وزارت دفاع
فوجی ساز وسامان کی فیکٹریوں کو کارپوریشن کی شکل دی جائے گی
Posted On:
07 FEB 2022 4:38PM by PIB Delhi
ریاستی وزیردفاع جناب اجے بھٹ نے 7 فروری 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب بنوئے وشوم کے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں کہ حکومت سابقہ آرڈننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کے مفادات کاتحفظ کرنے کے لئے عہد بند ہے، جیسا کہ بہت سے فورمس پر اس بات کا ذکر کیا جاچکا ہے، مثال کے طور پر فیڈریشنوں کے ساتھ گفتگو کے دوران بھی اس کا ذکر کیا گیا ۔ صورتحال کے مطابق حکومت نے درج ذیل اقدامات کئے ہیں ۔
- اب تک،ملازمین نئے ڈی پی ایس یوز میں ڈیمڈ ڈپوٹیشن پر رہیں گےاوران پر تمام موجودہ قوانین، ضوابط اوراحکامات کی پابندی اسی طرح لازم ہوگی جس طرح مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے ہوا کرتی ہے۔ ان قوانین کا تعلق ان کے تنخواہ کے پیمانوں، الاؤنسیز، چھٹیوں، طبی سہولیات، کیریئر کی ترقی اور سروس کی دیگرشرائط سے بھی ہوگا۔
- سبکدوش ہونے والے اور برسرکار ملازمین کے پنشن کے واجبات کابوجھ بھی مسلسل طور پر حکومت کے ذریعہ برداشت کیا جائے گا ۔ یکم جنوری 2004 کے بعد بھرتی کوئے جانے والے ملازمین کے لئے، قومی پنشن اسکیم، جس کا اطلاق مرکزی حکومت کے ملازمین پر ہوتا ہے، اس وقت جاری ہے اور اسی کو نئے ڈی پی ایس یوز کے ذریعہ بھی اختیار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی پنشن سسٹم کے تحت مرکزی حکومت کے ملازمین کو دی جانے والی تمام خصوصی سہولیات جاری رہیں گی۔
وزارت کو سابقہ آرڈننس فیکٹری بورڈ کے ملازمین کی فیڈریشنوں کی طرف سے ریپریزنٹیشن موصول ہوئے ہیں۔وزارت کے محکمہ نے ان تنظیموں کے ساتھ ، سابقہ آرڈننس فیکٹری بورڈ کےملازمین کی سروس سے متعلق حالات کے حوالے سے ان کی تشویشات کے متعلق متعدد بار تبادلہ خیال کیا ہے۔ان کے ساتھ اس بات کی وضاحت کردی گئی ہے اورانہیں یقین دلایا گیا ہے کہ جب تک وہ نئے ڈی پی ایس یوز میں ڈیمڈ ڈپوٹیشن پر ہیں، سابقہ او ایف ڈی کے ملازمین کی خدماتی شرائط مرکزی حکومت کے ملازمین کی شرائط کی طرح لاگو رہیں گی۔
سابقہ آرڈننس فیکٹری بورڈ کے ملازمین جن کا تعلق پروڈکشن یونٹوں سے ہے ، نیز وہ بھی جن کا تعلق نشانزد غیر پیداواری اکائیوں سے ہے ، 7 نئی کارپوریشنوں میں ڈیمڈ ڈپوٹیشن پر تصور کئے جاتے ہیں جس کی مدت کارتقرری کی تاریخ یعنی یکم ا کتوبر 2021 سے دوسال تک کے عرصے پر محیط ہے۔
سردست 7 نئی کارپوریشنوں کے پاس 79834.05 روپئے کی قیمت و الے 115 کنٹریکٹس موجود ہیں ۔
*****
(ش ح –س ب ۔ ف ر)
U.No:1288
(Release ID: 1796417)
Visitor Counter : 112