امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آن لائن غیرمعیاری پریشرکوکرفروخت کرنے کے لئے قصوروار پائی گئی ای-کامرس کمپنیوں


اور فروخت کنندہ گان کو 15نوٹس بھیجے گئے

لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 کے تحت لازمی اعلانات کی خلاف ورزیوں کے خلاف 16اکتوبر،2020 سے 3فروری ،2022 تک متعدد خلاف ورزیوں کے تعلق سے کُل 305 مقدمات درج کیے گئے

90 کمپنیوں نے متعددطرح کے جرائم کئے اورمجموعی طورپرغلط طریقے سے 49,95,500 کروڑروپے کمائے

Posted On: 09 FEB 2022 5:50PM by PIB Delhi

امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایک طبقے کے طور پر صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے ) نے ایسے ای- کامرس اداروں کو نوٹس جاری کیے ہیں، جو گھریلو پریشر کوکر (کوالٹی کنٹرول) آرڈر 2020 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشر کوکر فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، جس کے تحت مرکزی حکومت نے خطرے کو روکنے کے لیے معیاری نشان کے معیاری اور لازمی استعمال کی ہدایت  دی ہے تاکہ  صارفین کو چوٹ یا نقصان  پہنچنے سے بچایاجائے ۔اب تک ای- کامرس اداروں اور فروخت کنندگان کو جو غیر معیاری پریشر کوکر آن لائن فروخت کرتے ہیں،15 نوٹس بھیجے گئے ہیں ۔

معیارسے مطابقت کو  یقینی بنانے اور صارفین کو غیر معیاری اشیاء سے بچانے کے لیے، مرکزی حکومت کو بی آئی ایس ایکٹ، 2016 کی دفعہ 16(1) کے تحت معیاری نشان کے لازمی استعمال کی ہدایت دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ہدایات عام طور پر کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیوسی اوز) کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔  گھریلو پریشر کوکر کے لیے کیو سی او یکم فروری 2021 کو نافذ ہوا اور ہیلمٹ کے لیے کیو سی او 1 جون، 2021 کو نافذ ہوا۔

بی آئی ایس  نے پریشر کوکر کے کوالٹی کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی پر 3 نوٹس اور ہیلمٹ کے کوالٹی کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی پر 2 نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین جیسے کہ اصل ملک، میعاد ختم ہونے کی تاریخ وغیرہ  کے تحت لازمی اعلانات کی خلاف ورزیوں تناظرمیں ، 16.10.2020 سے 03.02.2022 تک مختلف خلاف ورزیوں کے لیے کل 305 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کی تفصیل درج ذیل جدول میں دی گئی ہے:

 

شکایات کا زمرہ

معاملات کی تعداد

اصل ملک

281

میعاد ختم ہونے کی تاریخ /سے پہلے بہترین

7

مینوفیکچرر/درآمدکنندہ کامکمل  پتہ

7

ایم آرپی سے زیادہ وصولی

7

(غیرمعیاری اکائی )

1

ایم آرپی کا اعلان نہیں

1

مجموعی مقدار

1

میزان

305

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اب تک  90کمپنیوں نے متعددطرح کے  جرائم کئے ہیں اورمجموعی طورپرغلط طریقے سے 49,95,500  کروڑروپے کی کمائی کی ہے ۔

2019، 2020 اور 2021 کے دوران بالترتیب 4716، 3713 اور 2996 معاملے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اعلان سے متعلق خلاف ورزیوں کے لیے درج کیے گئے، جن میں اصل ملک کے بارےمیں اعلان  بھی شامل ہے۔

*****

ش ح ۔ م م ۔ ع آ

U-1412


(Release ID: 1797132) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi