لئے یہ پروجیکٹ میسرز جیورک ایئرپورٹ انٹرنیشنل اے جی کو دے دیا ہے۔ جویو پی نے بتایاہے کہ منصوبے کے مرحلہ ایک کے لئے 1334 ہیکٹر اراضی کے حصول کا کام مکمل کرلیا ہےاور زمین پر قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے۔مرحلہ 1 کے لئے 12 ایم پی پی اے کی ابتدائی گنجائش کے مقابلہ میں ہے۔ مرحلہ 1 کے لئے تخمینہ پروجیکٹ لاگت 8914 کروڑ ہے، جس میں زمین کے حصول کی لاگت بھی شامل ہے۔ رعایتی معاہدے کے مطابق ہوائی اڈہ کی تکمیل کی طے شدہ تاریخ 29 ستمبر 2024 ہے۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتر آدتیہ ایم سندھیا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1438
(Release ID: 1797463)
Visitor Counter : 179