ریلوے کی وزارت
ریلوے اسٹیشنو ں کی از سرنو ترقی اور تفصیلی معائنہ
Posted On:
04 FEB 2022 2:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 فروری
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریلویز کی وزارت مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ ریلوے اسٹیشنوں کی تکنیکی، اقتصادی قابل عمل مطالعات کو انجام دے رہی ہے۔ ان قابل عمل مطالعات کے نتائج کی بنیاد پر اسٹیشنوں کو مرحلہ وار طریقے سے ترقی کرنے کی منصوبہ بندی ہے، خاص طور سے بڑے شہرو ں میں واقع اسٹیشنوں اور اہم سیاحتی مقامات کی تزئین کاری کی جانی ہے۔ مغربی ریلوے کے تحت راجدھانی ، گاندھی نگر(گجرات) اور مغربی وسطی ریلوے کے تحت رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن (مدھیہ پردیش) کو شروع کیا جاچکا ہے۔ جنوب مغربی ریلوے کے تحت سر ایم وسویشوری ٹرمنل (بنگلورو) شروعات کے لئے تیار ہے۔
ایک ترقی یافتہ اسٹیشن پر جن مجوزہ سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے ان میں اسٹیشن کے احاطوں کے اندر بھیڑ سے پاک غیر متصادم داخلے اور اخراج کا انتظام، مسافروں کے پہنچنے اور روانگی پر علیحدہ انتظام ،کم بھیڑ والے مقامات کا انتظام، شہر کے دونوں اطراف کا انضمام اور ٹرانسپورٹ نظام یعنی بس، میٹرو وغیرہ کے دیگر سہولیات کا ہونا ضروری ہے۔ وہاں پر صارف دوست بین الاقوامی سائن، بہترین روشن سرکولیٹنگ ایریا اور آنے اور جانے کی سہولیات اور پارکنگ وغیرہ کا انتظام ہونا چاہئے۔ اس پیمانے پر ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیشنس ہوں گے اور اس کے لئے شہری؍ مقامی اداروں وغیرہ سے تکنیکی ، اقتصادی، قابل عمل مطالعات اور مختلف قانونی منظوریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
************
ش ح۔ ع ح۔ع ر
U. NO : 1128
(Release ID: 1795426)
Visitor Counter : 159