کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ایف ڈی آئی

Posted On: 09 FEB 2022 5:17PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد(ایف ڈی آئی) میں 2014-15 میں 45.15 بلین امریکی ڈالر سے 2021-20 میں 81.97 بلین امریکی ڈالر تک مسلسل اضافہ دیکھاگیاہے۔ پچھلے پانچ مالی سالوں کے دوران،  ہندوستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)  کی آمد 339.55 بلین امریکی ڈالر کی اطلاع ہے۔ مالی سال کے حساب سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

مالی سال

ایف ڈی آئی کی آمد کی رقم

(امریکی ڈالر بلین میں)

1.

2016-17

60.22

2.

2017-18

60.97

3.

2018-19

62.00

4.

2019-20

74.39

5.

2020-21

81.97

 

 

 

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ پالیسی وضع کی ہے، جس میں زیادہ تر شعبے خودکار روٹ کے تحت  100 فیصد ایف ڈی آئی کے لیے کھلے ہیں۔ مزید، ایف ڈی آئی سے متعلق پالیسی کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان پرکشش اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ مقام بنا رہا ہے۔ پالیسی میں تبدیلیاں، اسٹیک ہولڈرز بشمول اعلیٰ صنعتی چیمبرز، ایسوسی ایشنز، صنعتوں/گروپوں کے نمائندوں اور دیگر تنظیموں سے مشاورت کے بعد کی جاتی ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں تمام شعبوں میں متعدد اصلاحات کی ہیں۔ پچھلے ایک سال میں، بیمہ، دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ٹیلی کام وغیرہ جیسے شعبوں میں ایف ڈی آئی پالیسی میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں اور ذیلی صنعتوں میں روزگار پیدا کرنے کا کام کرتی ہے۔ مزید یہ کہ اس طرح کی سرمایہ کاری بین الاقوامی بہترین  طور طریقوں اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو سامنے لاتی ہے جو مہارت کی ترقی، برآمدات کو فروغ دینے اور معیشت کی مجموعی مسابقت کو بہتر بنانے میں سہولت فراہم کرتی ہے جس سے ملک میں مجموعی اقتصادی نمو اور ترقی میں مدد ملتی ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔رض

 

U. No.1407


(Release ID: 1797107) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi