جل شکتی وزارت

دریاؤں میں نئی جان ڈالنے کے کام میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کےلئے  این ایم سی جی نے ویبینار سیریز  ‘‘ نوجوان  اذہان متحرک کر کے دریاؤں میں نئی جان ڈالنا’’ کے تیسرے پروگرام کا اہتمام کیا


یہ لازمی ہے کہ نوجوان اذہان کو پانی بچانےاور دریاؤں میں نئی جان ڈالنے کے بارے میں بیدار کیا جائے: ڈی جی ، این ایم سی جی

جل شکتی ابھیان کے تحت بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے 47 لاکھ ڈھانچے تعمیر کئے گئے: کیچ دی رین کمپین

Posted On: 09 FEB 2022 2:30PM by PIB Delhi

نمامی گنگے پروگرام - یعنی صاف گنگا کے لئے قومی مشن کے تحت دریائے گنگا میں نئی جان ڈالنے کے کام میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے کی غرض سےجل شکتی کی وزارت نے اے پی اے سی  نیوز نیٹ ورک کے ساتھ مل کر ویبینار سلسلے کے تیسرے پروگرام کا اہتمام کیا، جس کا موضوع ہے  ‘‘ نوجوانوں کے اذہان کو محترک کرکے دریاؤں میں  نئی جان ڈالنا’’ ایک گھنٹہ طویل سیشن مٰیں  ملک بھر سے ممتاز ماہرین اور اساتذہ نے حصہ لیا۔

این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جی اشوک  کمار نے، جنہوں نے اس جلاس      کی صدارت کی، نوجوان نسل کی ذہنی تربیت کے لئے ‘‘کیچ  دیم ینگ’’ کی کہاوت پر زور دیا اور کہا کہ یہ لازمی ہے کہ نوجوانوں کو پانی بچانے اور محفوظ کرنے اور دریاؤں میں نئی جان ڈالنے کی جانب راغب اور متحرک کیا جائے۔ جناب کمار نے کہا کہ پانی اور نوجوان دونوں  کے درمیان مماثلت ہے کہ دونوں کے اندر زبردست طاقت   پوشیدہ ہے اور اگر اسے صحیح طور سے استعمال کیا جائے، تو یہ لوگ زندگی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جل شکتی اور یووا شکتی یکساں ہیں۔ 

جناب جی اشوک کمار نے مزید کہا کہ چھوٹی تبدیلیاں بڑے نتائج لا سکتی ہیں۔ ملک بھر میں جل شکتی ابھیان کے تحت تعمیر کردہ تقریباً  47لاکھ رین واٹر ہاروریسٹنگ ڈھانچوں پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے دریاؤں اور     ندیوں سے کام شروع کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016H4C.png

ویبینار کے ممتاز مقررین میں امیٹھی یونیورسٹی، ہریانہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر پی بی شرما،  کے آئی ای ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈین ڈاکٹر شیلیندر کمار تیواری شامل تھے۔   

ڈاکٹر پی بی شرما نے کہا کہ نہ صرف نوجوانوں، بلکہ انجینئروں، سائنسدانوں، میونسپلٹی       افسروں اور دیگر فریقوں کے اذہان کو دریاؤں کے تحفظ اور     دریاؤں    میں نئی جان ڈالنے کے تئیں محترک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر -ٹیک سنٹرز جیسے ادارے ملک بھر میں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شیلیندر کمار تیواریی   نے کہا کہ ملک کا دریاؤں  کا ایکو سسٹم حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی وسائل کا  ایک پیچیدہ امتزاج ہے اور اسے انتہائی احتیاط اور سنجیدگی کے ساتھ محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

 

****************************

U NO 1363

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1796977) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Telugu