وزارتِ تعلیم
تعلیم کو دیہی ترقی کے ساتھ مربوط کرنا
Posted On:
09 FEB 2022 2:25PM by PIB Delhi
قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے پیرا 4.27، 5.25 اور 5.6 میں تعلیم میں زراعت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیاہے۔ انہوں نے اسکولوں یا اسکولوں کے احاطے میں بطور ’ماسٹر انسٹرکٹرز‘ پڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جس کا مقصد، مقامی فن، موسیقی، زراعت، کاروبار، کھیل، کارپینٹری، اور دیگر پیشہ ورانہ دستکاری کے شعبوں میں مقامی پیشوں، علم اور ہنر کو فروغ دینا ہے۔ پیرا 4.27 میں ذکر کیا گیا ہے کہ ’’انڈیا کا علم‘‘، اسکول کے نصاب میں ایک درست اور سائنسی انداز میں، دیگر موضوعات کے ساتھ زراعت کو شامل کرتا ہے۔ این ای پی 2020 کے تحت نیشنل کریکولم فریم ورک، نصاب کے فریم ورک میں زراعت کو شامل کر رہا ہے۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع۔ر ا۔
U-1359
(Release ID: 1796954)
Visitor Counter : 116