خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
کووڈ-19 کے دوران خواتین کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز کے لئے تعاون
Posted On:
04 FEB 2022 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4فروری 2022۔
حکومت نے ہندستان میں کووڈ-19 وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے کے لئے آتم نربھر بھارت کے تحت پیکج کے تحت فراہم کئے گئے محرک کے ذریعہ خواتین کاروباریوں اور ایم ایس ایم ای کے مفاد کی حمایت اور تحفظ کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ پیکج معیشت کے مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے والی اسکیموں پر مشتمل ہیں۔ آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت اعلان کردہ محرک پیکج کے نفاذ میں پیش رفت کا جائزہ باقاعدگی سےلیا جاتا ہے۔ کووڈ-19کے دوران خواتین کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز کے تحفظ کے لئے کئے گئے مخصوص اقدامات درج ذیل ہیں۔
- 3 لاکھ کروڑ روپے ایمرجنسی ورکنگ کیپٹل سہولت کے لئے ایم ایس ایم ای سمیت کاروباری اداروں کے لئے۔
- 20 ہزار کروڑ روپے دباؤ کا شکار ایم ایس ایم ایز کے لئے سبورڈینیٹ ڈیبٹ کے طور پر
- 50 ہزار کروڑ روپے ایم ایس ایز فنڈ اور فنڈز کے ذریعہ ایکویٹی انفیوزن
- ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف اور ایم ایس ایم ای کے دیگر اقدامات
- 10 ہزار کروڑروپے کی اسکیم مائیکروفوڈ انٹرپرائزیز ایم ایف ای) کو باضابطہ بنانے کے لئے
- مدرا قرض دہندگان کو 1500 کروڑ روپے کا ریلیف فنڈ
- ایم ایس ایم کے ذریعہ ایمرجنسی کریڈیٹ لائن اسکیم ۔
- اسٹریٹ وین خوانچہ فروشوںکے لئے 5 ہزار کروڑ روپے کریڈٹ کی ضرورتی۔
- پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ، کل 20.40 کروڑ (تقریباً) خواتین کھاتوں ہولڈر (پردھان منتری جن دھن یوجنا) کو تین مہینے کے لے 500 روپے ماہانہ ایکس گریشیا دیا گیا۔
- سیلف گروپ کےلئے 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے تک بڑھادی گئی ہے ۔ 63 لاکھ سیلف ہیلف گروپ کے لئے منظم خواتین کے 6.85 کروڑ گھرانواں کی مدد۔
وزارت خزانہ کے ذریعہ آتم نربھر بھارت پیکج کا جائزہ لیا جاتا ہے اوراس کی نگرانی کی جاتی ہے۔ ایس ایچ جی کے ذریعہ چلائے جانے والے خواتین کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز پر کووڈ 19 کے مالی اثرات کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مائیکرو ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت اور دیہی ترقی کی وازت کےلازمی کام ہیں۔
یہ معلوما ت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1136
(Release ID: 1795697)
Visitor Counter : 146