وزارت خزانہ
نئی ممبئی کمشنری کی سی جی ایس ٹی نے 10.68کروڑروپے کے جعلی آئی ٹی سی گینگ کا انکشاف کیاہے اورایک اسٹیل کمپنی کے مالک کو گرفتارکیاہے
Posted On:
03 FEB 2022 4:48PM by PIB Delhi
بروز بدھ 2فروری ، 2022کو نئی ممبئی کمشنری کی سی جی ایس ٹی نے 10.68کروڑروپے کے ایک جعلی آئی سی ٹی گینگ کا انکشاف کیاہے اور ایم /ایس ۔نوین اسٹیلس (جی ایس ٹی آئی این :27اے ای ایکس پی ڈی 3871کے 1 زیڈ وی ) کے مالک کوگرفتارکیاہے ۔ کمپنی 60کروڑروپے کی جعلی رسیدوں سے ایک جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی ) سے فائدہ اٹھانے میں مصروف تھی اوراس طرح سرکاری خزانے کو دھوکہ دے رہی تھی ۔
نئی ممبئی کے سی جی ایس ٹی کے تحت ٹیکس چوری مخالف دستے کے آفیسروں کی ایک ٹیم نے مذکورہ بالا کمپنی کے خلاف تفتیش انجام دی۔ مالک کے بیان کے مطابق مذکورہ بالا کمپنی المونیم اوراسٹیل کے خام مواد اورتکمیل شدہ سالان کی تجارت میں ملوث ہے ۔ تاہم تحقیقات نے انکشاف کیاہے کہ ٹیکس دہندہ نے مختلف غیرموجود /جعلی فرموں سے جعلی آئی ٹی سی حاصل کرکے دوسروں کو منتقل کیاہے ۔
ملزم کو مرکزی سامان اورخدمات ایکٹ 2017کے سیکشن 69(1) کے تحت گرفتارکیاگیاہے ۔ اس لئے کہ اس نے مذکورہ بالا ایکٹ کے سیکشن 132(1) (بی ) اور (سی )کے تحت جرائم کاارتکاب کیاہے ۔ ملزم کو 3فروری ،2022کو بیلاپورمیں فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ واشی کے سامنے پیش کیاگیا جنھوں نے اسے 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے ۔ یہ بیان نئی ممبئی کے سی جی ایس ٹی اورمرکزی ایکسائز کے کمشنر جناب پربھات کمارکے ذریعہ دیاگیاہے ۔
یہ کیس ٹیکس چوری مخالف مہم کا حصہ ہے جسے ممبئی زون کے سی جی ایس ٹی کے ذریعہ ان دھوکہ بازوں کو اورٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف شروع کیاگیاہے جو قانون کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لئے غیرصحت مند مقابلہ پیداکررہے اورسرکاری خزانے کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ اس مہم کے حصے کے طورپر نئی ممبئی کی کمشنری نے 425کروڑروپے کی ٹیکس چوری کا پتہ لگایاہے ، 20کروڑروپے وصول کیاہے اورحالیہ دنوں میں 11افراد کو گرفتارکیاہے ۔
سی جی ایس ٹی کا محکمہ ٹیکس چوری کرنے والوں کی شناخت کے لئے ڈاٹاتجزیاتی ذرائع کو استعمال کررہاہے ۔ ڈاٹاتجزیہ اورنیٹ ورک تجزیہ کا استعمال کرکے ممبئی زون کے سی جی ایس ٹی کے افسران نے گذشتہ 5مہینوں میں 625سے زیادہ ٹیکس چوری کے معاملات کو درج کیاہے ، 5500کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا پتہ لگایاہے اور 630کروڑروپے وصول کئے ہیں اور 48افراد کو گرفتارکیاہے ۔
آنے والے دنوں اورمہینوں میں سی جی ایس ٹی کامحکمہ دھوکے بازوں اورٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف مہم کو مزید تیزکرنے جارہاہے ۔ اس لئے کہ یہ لوگ ایماندارٹیکس دہندگان کے لئے غیرمناسب مقابلہ کا سبب بن رہے ہیں اورسرکاری خزانے کو اس کے صحیح محصولات میں دھوکہ دے رہے ہیں ۔
****************
(ش ح ۔ اک۔ ع آ)
U-1111
(Release ID: 1795396)
Visitor Counter : 154