مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ٹیلی مواصلات کی ٹیم نے وزارت زراعت کے ساتھ 5جی یوزکیس لیب ایکسپلوریشن کے لئے پوسا انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

Posted On: 04 FEB 2022 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4فروری 2022

ٹیلی مواصلات کے محکمہ (ڈاٹ) کی ایک ٹیم نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم او اے ایف ڈبلیو) کےساتھ 5جی یوزکیس لیب ایکسپلوریشن کے حصہ کے طور پر  ہندستانی  زرعی تحقیقی ادارے  (آئی سی اےآر) پوسا کا دورہ کیا۔ یہ دورہ  ڈاٹ کی  بین وزارتی کمیٹی کے ذریعہ  غورخوض اور ایم اے ایف ڈبلیو کے لئے  دیسی 5جی  حلوں کے ساتھ صنعتی پیش کشوں سے آگے کا ہی عمل ہے۔

 

ڈاکٹر پی کے مہردا، جوائنٹ سکریٹری ، ڈیجیٹل زراعت : آئی سی اے آر- آئی اے آر ٹی ٹیم- ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ، ڈائریکٹر، ڈاکٹر انل رائے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آئی سی ٹی) ، ڈاکٹر رابی این  ساہو، چیف سائنٹس او ر انکی پرجوش ماہرین ٹیموں نے    جناب کشور بابو وائی جی  ایس سی، ڈی ڈی جی  (ایس-آر- آئی) ایلیکس وکاس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ،  سمیت، ڈاٹ کی ٹیم کو ان کے دورے کے وقت ہر ممکن سہولت  فراہم کی۔  یہ احاطہ زراعت کے مورچہ پر اعلی ترین ڈیجیٹل  پہلو کا ایک اہم مرکز ہے۔  اسمارٹ اے جی ٹیک  زراعت پر   آئی سی آر اےمیں5جی ٹکنالوجی کا جڑاؤ‘ اور ’ڈیجی کام سی او ای اور یوزکیس لیب‘کے کافی امکانات ہیں۔

مذکورہ بالا  پہل سے  تصور کئے گئے نتائج اس طرح ہیں: 1-ڈاٹ شراکت داری کے ساتھ زراعت کے شعبے میں 5جی اختراع کے ساتھ ایم او ای   ایف ڈبلیو  کی اختراعی کاموں کو نافذ کریں  ۔2-عمدہ زراعت اور اسمارٹ کاشت کاری پر ٹیلی مواصلات خدمت بعنوان  اور 5جی صنعت کےساتھ  رابطہ بنائیں ۔ جس سے  ابتدائی اسکیموں اور 5جی آپریٹیڈ حلوں  کی کوشش کی جاسکے۔3- ڈجی کام حلوں کے ساتھ ایم اے اے  ایف ڈبلیو کے تحت   سی اے ای اور یوز کیس لیب   بنانے کا موقع حاصل  ہے۔

 دونوں طرف کے  حکام کے ساتھ ایک ٹاسک فورس مختلف پروگراموں کو  مقررہ  وقت کی بنیادپر   مصنوعات کے ساتھ  ترقی کرے گی۔

 5جی میں  اگلی نسل کی مواصلاتی ٹکنالوجی کے طور پرآواز ا ور ڈیٹا کے علاوہ کئی دیگر  معاشی اور سماجی کام کےمیدانوں میں وسیع استعمال کے امکانات ہیں۔ ٹیلی مواصلات محکمےنے سکریٹری (ٹیلی مواصلات) کےرہنمائی میں 5جی تجربات اور حلوں پر  زور دیتے ہوئے  14 مرکزی وزارتوں  اور محکمےکے ساتھ مل کر  رکن (ٹکنالوجی )  کی قیادت میں  ایک بین وزارتی  کمیٹی کا قیام کیا ہے۔  5جی استعمال کے معاملوں میں ایک خط   وزارتوں کو وسیع  تشہیر کے لئے بھیجا گیا ہے  جس میں  ہندستانی صنعتوں سے وابستہ پس منظر مرکز اور 5جی تجربےتک رسائی کو اہل بنانے میں  ڈاٹ کی حصہ داری بھی شامل ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1140


(Release ID: 1795691) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi