کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈ کا اختصاص

Posted On: 09 FEB 2022 5:19PM by PIB Delhi

کامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت سرکار  اورریاستی سرکاروں کے   کئی محکموں  اور وزارتوں نے  مختلف سیکٹروں اور علاقوں میں اسٹارٹ اپس کی فنڈنگ اور اس کے تعاون کے لئے اسکیمیں نافذ کی ہیں۔فنڈ کی تفصیلات یا اسٹارٹ اپس کی پیش رفت کو برقرارنہیں رکھا گیا ہے۔

تمام سیکٹروں اورعلاقوںمیں منظورشدہ انکیوبیٹرس  کے ذریعہ  اسٹارٹ اپس کے لئے سیڈ فنڈنگ فراہم کرنے کی خاطر 16  اپریل 2021  کو صنعت اوراندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کی جانب سے اسٹارٹ اپس انڈیا  فنڈ اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا اور اس اسکیم کے تحت 22-2021 سے شروع ہونے والے  4سال کی مدت کے لئے 945  کروڑروپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔31دسمبر 2021  کو 58  انکیو بیٹرس کے لئے امداد کے طورپر 232.75 کروڑروپے منظورکئے گئے اوراس طرح کے منظور شدہ انکیو بیٹرس  کے ذریعہ 146  اسٹارٹ اپس کو رقم فراہم کی گئی ۔ بھارت سرکار اورریاستی سرکاروں  کی وزارتوں اور محکموں کی دیگر اسکیموں سے سیڈ  فنڈنگ کے بارے میں معلومات کو برقرار نہیں رکھا  گیا ہے ۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1402


(Release ID: 1797105) Visitor Counter : 114
Read this release in: English , Marathi