شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیرپا زراعت کے ذریعے آتم نربھر شمال مشرق  - این ای آر سی آر ایم ایس – شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت این ای سی کی سرپرستی میں ایک رجسٹرڈ سوسائٹی

Posted On: 08 FEB 2022 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 فروری، 2022/ سوپیو ہیملیٹ ، اروناچل پردیش کے نچلے سبانسری ضلع میں واقع ہے، جہاں زیادہ تر لوگ کھیتوں میں زراعت اور مزدوری والے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔  اپنے موسمیاتی پیشے کی وجہ سے کسان اپنی آمدنی کے بنیادی وسیلے کے طور پر مویشیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

چونکہ سیبوں کی کچھ اقسام این ای آر میں دیرپا زرعی سازگار حالات کی وجہ سے یخبستہ ہو جاتی ہیں۔ شمال مشرقی خطے کے سماجی وسائل کے بندوبست سے متعلق سوسائی نے جو شیلانگ میں قائم ہے، خطے میں اِن اقسام کو متعارف کرانے کی پہل کی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت شمال مشرقی کونسل نے بھارت کے شمال مشرقی خطے میں سیبوں کی ان قسموں کو فروغ دینے کے پروجیکٹ کے لیے رقم فراہم کی ہے۔

prunes3.jpg

اروناچل پردیش میں این ای آر سی آر ایم ایس نے زیرو ویلی چیریٹی میشن سوسائٹی کے ساتھ مل کر اروناچل پردیش کے نچلے سبانسری ضلعے کے سوپیو گاؤں میں سیب کے باغ میں ایک تربیت پروگرام کا انعقاد کیا۔

اسی طرح  مختلف سماجی گروپوں پر مبنی تنظیموں سے وابستہ 19 مستفیدین کی شناخت کی گئی۔  انھوں نے کم ٹھنڈا کرنے والے سیب کی کٹاءی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ پودوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے بچانے کے بارے میں تربیت دی گئی جو فصل کو متاثر کرتی ہیں۔ انہیں مزید قابلیت دی گئی ہے کہ پھلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے فوڈ سپلیمینٹس اور ادویات کیسے دی جائیں۔

prunes.jpg

نچلے سبانسری ضلعے کے اول زیرو میں سب ڈویژن آفیسر جناب  بیدونلم توسک نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔  انھوں نے این ای سی اور این ای آر سی آر ایم ایس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام کو تسلیم کیا۔ جناب توسک نے بتایاکہ سی بی او ممبران کو مائیکرو  انٹرپرائزیز شروع کرنے کے لیے درکار  مہارتوں اور قابلیت کو فروغ دینے میں مدد دینے کے لیے تربیت متعارف کروائی گئی ہے۔

ڈاکٹر تاسو تابن، سائنسدان (پی پی) کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)، یاچولی نے ریسورس پرسن کے طور پر اجلاس  کی صدات کی۔

کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے کے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ویژن کے مطابق کٹائی اور پودکاری کرنے کے بعد کے انتظام کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔

 

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1327

 


(Release ID: 1797075) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Manipuri