ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت  ا ے ٹی یو ایف ایس  اور پاور ٹیکس انڈیا کے ذریعہ   ایم ایس ایم ایز  اور چھوٹی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ یونٹوں سمیت   ٹیکسٹائل صنعت  کے لئے  314.80 کروڑ روپے  کی سبسڈی فراہم کراتی ہے

Posted On: 09 FEB 2022 4:20PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ٹیکسٹائل کی وزارت  ترمیم شدہ  ٹکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ اسکیم  (اے ٹی یو ایف ایس)  اور پاور ٹیکس انڈیا جیسی اسکیموں  کے ذریعہ  ملک بھر میں  بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز)  اور چھوٹی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ یونٹوں سمیت  ٹیکسٹائل صنعت کو  سبسڈی کی مدد فراہم کرا رہی ہے۔ اسکیموں کے تحت فراہم کرائے جانے والی مدد کی تفصیل ضمیمہ I  میں دی گئی ہے۔

اے ٹی یو ایف ایس اور پاور ٹیکس انڈیا اسکیم کے تحت جن ٹیکسٹائل یونٹوں کو مدد فراہم  کرائی گئی ہے، ان کی تفصیل ضمیمہ II   میں  دی جارہی ہے۔

ضمیمہ I

چھوٹی مینوفیکچررز سمیت  ٹیکسٹائل صنعت کے فائدے کے لئے نافذ کی جانے والی اسکیموں کی تفصیلات:

 

 نمبر شمار

اسکیم کا نام

امداد کی تفصیل

نفاذ کی مدت

1.

ترمیم شدہ ٹکنالوجی  اپ گریڈیشن فنڈ اسکیم (اے ٹی یو ایف ایس)

ملبوسات  تیار کرنے والے اور تکنیکی ٹیکسٹائل زمروں کے لئے  15 فیصد کی شرح سے  ٹکنالوجی اپ گریڈیشن کے لئے کیپٹل انویسٹمنٹ سبسڈی ( سی آئی ایس) جس مکے تحت زیادہ سے زیادہ حد  30 کروڑ روپے ہے  اور ویونگ ، پروسیسنگ، جوٹ، ریشم اور ہینڈلوم  زمروں کے  لیے  10 فیصد کی شرح سے ، جس کی زیادہ سے زیادہ حد ھ۔ 20 کروڑ روپے ہے، علیحدہ علیحدہ ادارے کو فراہم  کرائی جاتی ہے۔

جنوری 2016 سے مارچ 2022 تک

2.

پاور ٹیکس انڈیا اسکیم

ڈی  سنٹرلائزڈ پاور لوم شعبے کو  مستحکم کرنے کے لئے  ان سیٹو اپ گریڈیشن ، یارن بینک  اسکیم، ورک شیڈ پروجیکٹس

اپریل 2017 سے مارچ 2021 تک

 

 

ضمیمہ II   

اے ٹی یو ایف ایس اور پاور ٹیکس انڈیا سکیم  کے تحت جن ٹیکسٹائل یونٹوں کو مدد فراہم کرائی گئی ہے ان کی تفصیل:

 نمبر شمار

اسکیم کا نام

یونٹوں/ استفادہ کنندگان  کے نام

امداد کی رقم (روپے کروڑ میں)

1.

ترمیم شدہ ٹکنالوجی  اپ گریڈیشن فنڈ اسکیم (اے ٹی یو ایف ایس)

785

314.80

2.

پاور ٹیکس انڈیا اسکیم

 ان سیٹو اسکیم ۔   3351

30.71

 

ورک شیڈ پروجیکٹس ۔ 18

7.01

یارن بینک پروجیکٹ۔ 11

2.80

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1375


(Release ID: 1796993) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Bengali