زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا کا نفاذ


اسکیم میں کُل 21,86,918 کسانوں کا اندراج ہے

Posted On: 04 FEB 2022 4:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04 فروری،2022۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم کے ایم وائی) کو پنشن کے ذریعہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں (ایس ایم ایف) کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے لاگو کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر کم از کم 3000 روپے مقررہ پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم کچھ استثنائی شقوں کے ساتھ مشروط ہے۔ اسکیم ایک رضاکارانہ اور معاون پنشن اسکیم ہے، جس میں داخل ہونے کی عمر 18 سے 40 سال ہے۔ اہل مستفید پنشن فنڈ کو سبسکرائب کرکے اسکیم کا رکن بننے کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اسکیم کے فائدہ اٹھانے والے کو 29 سال کی درمیانی عمر میں ہر ماہ 100 روپے کا تعاون کرنا ہوگا۔ مرکزی حکومت بھی پنشن فنڈ میں برابر رقم کا حصہ ڈالتی ہے، جس کا انتظام لائف انشورنس کارپوریشن کرتا ہے، جو پنشن کی ادائیگی کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔

31 جنوری 2021 تک کل 21,86,918 کسان اسکیم میں شامل ہیں۔

پی ایم کے ایم وائی کے تحت اہل چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو 60 سال کی عمر کو پہنچنے پر کم از کم 3000 روپے مقررہ پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسکیم کچھ استثنائی شقوں کے ساتھ مشروط ہے۔ چونکہ یہ اسکیم ایک رضاکارانہ اور معاون پنشن اسکیم ہے، جس میں داخل ہونے کی عمر 18 سے 40 سال ہے، اس لئے کوئی بھی مستفید جو ابھی تک 60 سال کی عمر تک نہیں پہنچا ہے وہ پنشن کی ادائیگی کا اہل ہوگا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1186



(Release ID: 1795852) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Tamil