ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسافرین کے لیے ریزروڈ/غیر ریزروڈ ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے ریلوے کے ذریعہ کیے گئے اقدامات

Posted On: 04 FEB 2022 2:20PM by PIB Delhi


نئی دہلی، 04 فروری 2022:

ریلوے، کمیونی کیشن اور الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ مسافرین کے لیے ریزروڈاور غیر ریزرو ڈٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت بہم پہنچانے کو مدنظر رکھتے ہوئے، مندرجہ ذیل سہولتیں فراہم کراکے بھارتی ریلوے نے مختلف اقدامات کیے ہیں:

ریزروڈ ٹکیٹس

  1. تقریباً 3962 مقامات پر کمپوٹرائزڈ پیسنجر ریزرویشن  سسٹم (پی اآر ایس) کاؤنٹر س کا قیام۔
  2. انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے توسط سے ریزروڈ ٹکٹ بک کرانے کی سہولت۔
  3. تقریباً 375 ڈاک خانوں میں کمپوٹر ائزڈ پی آر ایس کاؤنٹرس کا قیام۔
  4. آئی آر سی ٹی سی کے ای۔ٹکٹنگ ایجنٹس، یاتری ٹکٹ سوویدھا کیندر (وائی ٹی ایس کے) جیسے ٹکٹ بنانے والے مجازی ایجنٹس  کے ذریعہ فزیکل اور ای۔ٹکٹ کی سہولت۔

غیر ریزروڈ ٹکٹس

  1. بھارتی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں پر تقریباً 9983 غیر ریزروڈ ٹکٹنگ سسٹم (یو ٹی ایس) کاؤنٹرس کا قیام۔
  2. 2737 آٹومیٹک ٹکٹ وینڈنگ مشینوں(اے ٹی وی ایم ایس)/ کیش۔کوئن اینڈ اسمارٹ کارڈ آپریٹڈ (ورسیٹائل) ٹکٹ وینڈنگ مشینوں (سی اوٹی وی ایم) کا قیام۔
  3. یو ٹی سن موبائل ایپ کے ذریعہ غیر ریزروڈ ٹکٹ بک کرانے  کی سہولت۔
  4. جن سادھارن ٹکٹ بکنگ سیوکس (جی ٹی بی ایس)، یاتری ٹکٹ سوویدھا کیندر (وائی ٹی ایس کے)، اسٹیشن ٹکٹ بکنگ ایجنٹس (ایس ٹی بی اے) وغیرہ جیسے مختلف مجازی ایجنٹوں کے ذریعہ غیر ریزروڈ ٹکٹوں کی بکنگ کی سہولت۔

ڈاک خانوں میں کمپیوٹرائزڈ پی  آر ایس کاؤنٹرس کے ذریعہ ریزروڈ ٹکٹ بک کرانے کی سہولت کا آغاز سال 2007 میں کیا گیا تھا۔ فی الحال یہ سہولت 375 ڈاک خانوں میں دستیاب ہے۔

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1145


(Release ID: 1795683) Visitor Counter : 135
Read this release in: English , Marathi , Bengali , Tamil