وزارت خزانہ

17 ریاستوں کو 9871 کروڑ روپے کے مالی خسارہ کی گرانٹ جاری کی گئی


رواں مالی سال میں ریاستوں کو 108581 کروڑ روپے کے کل مالی خسارہ کی گرانٹ جاری کی گئی

Posted On: 04 FEB 2022 5:36PM by PIB Delhi

 

وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے آج 17 ریاستوں کو 9871 کروڑ روپے کی ماہانہ ’پوسٹ ڈیوولیوشن مالی خسارہ (پی ڈی آر ڈی)‘ گرانٹ جاری کی۔ یہ ریاستوں کو جاری کی گئی پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی 11ویں قسط تھی۔

آئین کی دفعہ 275 کے تحت ریاستوں کو پوسٹ ڈیوولیوشن مالی خسارہ گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ہی ریاستوں کو گرانٹ جاری کی جاتی ہے، تاکہ ڈیوولیوشن کے بعد ریاستوں کے مالیاتی اکاؤنٹ میں نظر آنے والے فرق کو پورا کیا جا سکے۔ مالیاتی کمیشن نے 17 ریاستوں کو پی ڈی آر ڈی گرانٹ دینے کی سفارش کی ہے اور اسے ہی یکساں ماہانہ قسطوں میں جاری کیا جا رہا ہے۔

اس گرانٹ کو حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی اہلیت اور گرانٹ کی رقم مالیاتی کمیشن کے ذریعے متعلقہ ریاست کے مالی اور اخراجاتی تجزیہ کے درمیان کے فرق کی بنیاد پر طے کی گئی تھی۔ مالیاتی کمیشن نے مالی سال 22-2021 کے لیے تجزیہ کیے گئے فرق کو بھی ذہن میں رکھا تھا۔ پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 22-2021 میں 17 ریاستوں کو 118452 کروڑ روپے کی کل پوسٹ ڈیوولیوشن مالی خسارہ کی گرانٹ دینے کی سفارش کی ہے۔ رواں مالی سال میں اب تک 108581 کروڑ روپے (91.6 فیصد) کی رقم اہل ریاستوں کو پوسٹ ڈیوولیوشن مالی خسارہ کی گرانٹ کے طور  پر جاری کی گئی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1162

 



(Release ID: 1795744) Visitor Counter : 137


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Malayalam