صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حفظان صحت اور صحت  ٹیک خدمات فراہم کرنے والی 27 کمپنیوں کو آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن سے جوڑا گیا

Posted On: 08 FEB 2022 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 فروری، 2022/ صحت کی قومی اتھارٹی این ایچ اے نے اپنی اہم اسکیم آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (  اے بی ڈی ایم ) کے تحت  سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں  میں  27 بڑی  وابستگیوں کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ صحت  سے متعلق  مینجمنٹ کے  اطلاعاتی نظام ( ایچ ایم آئی ایس) ، لیباریٹری کے بندوبست سے متعلق اطلاعاتی نظام ( ایل ایم آئی ایس) ، صحت سے متعلق لاکر خدمات ،صحت سے متعلق ٹیکنیکل خدمات اور دیگر ڈجیٹل  خدمات فراہم کرنے والی  تنظیموں کے ساتھ  یہ وابستگیاں،  ملک کے لئے ،  صارف کی شمولیت   والے مربوط   اور کمپنیوں کے مابین کام کرنے والے ڈجیٹل حفظان صحت نظام کی جانب ایک قدم ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے 27  ستمبر  2021  کو ملک گیر پیمانے پر شروع کئے  گئے اے بی ڈی ایم کا مقصد ایک بلارکاوٹ   ایسا آن لائن پلیٹ فارم تشکیل  ہے جس کے ذریعہ  حفظان صحت کے  ڈجیٹل نظام میں تال میل رکھتے ہوئے کام کاج کیا جاسکے ۔  اے بی ڈی ایم نے   بلڈنگ بلاک  اور تال میل کے ساتھ کام کرنے والے اے پی آئی تیار کرنا ہے، جن کے ذریعہ سبھی متعلقہ فریقو ں  ،صحت سہولیات ، مریضوں اور حفظان صحت پیشہ وروں  کے لئے ایک بلارکاوٹ ڈجیٹل حفظان صحت  تجربے کی پیش کش  کرنا ہے۔ یہ تیار شدہ ڈجیٹل نظام   صحت سہولیات اور صحت سے متعلق تکنیکی کمپنیوں  کے لئے  قابل رسائی ہے کہ وہ اس سے وابستگی اختیارکریں ۔

یہ وابستگی  اے بی ڈی ایم  اور  بہت سے صحت سے متعلق  تکنیکی شراکتداروں کے درمیان ایک شراکت ہے،جس سے  حفظان صحت سے متعلق نظام کے مختلف  فریقوں کے مابین  موجود  خلاء کو پُرکرنے میں مدد ملے گی ۔ فی الحال مندرجہ ذیل شراکتداروں نے این ایچ اے سے ، اے بی ڈی ایم  - مربوط ہونے کا سرٹیفکیٹ  اور  لوگو حاصل کیا ہے ۔ یہ سرٹیفکیٹ اور لوگو اے بی ڈی ایم کے ساتھ  اپنی مصنوعات کو مربوط کرنے کے لئے حاصل کیا گیا ہے۔

  • این آئی سی کے ذریعہ  ای – ہاسپیٹل ،  ایڈوانسڈ  کمپیوٹنگ  کے فروغ  کے لئے مرکز کے  ای-سشرت، اپولو اسپتالوں کی طرف سے  میڈ منتر ، پلس  -91  ٹکنالوجیز  پرائیویٹ لمٹیڈ  کی طرف سے  میڈی ایکسل، اور  بی ہیلتھ  کی طرف سے ایکا کئیر  ،  تھاٹ ورکس ٹکنالوجیز کی طرف سے بہمنی ،ڈاک آن  ٹکنالوجیزکی طرف سے ڈاک آن بجاج فنزرو ہیلتھ لمٹیڈ کی طرف  سے بجاج فنزرو  ہیلتھ  فار ڈاکٹرز اینڈ  بجاج فنزرو ہیلتھ  ایپ  جیسے  ایچ ایم آئی ایس نظام  ۔ ایس آر ایل لمٹیڈ کی طرف سے  سینٹرلائزڈ  لیباریٹری انفارمیشن   مینجمنٹ سسٹم   اور کریلیو  ہیلتھ سافٹ وئیر کے ذریعہ کریلیو  ہیلتھ  جیسےایل ایم  آئی  ایس نظام  ۔
  • نیشنل  ای –گورننس   ڈویژن  کی طرف سے ڈجی لاکر  ،ڈریف  کیس  ہیلتھ ٹیک  پرائیویٹ لمٹیڈ کی طرف سے ڈریف کیس  اور  ڈاک پرائم  ٹکنالوجیز کی طرف سے  ڈاک پرائم جیسی ،صحت سے متعلق لاکر خدمات  فراہم کرنے والی کمپنیاں  ۔
  • حفظان صحت میں  ڈجیٹل پلیٹ فارموں کی یہ اے بی ڈی ایم  وابستگیاں   اے بی ڈی ایم  سینڈ باکس  کے ذریعہ  حاصل کی جاتی ہیں۔ کوئی  بھی کمپنی  اے بی ڈی ایم سینڈ باکس  پر  مربوط  ہونے  کے  مرحلے وار عمل کے ذریعہ  اپنا  رجسٹریشن کراسکتی ہے۔ ابھی تک تقریباََ  745  کمپنیوں نے  اے بی ڈی ایم سینڈ باکس   پر اپنی رجسٹریشن کرایا ہے۔

این ایچ اے کے سی ای او  ڈاکٹر آر ایس شرما نے اے بی ڈی ایم کے رول کے بارے میں بتایا  کہ آیوشمان  بھارت ڈجیٹل مشن کا مقصد  کوالٹی اور رسائی کے ساتھ ساتھ کم خرچ طریقے  سے صحت خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ صحت خدمات   ملک میں ہر ایک جگہ دستیاب کرائی جائیں  اور اس میں یقیناَََ ٹکنالوجی  کی وجہ سے  فاصلے میں کمی کا تصور پیدا ہوگا، جو نظام ہم تشکیل دے رہے ہیں وہ باہم مربوط  ہوگا ، جو  کھلے اے پی آئی کے ساتھ  کھلےوسیلے پر اور کھلے معیارات  پر مبنی ہوگا ۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1329


(Release ID: 1796800) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Telugu