وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عمان کے وفد نے جنوبی بحری کمانڈ کا دورہ کیا

Posted On: 04 FEB 2022 6:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 فروری 2022:

سلطنت عمان کی وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل  عزت مآب ڈاکٹر محمد بن ناصر بن علی الزابی سمیت ایک سات رکنی وفد 02 فروری سے 04 فروری 2022 تک کوچی کے دورے پر ہے۔ اس وفد نے 3 فروری 2022 کو جنوبی بحری کمانڈ کے صدردفاتر میں وائس ایڈمیرل ایم اے ہمپی ہولی، اے وی ایس ایم، این ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحری کمانڈ ، سے بات چیت کی اور بھارتی ٹیم کے ساتھ دفاعی تعاون کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے۔

اس وفد نے کوچین شپیارڈ لمیٹڈ، اندرونِ ملک تیار شدہ طیارہ بردار بحری جہاز- وکرانت، سمیت پیشہ وارانہ تربیتی اسکولوں جیسے نیوی گیشنل اینڈ ڈائریکشنل اسکول اور ڈائیونگ اسکول، کا بھی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ، وفد نے مختلف پیشہ وارانہ موضوعات پر جنوبی بحری کمانڈ کے اسٹاف افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ یہ وفد 04 فروری 2022 کو کوچی سے عمان کے لیے روانہ ہوگا۔ کوچی آنے سے قبل، اس وفد نے 31 جنوری سے 02 فروری 2022 کے دوران دہلی کا دورہ کیا تھا اور ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون میں اضافہ کے مقصد سے منعقدہ،بھارت۔عمان مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی (جے ایم سی سی) کی 11ویں میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

*****

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1167


(Release ID: 1795749) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi