جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیلاب کی پیش گوئی میں درپیش  دشواریاں

Posted On: 03 FEB 2022 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری 2022۔

بین الاقوامی اور بین ریاستی دریاؤں پر سیلاب کی پیش گوئی  مرکزی آبی کمیشن(سی ڈبلیو سی) کی طرف سے قلیل مدت کی پیشن گوئی اور پانچ دن کی  پیشگی  سیلاب ایڈوائزری کے لئے  ریاضیات ماڈلنگ کے لئے  شماریاتی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے  مرتب اور جاری کی جاتی ہے۔ سیلاب کی پیش گوئی میں درپیش اہم چیلنج اعلی سطح کی   درستگی کے ساتھ آنے والے سیلاب کی  پیشگی طور پر  درست  پیش گوئی کرنا ہے۔ ریاضتی  ماڈلنگ پر مبنی فلڈ ایڈوائزری  اگرچہ   تیاری کےلئے کافی وقت فراہم کرتی ہے، لیکن اس کی درستگی موسم (بارش) کی پیش گوئیوں  کی درستگی پر  منحصر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے ممکنہ اثرات کی وجہ سے  کم مدت میں تیز ترین  بارشوں کے   بڑھتے ہوئےواقعات  سیلاب کی پیشگوئی کےلئے   ایک اور بڑا چیلنج ہے۔

 تمام جدید ترین تکنالوجی  بشمول خلائی ٹکنالوجی ٹول ، جیوگرافیکل  انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس)ویب پر مبنی ایپلی کیشن وغیرہ کا استعمال  کرتے ہوئے  سیلاب کی پیشگوئی  کو بہتر بنانے کے لئے   مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ ملک میں  سیلاب کی پیشگوئی کے نظام کو  بہتر بنانے کے لئے درج ذیل اقدامات   کئے گئےہیں۔

فلڈفور کاسٹنگ نیٹ ورک کی توسیع:سی ڈبلیو سی  کے فلڈفورکاسٹنگ 331 فلڈ فورکاسٹ فلڈ اسٹیشن تک  پھیلایا  گیاہے  (دریاؤں کے کناروں پر واقع) دیہاتوں/قصبوں کے لئے  199 سطح  فورکاسٹ  پیشگوئی  اسٹیشن اور  ڈیمو ۔  یہ  اسٹیشن 23 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  20 دریاؤں کے پاس میں  متعلقہ مناسب تخفیف کے  اقدا م کرنے میں مدد گار ہیں۔  

فلڈ فارکاسٹ فارمولیشن کی جدید کاری: ریاست آندھرپردیش سمیت ملک بھر کے بڑے دریاؤں کے  سیلاب کی پیشگوئی  پانچ دن پہلے جاری کی جاتیہے ۔ اس ہر تین  گھنٹے بعد اب ڈیٹ کیا جاتاہے   ۔

سیلاب کی یپشوگوئیوںمیں جدید کاری: ایک مخصوص ویب سائٹ کے ذریعہ  سیلاب کی پیشگوئیں کو بھی  جدید بنایا گیا ہے ،روزانہ سیلاب کی صورتحال کی رپورٹ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کا ستعمال کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ساتھ مشترک کی جاتی ہے۔

ڈیٹا شیئرنگ کے لئے  بالائی دریاؤں کے ممالک ، نیپال، اور چین کےساتھد و طرفہ معاہدہ کئے ہیں۔

قومی  واٹر انفارمیٹکس سینٹر  کے تحت کامن ڈیٹا پروجیکٹ آبی اطلاعاتی  انتظامی نظام   تشکیل دیا گیا ہے۔ تاکہ  ماڈلنگ کےکام  کے لئے  ریاستوں اور سی ڈبلیو سی سے   بغیر کسی رکاوٹ کے    ڈیٹا کے بہاؤکو یقینی بنایا جاسکے۔  

یہ اطلاع  جل شکتی کے وزیر مملکت  جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1075


(Release ID: 1795314)
Read this release in: English , Bengali , Tamil