کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

متروک کوئلے کی کانوں کا ماحول دوست استعمال

Posted On: 07 FEB 2022 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی-7فروری 2022

متروک/منقطع کوئلے کی کانوں کی  تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

کمپنی کا نام

بند/ترک شدہ/منقطع کانوں کی تعداد

(یکم اپریل 2021 تک)

سی آئی ایل کانیں

ای سی ایل

84

بی سی سی ایل

42

سی سی ایل

29

این سی ایل

1

ڈبلیو سی ایل

56

ایس ای سی ایل

66

ایم سی ایل

2

این ای سی

4

ایس سی سی ایل کانیں

ایس سی سی ایل

9

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ان کانوں کو ریزرو کی کمی، برجستہ حرارت، حفاظتی وجوہات ، منفی اکنومک ، مالی نقصانات ، منفی جغرافیائی کانکنی کے حالات،  سطح کی رکاوٹیں،  اوپن کاسٹ مائن میں  تبدیلی، وغیرہ کی وجہ سے   بند /منقطع/یا متروک کردیا گیاہے۔

 سی آئی ایل کی ترک شدہ کانوں کو درج ذیل مقاصد کے  لئے  استعمال کیا جاتا ہے :

1ْ۔مناسب بحالی کے تحت کانوں کی جگہ پر فلائی ایش کی ڈمپنگ/بھرنا،

2۔  ایکو اور مائن ٹورازم پارک کی ترقی کے لئے

3۔شجرکاری

4۔ماہی پروری

5۔پینے کے پانی اور دیگر گھریلو استعمال کی فراہمی

6۔ کچھ جگہوں پر کھلی کانوں کے  زیادہ بوجھ سے  ریت کی پیداوار

سی آئی ایل اپنے ڈی کولڈ (بغیر کول) علاقے میں زمین پر شمسی توانائی  کے منصوبے کو تیار کرنے  کےا مکانات بھی تیار کررہا ہے۔

ایس سی سی ایل ان کانوں میں مندرجہ ذیل کام کرنے کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

1۔بندش کے بعد بحالی کے کاموں کے  ایک حصے کے طورپر زیادہ بوجھ والے ڈمپوں اور خالی زمینوں پر شجر کاری

2۔ آس پاس کےمعاشروں کے فائدہ کے لئے زرعی کھیتوں ، ایکو پارکس، پھلوں اور سبزیوں کی فصلیں تیار کرناْ

3۔ آخری خالی جگہ میں آبی ذخائر بنانے جو زیر زمین پانی کے ریچارج کو بڑھاتے ہیں اور زراعت کے لئے  پانی کے ذرائع کے طور پر بھی   کام کرتے ہیں، ڈورلی، او سی 1، ڈورلی او سی II

 

4۔ ریاست تلنگانہ  این ٹی پی سی /ٹی ایس ٹی سی سی پروجیکٹ سے   پیدا ہونےوالی فلائی ایش  سے کان بند ہونے کے بعد میڈی پلی اے سی پی کی خالی جگہوں کو پر کرنے کی تجویز ہے

کوئلہ ، کانوں اور  پارلیمانی امور کے وزیر  جناب  پرہلا د جوشی نے آج  راجیہ سبھا میں یہ اطلاع  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1260


(Release ID: 1796295) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Bengali