شہری ہوابازی کی وزارت

اے اے آئی اور  دیگر ایئر پورٹ ڈیولپرز   نے  ایئر پورٹ سیکٹر کی  ترقی او ر فروغ کیلئے 91000 کروڑ روپے کے اخراجات کا نشانہ رکھا ہے

Posted On: 10 FEB 2022 3:50PM by PIB Delhi

ہوائی اڈوں کے معیار میں بہتری اورانہیں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرنا ایک مسلسل عمل ہے اور یہ کام ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور دیگر  ایئر پورٹ ڈیولپرز وقتاً فوقتاً زمین کی دستیابی، تجارتی اہلیت، سماجی، اقتصادی مضمرات، ٹریفک ڈیمانڈ اور اس طرح کے ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے میں  ہوائی کمپنیوں کی رضامندی کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اے اے آئی اور دیگر ایئرپورٹ ڈیولپرز نے آئندہ 5 برسوں میں  موجودہ ٹرمنلس کی توسیع اور جدت کاری، نئے ٹرمنلس اور رن وے کو مستحکم کرنے جیسے کاموں کے لئے 91000 کروڑ روپے کے سرمائے کا اخراجات کا خاکہ مقرر کیا ہے۔ گرین فیلڈ ایئر پورٹس پالیسی 2008 کے تحت حکومت ہند نے اب تک ملک بھر میں 21 گرین فیلڈز ہوائی اڈوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔ یہ ہیں، گوا میں  موپا، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، شرڈی اور سندھو درگ، کرناٹک میں  کالا برگی، بیجا پور، حسان اور شموگا، مدھیہ پردیش میں  دیتا (گوالیار)، اترپردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا (جیور)، گجرات میں دھولیرا اور حسار،   پڈوچیری میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں داگادارتھی، بھوگا پورم ااور اوراوکل، مغربی بنگال میں درگا پور،  سکم میں پکیونگ ، کیرالہ میں کنور اور اروناچل پردیش میں  ہولونگی (ایٹا نگر)۔ ان میں سے 8 ہوائی اڈوں- درگاپور، شرڈی، سندھو درگ، پکیونگ، کنور، کالا برگی اور اورکل اور کشی نگر ہوائی اڈوں پر کام شروع گیا ہے۔

بہار میں اے اے آئی نے بہار ایئر پورٹ پر ایک سول انکلیو کے فروغ کے لئے 108 ایکڑ زمین کی ضرورت ظاہر کی۔ یہ زمین (108 ایکڑ) حکومت بہار نے اے اے آئی کو سونپ دی ہے۔ تاہم اے اے آئی نے رن وے میں توسیع وغیرہ کے لئے مزید 191.5 ایکڑ زمین اور 8 ایکڑ زمین  شہری فروغ کے لئے طلب کی ہے تاکہ بین الاقوامی  پروازوں والے بڑے طیاروں کے لئے گنجائش حاصل کی جا سکے۔  بہتا ایئر پورٹ کے لئے اضافی زمین ابھی اے اے آئی کو سونپی نہیں گئی ہے۔ زمین کی عد دستیابی کی صورت میں ریاستی حکومت کو گرین فیلڈ ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے کوئی متبادل مقام تجویز کرنا ہوگا۔

یہ اطلاع شہری ہوا بازی کے وزیرجناب جیوترادتیہ ایم  سندھیا  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****************************

U NO 1443

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1797300) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Telugu