نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جنگ آزادی کی بہادری اور قومی ہم آہنگی کی کہانیوں کو اسکولی نصاب  کی کتابوں میں  شامل کریں:نائب صدر جمہوریہ


’جنگ آزادی کے دوران قائدین اور تنظیموں کو پیدا کرنے میں مہاراشٹر سب سے آگے تھا‘

:نائب صدر جمہوریہ جناب نائیڈو

’آدیہ کرانتی کارک‘بلونت پھڑکے کی امر کہانی مستقبل کی نسلوں کے لئے درحقیقت تحریک کا سرچشمہ ہے:جناب نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’تعلیم ایک مشن ہونا چاہئے‘، تعلیمی اداروں سے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو پُرجوش طریقے سے نافذ کرنے پر اصرار

مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی کی 160 سال کی وراثت کی ایک تاریخی اعدادو شمار والی کتاب ’دھیاس پنتھے چالتا‘کا نائب صدر جمہوریہ نے اجرا ء کیا

Posted On: 08 FEB 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08؍فروری؍2022:

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج اسکولی بچوں کو تحریک دینے کی غرض سے گمنام  قومی ہیروز کا اعزاز کرنے اور ان کی زندگی کے سفر کے ایک حصوں کو پُرکشش انداز میں پیش کرنے پر اصرار کیا۔انہوں نے جنگ آزادی   کی سماجی ہم آہنگی کی کہانیوں کو از سر نو پیش کرنے کا مشورہ دیا ، جو ہندوستان کی تہذیبی اقدار کا آئینہ ہے۔

تاریخ کا مطالعہ کرنے کی اہمیت پر بولتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا ’’ہمیں اپنے بچوں کو ایسے بہادر لوگوں کی کہانیاں سکھانی چاہئے، جس کا اس سرزمین نے مشاہدہ کیا ہے۔ہماری قابل فخر تاریخ  ہمارے دماغ میں آنے والے کسی بھی کمتری کے احساس کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جسے ہم اپنے دماغ میں جگہ دیتے ہیں۔تاریخ حقیقت میں ہمیں تعلیم یافتہ ،روشن دماغ اور ہر طرح سے آزاد بناتی ہے۔

جناب نائیڈو نے تشویش ظاہر کی کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی ہمارے تعلیمی نظام میں ایک نوآبادیاتی رنگ بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی پر کامیابی کے ساتھ عمل آوری سے ہم اسے دور کرسکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایک کتاب ’دھیاس پانتھے چالتا‘کا اجراء کرتے ہوئے یہ بات کہی، جو مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی (ایم ای ایس ) کی 160سال کی وراثت کا ایک تاریخی جائزہ ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ 1860 میں پونے میں قائم ہونے والی یہ سوسائٹی عظیم ’’آدیہ کرانتی کارک ‘‘ جناب واسودیو بلونت پھڑکے جیسی عظیم شخصیتوں کی کوششوں سے ملک میں قائم ہونے والے اولین نجی تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو سائنس کی تعلیم مہیا کرنا اور لوگوں میں قوم پرستی کی قدروں کو بڑھاوا دینا ہے۔

جناب واسودیو بلونت پھڑکے کا ذکر کرتے ہوئے جناب  نائیڈو نے نوآبادیاتی حکمرانی سے ہندوستان کی آزادی کے لئے جنگ لڑنے والے ابتدائی انقلابیوں میں سے ایک کی شکل میں ان کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سوراج کے منتر  کی تشہیر کرکے اور مقامی برادریوں کی حمایت جمع کرکے انہوں نے جس بہادری سے انگریزوں کے خلاف لڑی وہ درحقیقت ایک ورثہ ہے۔

ریاست سے اسی نوعیت کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر قائدین اور اداروں کی تعمیر و جنگ آزادی کے لئے فکری بنیاد رکھنے میں سب سے آگے تھا۔انہوں نے پرم ہنس منڈلی ، پونا ساروجنک سبھا  اور ستیہ شودھک سماج کی کوششوں کو ہندوستان میں معنی خیز سماجی اصلاح لانے میں دادوبا پانڈورنگ ، گنیش واسو دیو جوشی، مہادیو گووند رانا ڈے اور مہاتما جیوتی با پھولے جیسی عظیم شخصیتوں کی قیادت میں جو کار ہائے نمایاں انجام دیا اس کو یاد کیا۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی، دی دکن ایجوکیشن  سوسائٹی اور دیگر  اداروں نے تعلیم کو ایک مشن کی شکل میں لیا ہے۔ جناب نائیڈو نے تعلیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کےلئے اسی طرح کے جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

تعلیمی شعبے کو ’21ویں صدی کا لمس‘دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ریاستوں اور تعلیمی اداروں کے ذریعے  بین الضابطہ اور کثیر رُخی بین الضابطہ پر زور دیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو پُرجوش طریقے سے لاگو کرنے پر اصرار کیا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ وباء نے ڈیجیٹل درجات ، اسمارٹ آلات اور چھوٹے نصاب کو استعمال کو ضروری بنا دیا ہے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ اب تعلیم کا طریقہ پہلے جیسا نہیں رہ سکتا اور نجی و عوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم میں اِن نئے ہائی برِڈ معیارات کو اپنانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کاروباری نصاب اور جدید تکنیک کے توسط سے دی جانے والی فاصلاتی تعلیم جغرافیائی رُکاوٹوں کو دور کرسکتی ہے اور دور دراز کے علاقوں تک اس کی رسائی ہوسکتی ہے۔ اسے پوری طرح سے تحقیق ہونی چاہئے  اور آگے بڑھایا جانا چاہئے۔‘‘

اس پروگرام میں ایم ای ایس کی گورننگ باڈی کے چیئرمین جناب راجیو سہسربودھے، ایم ای ایس کے سیکریٹری ڈاکٹر بھرت وانکاٹے، ایم ایس ایس اسسٹنٹ سیکریٹری جناب سدھیر گاڈے، کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر کیتکی مودک اور دیگر لوگوں نے حصہ لیا۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1323)


(Release ID: 1796660) Visitor Counter : 152