وزارت آیوش

آیوش کے وزیرجناب سربانند سونووال نے امیزون ڈاٹ ان پر آیورویدک مصنوعات کے لئے مختص اسٹورفرنٹ کا آغا ز کیا

Posted On: 08 FEB 2022 7:07PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونوال نے آج ایک ورچوئل تقریب کے دوران ، امیزو ن ڈاٹ ان مارکیٹ پلیس پرآیورویدکی مصنوعا ت کے لئے مخصوص  ایک اسٹور فرنٹ کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں آیوش کے وزیر مملکت جناب منج پارہ مہیندربھائی اوردیگر ممتاز اور مقتدر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب کا آغاز آیوروید اوراس کے فوائد کے بارے میں ایک مختصر ویڈیوکی نمائش سے کیاگیا۔

آیورویدک مصنوعات  کے اس اسٹور فرنٹ کی بدولت ، مختلف قسم کے عرق ، جلد کی دیکھ بھال سے متعلق  معاون اشیاء، قوت مدافعت بڑھانے والی دواؤں  اور تیل جیسی منفرد آیورویدک مصنوعات  اورمزید چھوٹے کاروباری اداروں کی مصنوعات اوراسٹارٹ اپس برانڈس کی عام لوگوں کے لئے نمائش میں اضافہ ہوگا۔ اس سے آیورویدک دواؤں کی خریداری میں سہولت پیداہوگی کیونکہ مصنوعات  کے انتخاب کو توجہ کی حیثیت کے مطابق منظم کیاگیاہے اوردرد میں آرام ، قوت مدافعت میں اضافے ، خون کی صفائی ، خواتین کی صحت اورانسانی وزن کوکنٹرول میں رکھنے ، دماغی صحت وغیرہ جیسے صحت کے فوائد وغیرہ کو نمایاں کیاگیاہے ۔

اس ورچول تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا:‘‘ کووڈ -19کے لئے آیوروید ، سدھا ’’ ہومیوپیتھی ادویات کو سائنسی لحاظ سے تیارکرنے کی اہمیت ہے اوراس کے ساتھ ہی اس بات کی بھی بہت اہمیت ہے کہ ان مصنوعات  کی عام لوگوں تک رسائی کی غرض سے ایک مستحکم مارکیٹنگ نیٹ ورک قائم کیاجائے ۔ مجھے خوشی ہے کہ امیزون ، اپنے ای- کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ سپلائی چین کو مستحکم بنانے میں بہت معاون ثابت ہواہے ۔ اس کے لئے اس نے خواہ یہ چیون پراش ہو، آیوش کاڑھا ہو یا آیوش -64ہو، مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایاہے  ۔ ایک ملک کے طورپرہمیں ، چھوٹی اوربڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کہ وہ آیوش کو ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بنانے کی غرض سے ضروری اقدامات کریں ۔ جوکہ بھارت کے وزیراعظم کے ، ‘‘آتم نربھربھارت ’’کے ویژن کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LD7Q.jpg

وزیرموصوف  نے مزید کہاکہ وزارت ، کووڈ -19 سے لوگوں کی حفاظت کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ذریعہ تیارکی گئی آیو-رکشا کٹ ، بالارکشاکٹ اور سواستھ رکشا کٹ کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔ یہ کٹس ، تین- چار آیورویدک دواؤں یعنی سمشا منی وٹی ، انوتیل ، آیوش کووتھ اورچیون پراش  کے کومبوپیک پرمشتمل  ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ان کٹس کو ایک ای –کامرس  پلیٹ فارم کے توسط سے امیزون کے ذریعہ عوام کے لئے دستیاب کرایاجاسکتاہے ۔

جناب سونووال نے یہ بھی بتایاکہ آیوش کی وزارت کے ذریعہ کی گئیں مختلف پہل قدمیوں  کی بدولت آیوش کی مارکیٹ کا حجم سال 2014میں تین ارب ڈالرز سے بڑھ کر 18ارب ڈالرز تک پہنچ گیاہے ۔اورآیوش کے ذریعہ ادویہ سازی کے شعبے کے ساتھ ساتھ سروس سیکٹرکو حکومت کے ذریعہ جاری کی گئیں مختلف ترغیباتی اسکیموں  سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہیئے  تاکہ آیوش کی مارکیٹ میں مزید توسیع اوراضافہ کیاجاسکے۔

اس موقع پر ، امیزون انڈیا کے انڈیاکنزیومربزنس کے کنٹری منیجر جناب منیش تیواری نے کہاکہ آیوروید ، ہمیشہ سے ہی بھارتی طرز زندگی کا حصہ رہاہے اورہمیں  اس مخصوص اسٹورفرنٹ کا آغاز کرکے خوشی ہورہی ہے ۔ انھوں مزید کہاکہ حکومت ہند آیوروید کے بارے میں بیداری پیداکرنے  پرخصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے اوریہ اسٹور فرنٹ ، اس ویژن کے لئے ہماری  کوششوں  اورآیوروید مصنوعات  کو گاہکوں اور صارفین کے لئے زیادہ قابل رسائی بنانے کی خاطرہماری کوششوں  کا ایک قدم ہے ۔

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-1337



(Release ID: 1796750) Visitor Counter : 152