نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بجٹ 2022۔23 میں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کی تخصیص میں 97 فیصد کا اضافہ
جناب انوراگ ٹھاکر نے 2022۔23 کے دوران این ایس ایس بجٹ میں زبردست اضافہ کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
04 FEB 2022 4:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 فروری، 2022:
نوجوانوں میں شخصیت اور قائدانہ خصوصیات پیدا کرنے کے مقصد کی حصولیابی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور انہیں ملک میں تعمیر قوم سے متعلق سرگرمیوں کے لیے کمیونٹی خدمات میں مصروف رکھنے کے مقصد سے، حکومت نے 1627 کروڑ روپئے کے خرچ سے 15 ویں مالی کمیشن سائیکل (2021۔22 سے 2025۔26) کے دوران این ایس ایس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے این ایس ایس کو جاری رکھنے کی منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے کہا، ’’وزارت اور تمام حصہ داران کی جانب سے، میں این ایس ایس کو مزید پانچ برسوں تک توسیع دینے اور بجٹ 2022۔23 میں اس کی بجٹی تخصیص میں 97 فیصد اضافہ کرکے اس کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے ، وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
این ایس ایس نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت، حکومت ہند کے تحت نوجوانوں کے امور کے محکمہ کی مرکزی شعبہ کی ایک جاری اسکیم ہے ۔ یہ اسکیم سال 1969 میں لانچ کی گئی تھی جس کا اہم مقصد رضاکارانہ کمیونٹی خدمات کے توسط سے نوجوان طلبا کی شخصیت کو نکھارنا اور ان کی کردار سازی تھا۔ این ایس ایس کا نظریاتی رجحان مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر ہے۔اسی مناسبت سے، این ایس ایس کا نعرہ ہے، ’’ناٹ می، بٹ یو‘‘ جس کے معنی ہیں ’’مجھ سے پہلے آپ‘‘۔
این ایس ایس کو ملک کی تمام ریایستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سینئر سیکنڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نافذ کیا جاتا ہے۔ این ایس ایس کا ڈیزائن یہ تصور پیش کرتا ہے کہ اسکیم کے تحت ہر ایک تعلیمی ادارہ عموماً 100 طلبا رضاکاران پر مشتمل کم از کم ایک این ایس ایس اکائی کا حامل ہو جس کی قیادت پروگرام آفیسر (پی او)کے طور پر نامزد ایک استاد کے ذریعہ کی جائے۔ ہر ایک این ایس ایس اکائی اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ایک گاؤں یا کچی بستی کو گود لیتی ہے۔ ایک این ایس ایس رضاکار کے لیے مندرجہ ذیل کام/ سرگرمیوں کو انجام دینا ضروری ہے:
باقاعدہ این ایس سرگرمی: ہر ایک این ایس ایس رضاکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ دو سال کے لیے، ہر سال کم از کم 120 گھنٹے ، یعنی مجموعی طور پر 240 گھنٹے کمیونٹی خدمات کے لیے صرف کرے ۔ یہ کام عام طور پر پڑھائی کے گھنٹوں کے بعد یا ہفتہ واری تعطیل کے دوران، این ایس ایس اکائی یا اسکول / کالج کیمپسوں کے ذریعہ گود لیے گئے مواضعات / کچی بستیوں میں انجام دیے جاتے ہیں۔
خصوصی کیمپنگ پروگرام: ہر ایک این ایس ایس اکائی چھٹیوں کے دوران گود لیے گئے مواضعات یا شہروں کی کچی آبادیوں میں 7 دنوں کی مدت کے لیے ایک خصوصی کیمپ کا اہتمام کرتی ہے، جس کے تحت مقامی برادریوں کو شامل کرکے چند خصوصی پروجیکٹوں پر کام کیا جاتا ہے۔ ہر ایک رضاکار کے لیے دو سال کی مدت کے دوران ایک خصوصی کیمپ میں ایک مرتبہ شرکت کرنا ضروری ہے۔
مختصراً، این ایس ایس کے رضاکاران ، باقاعدہ اور خصوصی کیمپنگ سرگرمیوں کے توسط سے سماجی مسائل پر کام کرتے ہیں، جو کہ کمیونٹی کی ضرورتوں کے لحاظ سے بدلتے رہتے ہیں۔ ان میں (1) خواندگی اور تعلیم، (2) صحت مند، کنبہ بہبود اور غذائیت، (3) ماحولیاتی تحفظ، (4) سماجی خدمات سے متعلق پروگرام (5) خواتین کی اختیارکاری کے لیے پروگرام (6) اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں سے مربوط پروگرام (7) آفات کے دوران راحت اور بچاؤ، وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں ۔
این ایس ایس کے چند دیگر پروگراموں میں (1) نیشنل انٹیگریشن کیمپ (این آئی سی) (2) نیشنل ایڈوینچر کیمپس پروگرام (3) پری۔ریپبلک ڈے پروگرام (4) ریپلک ڈے پریڈ کیمپ (5) نیشنل نارتھ ایسٹ فیسٹیولز (6) نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ جیسے پروگرام شامل ہیں۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1141
(Release ID: 1795573)