بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
نوجوانوں، خاص طور پر نوجوان خواتین اور درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل کے نوجوانوں کو کاروباری تربیت
Posted On:
07 FEB 2022 3:51PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت نے مختلف طرح کے کاروباری تربیت کے پروگرام منعقد کئے ہیں جن میں نوجوان خواتین اور درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبیلوں کے نوجوانوں کے لیے چھوٹے کاروباروں کو چلانے کے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔
کاروباری مہارت کے ترقیاتی پروگرام (ای ایس ڈی پی) کی اسکیم ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہےتاکہ انھیں کاروبار کے قیام کے لیے درکار مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیاجاسکے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو ذاتی روزگار یا کاروبار کے قیام پر غور کرنے ، نئے اداروں کو فروغ دینے، موجودہ ایم ایس ایم ایز کی صلاحیت سازی کرنے اور ملک میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینا ہے۔19-2018 ؛ 19-2020، 21-2020 کے دوران اس اسکیم کے تحت فراہم کردہ تربیت میں 9534 بالترتیب(خواتین 2783؛ایس سی- 914؛ ایس ٹی 351؛ دیگر 5486)،241589 (خواتین 103980؛ ایس سی-13352؛ ایس ٹی 4837؛ دیگر 119420) اور 27657 (خواتین 13664؛ ایس سی-1078؛ ایس ٹی-603،- دیگر -12312) افراد شامل ہیں۔اگلے مالیاتی دور (22-2021 سے 26-2025 تک) کے لیے اسکیم کی تشکیل نو کی گئی ہے جس کے لیے 495 کروڑ روپئے کی بجٹ جاتی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت (i) کاروبار سے آگاہی کا پروگرام (ای اے پی)؛ (ii)کاروبار نیز مہارت کا ترقیاتی پروگرام (ای-ایس ڈی پی)؛ (iii) ایڈوانسڈ ای-ایس ڈی پی؛ (iv) انتظامیہ کا ترقیاتی پروگرام؛ (v)ایڈوانسڈ این ڈی پی کا احاطہ کیا جائے گا۔
وزارت کے دیگر اہم کاروباری تربیت نیز مہارت کی ترقی کے پروگرام درج ذیل ہیں:
- قومی ایس سی- ایس ٹی کے تحت پورے ملک میں مختلف تربیتی اداروں کے ذریعے خواہشمند اور موجودہ ایس سی/ ایس ٹی کاروباری افراد کے لیے ہنرمندی کی تربیت نیزکاروباری قیام کے لیے ترقیاتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ سال 19-2018، 20-2019 اور 21-2020 میں بالترتیب مجموعی طور پر 6373، 3362 اور 5235 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔
- کوئر وکار یوجنا کے تحت ، وزارت مہارت کی اپ گریڈیشن اور مہیلا کوئر یوجنا کو بھی نافذ کرتی ہے جو کوئر سیکٹر میں مشغول خواتین دستکاروں کو تربیت فراہم کرتی ہے۔ سال 19-2018؛ 20-2019 اور 21-2020 میں مجموعی طور پر بالترتیب 2195، 2075 اور 3591 خواتین کو ترتیب فراہم کی گئی ہے۔
- iii. تربیتی اداروں کو امداد (اے ٹی آئی) اسکیم، وزارت کے تربیتی اداروں کو مختلف تجارتوں کے لیے تربیت میں معاونت فراہم کرتی ہے جس میں چھوٹی صنعتوں کی قومی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی)، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی قومی صنعتیں(این ایم ایس ایم ای) اور سینٹرل ٹول رومز شامل ہیں۔
- iv. وزیر اعظم کے روزگار وضع کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کی اسکیم، کے تحت تمام مستفیدین کو اپنے یونٹ قائم کرنے سے پہلے لازمی طور پر آن لائن یاآف لائن موڈ کے ذریعے کاروبار کے قیام کے ترقیاتی پروگرام (ای ڈی پی) کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
- ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے 18 ٹول رومز اور تکنیکی اداروں کے ذریعے ، وزارت آلات بنانے اور اس سے منسلک تجارتوں کے شعبےمیں تربیت فراہم کرتی ہے۔
یہ معلومات بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے، نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع۔ر ا۔
U-1249
(Release ID: 1796264)