ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں ای –کچرے کا انتظام

प्रविष्टि तिथि: 10 FEB 2022 1:27PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ای-کچرا(انتظام) کے ضابطے، 2016 کے تحت اکیس (21)  قسم کے الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات (ای ای ای ) نوٹیفائی کیے گئے ۔ نوٹیفائی کردہ  یہ ای ای ای اپنی زندگی کے خاتمہ پر ای –کچرا بن جاتے ہیں۔ ای- کچرا پیدا ہونے کے تخمینہ کا ان پٹ ڈیٹا صرف مالی سال 2017-18 کا ہی دستیاب ہے اور وہ بھی صرف قومی سطح پر پیدا ہونے والے کچرے کا۔ قومی سطح پر ای –کچرا پیدا ہونے کی معلومات مالی سال 2017-18 ، 2018-19 اور 2019-20 کے لیے دستیاب ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

 

نمبر شمار

مالی سال

پیدا ہونے والا کچرا  (ٹنوں میں)

  1.  

2017-2018

7,08,445

  1.  

2018-2019

7,71,215

  1.  

2019-2020

10,14,961.2

 

 

خطرناک اور دیگر کچرےکی درآمد اور برآمد کی نگرانی وزارت کے ذریعے نوٹیفائیڈ خطرناک اور دیگر کچرے (انتظام اور بین سرحدآمدورفت ) کے ضابطے، 2016 کے تحت کی جاتی ہے۔ حکومت نے ملک میں ای-کچرا کی درآمد پر 4 اپریل 2016 سے پابندی لگا رکھی ہے، جس کے تحت مذکورہ بالا ضابطوں کے شیڈول -6 (بیسل نمبراے1180) میں ای-کچرا کو درج کیا گیا ہے۔ ای-کچرا کی پیداوار میں اضافہ گزشتہ سالوں میں ملک میں ای ای ای کی فروخت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:1423

 


(रिलीज़ आईडी: 1797168) आगंतुक पटल : 240
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil , Telugu