شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت  نے مختلف وزارتوں پر ڈرونس کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا ہے

Posted On: 03 FEB 2022 5:30PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت  نے ،وزارت داخلہ ( ایم ایچ اے )  سمیت  بہت سی وزارتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے انتظامیہ کنٹرو  ل کے تحت مختلف اکائیوں کو ڈرونس  کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔

   زراعت ،  ادویہ کی فراہمی ، کانکنی ، بنیادی ڈھانچے ، نگرانی ، ہنگامی جوابدہی ، نقل وحمل ،مقامی جغرافیائی نقشہ بندی ،  دفاع اور قانون کے نفاذ وغیرہ جیسے معیشت کے تقریباََ تمام شعبوں کے لئے ڈرونس بےشمار فوائد کی پیش کش کرتے ہیں۔مختلف وزارتوں کے تحت ڈرونس ایپلی کیشن کی ایک تشریحاتی فہرست درج ذیل میں ضمیمہ -1 کے طور پر منسلک ہے۔

ڈرونس  ضابطوں  2021  کے مطابق  ،  ڈرون کے فضائی نقشے کے زونس  میں  سرخ اور پیلے کے طورپر نشاندہ   زونس میں   ڈرونس کی کارروائیوں کے لئے ، بالترتیب  مرکزی حکومت اور فضائی  ٹریفک کے کنٹرول کی اتھارٹی ( اے ٹی سی ) سے اجازت کی ضرورت پڑتی ہے ۔سبز زون میں  ڈرون اڑانے کے لئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ یہ وہ زون ہے ، جہاں اس وقت  ڈرون کی اکثر کارروائیاں  کی جارہی ہیں۔

ضمیمہ -1

مختلف وزارتوں کے تحت ڈرونس ایپلی کیشن کی تشریحاتی فہرست

 

نمبر شمار

وزارت

تشریحاتی ڈرون کی ایپلی کیشنز

 

زراعت اور کسانوں کی بہبود

  1. فصل اورمٹی کی صحت کی نگرانی
  2. آبپاشی کا تخمینہ لگانا اور نظام الاوقات کی تیاری
  3. کھاد اور جراثیم کش دواؤں  کے چھڑکاؤ کی ضرورت اور اثرات کا جائزہ ۔
  4. ٹڈی مخالف کارروائیاں
  5. فصل ماحصل  کے تخمینے
  6. دریا اور نہروں کا کٹاؤ، بحالی کی ٹریکنگ
  7. بیمہ دعووں  کے  سروے
 

صحت اور خاندانی بہبود

  1. ادویہ ، آلات اور دیگر  کی فراہمی
  2. فراہمی
  3. پیتھالوجی ٹیسٹس- دوردراز یا وبا سے متاثر علاقوں سے نمونوں کو جمع کرنا۔
 

پنچایت راج

  1. زمینوں کے ریکارڈس اور املاکی حقوق ( سومتر اسکیم)
 

دفاع

  1. نگرانی
  2. جنگی حربے
  3. دوردراز کے علاقوں میں مواصلات
  4. سورن  ڈرون  کےحل
  5. کاؤنٹر ڈرون  کے حل
 

امورداخلہ

نگرانی ، صورتحال کا تجزیہ ، عوامی اعلانات اور ثبوت اکٹھے کرنا برائے :

  1. حساس  اداروں  کا تحفظ
  2. چھاپے  اور دہشت گرد مخالف کارروائیاں 
  3. بھیڑ بھاڑ کاانتظام 
  4. کرائم پٹرول
  5. وی وی آئی پی  کی سکیورٹی
  6. قدرتی آفات کا انتظامیہ ، تلاشی اور بچاؤ کی کارروائیاں  ،  خوراک  ، ادویہ اور لازمی اشیا کی نقل وحمل
  7. ٹریفک کا انتظامیہ
 

ہاؤسنگ اور شہری امور

  1. شہری منصوبہ بندی اور انتظامیہ
  2. تعمیراتی منصوبہ بندی اورنگرانی
  3. واقعات کی رپورٹنگ
  4. ناجائز قبضوں اور زمینی  استعمال میں  تبدیلی کی روک تھام
 

نقل وحمل :سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں، ریلویز ، بندرگاہیں، جہازرانی اور آبی شاہراہیں

  1. نگرانی 
  2. واقعات سے متعلق جوابدہی
  3. معائنہ اور دیکھ ریکھ
  4. پروجیکٹ کی مانیٹرنگ
  5. قدرتی آفات کا انتظامیہ
 

کانکنی

  1. نگرانی اور معائنہ
  2. خودکار سروے  کرنا اور نقشہ بندی
  3. ذخیرے کا جائزہ اور انتظامیہ
  4. سڑک  پر کھنچائی  کی پیش کارکردگی
 

بجلی

  1. اثاثوں اور ترسیلی لائنوں   کی  حقیقی وقتی  نگرانی
  2. چوری کی روک تھام اور واقعات  کی رپورٹ 
  3. بصری معائنہ  اور دیکھ ریکھ
  4. تعمیراتی منصوبہ بندی اور انتظامیہ
 

پٹرولیم اور قدرتی گیس

  1. اثاثوں  اور پائپ کی لائنوں کی حقیقی وقتی نگرانی
  2. چوری کی روک تھام اور واقعات کی رپورٹنگ
  3. بصری معائنہ اور دیکھ ریکھ 
  4. تعمیراتی  منصوبہ بندی  اور انتظامیہ
 

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی

 

  1. جنگلات اور جنگلات کی زندگی کی نگرانی
  2. بیج ،  آبپاشی اور حقیقی وقت  نگرانی کے ذریعہ  شجر کاری
  3. جانوروں کی  ناجائز تجارت کے خلاف اقدامات
  4. آلودگی کا تجزیہ اور ثبوت جمع کرنا
 

اطلاعات ونشریات

  1. واقعات کی اعلیٰ معیاری ویڈیو گرافی اور
  2. زیادہ خرچ  پر مشکل سے رسائی کرنے والے مقامات  اور منظوری کی ضرورت ۔
  3. شور اور دھول  ، آلودگی کے بغیر کم اونچائی پر شوٹنگ  اور حادثات کے خطرات
  4. کمپیوٹر پر مبنی مہنگی ویڈیو گرافی  کا  ایک جامع متبادل

 

نوٹ:

  1. مذکورہ بالا فہرست تشریحی  ہے نہ کہ جامع  ۔ نئی ایپلی کیشن وقت ، استعمال اور مزید اختراعات کے ساتھ  تبدیل ہوسکتی ہیں۔
  2. مذکورہ بالا فہرست تعلیمی ماہرین  ،  ڈرون اسٹارٹ اپس  اور صنعتی اداروں کے ساتھ صلاح ومشورے سے تیار کی گئی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں شہری ہوابازی کی وزارت نے وزیر مملکت  جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ   (ریٹائرڈ) نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

U-1110

 



(Release ID: 1795397) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Telugu